تازہ تر ین

یوٹیلٹی اسٹورز ملازمین نے اسلام آباد کے ڈی چوک میں دھرنا دے دیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) ملک بھر سے آئے یوٹیلیٹی اسٹورز ملازمین نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ڈی چوک میں دھرنا دے دیا، تنخواہیں بڑھانے اور ملازمتیں مستقل کیے جانے سمیت 6 مطالبے کردیے، اسلام آباد پولیس اور انتظامیہ نے ملازمین کو پارلیمنٹ ہاو¿س کی طرف جانے سے روک دیا۔یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کے ملازمین کی ریلی اسٹور ہیڈ ا?فس سے نکالی گئی، یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کے ملک بھر سے ا?ئے ملازمین اسلام ا?باد کے ڈی چوک پہنچے جہاں انہوں نے اپنے مطالبات کے حق میں دھرنا دیا جس کے باعث ڈی چوک کو ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا۔دھرنے کے دوران مظاہرین اور حکومتی عہدیداران کے درمیان مذاکرات ہوئے جو ناکام ہوگئے جس کے بعد مظاہرین نے پارلیمنٹ ہاو¿س تک جانے کا اعلان کیا تاہم انتظامیہ نے انہیں پارلیمنٹ کی طرف جانے سے روک دیا۔مظاہرین نے مطالبہ کیا ہےکہ یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کے 7 ہزار ملازمین کو مستقل کیا جائے اور حکومت کی طرف سے جو سبسڈی میں خرد برد کا الزام لگایا گیا ہے اس کے دستاویزی ثبوت پیش کیے جائیں۔احتجاج کے باعث پولیس اور ایلیٹ فورس کی بھاری نفری ڈی چوک، بلیوی ایریا اور ریڈزون میں تعینات کی گئی۔پولیس حکام کا کہنا ہےکہ مظاہرین کو بلیو ایریا تک جانے کی اجازت دی گئی ہے، انہیں اس سے ا?گے نہیں جانے دیا جائے گا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain