سرگودھا (ویب ڈیسک ) سرگودھا میں تیز رفتار بس اور کالج وین میں تصادم سے 5طالبات،استانی اور ڈرائیور سمیت 7 افراد جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہوگئے۔ سرگودھا کی تحصیل بھلوال میں حادثہ اس وقت پیش آیا جب کالج وین طالبات کو لے کر کالج جارہی تھی کہ سالم انٹر چینج کے قریب سامنے سے آنے والی بس نے وین کو کچل دیا۔ اس خوفناک حادثے کے نتیجے میں وین میں سوار 5 طالبات، ایک استانی اور ڈرائیور موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں وین ذوالفقار، ایمان، عروبہ اور دیگر شامل ہیں۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی اور زخمی ہونے والی طالبات کو فوری طور پر ٹی ایچ کیو بھلوال پہنچا دیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے ۔تصادم کے فوری بعد مشتعل افراد نے بس کو آگ لگا دی، تاہم اس دوران بس ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا. پولیس کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا جبکہ عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ حادثہ اس قدر شدید تھا کہ متعدد طالبات کو وین کاٹ کر نکالنا پڑا۔ پولیس نے حادثے کی تحقیقات شروع کر دیں ہیں اور بس اور کالج وین کو قبضہ میں لے لیا ہے۔دوسری جانب فیصل آباد میں ایک اور ٹریفک حادثے میں 2 پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے۔فیصل آباد کی تحصیل جڑانوالہ کے قریب کار اور ڈمپر کے درمیان تصام ہوا، جس کے باعث کار میں آگ لگ گئی اور دیکھتے ہیں دیکھتے 2 پولیس اہلکار جاں بحق اور ڈارئیور زخمی ہوگی۔ جاں بحق ہونے والوں میں تھانہ حویلی کورنگا میں تعینات ایس ایچ او عطا اللہ اور اے ایس آئی جاوید ارشاد شامل ہیں جو لاہور ہائیکورٹ میں پیشی کے لیے جارہے تھے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہیں پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی اور لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا۔