تازہ تر ین

ثقلین کو ہاکی ٹیم کی کو چنگ سے ہٹانے کا فیصلہ

لاہور(آئی این پی)پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف)نے محمد ثقلین کو قومی ہاکی ٹیم کی کوچنگ سے ہٹانے کا فیصلہ کر لیا ہے جب کہ توقیر ڈار پاکستان ہاکی ٹیم کے نئے کوچ ہوں گے۔اولمپکس 1984کی فاتح ٹیم کے اہم رکن توقیر ڈار رواں برس بھارت میں شیڈول ورلڈ کپ کے دوران کوچنگ کے فرائض انجام دیں گے۔ پی ایچ ایف ذرائع کا کہنا ہے کہ توقیر ڈار سابق اولمپئن اور بڑے کھلاڑی رہ چکے ہیں، توقیر ڈار اکیڈمی چلانے کا بھی وسیع تجربہ رکھتے ہیں، میگا ایونٹ کے دوران ان کی کوچنگ سے گرین شرٹس کو خاصا فائدہ پہنچے گا۔یاد رہے کہ اومان میں جاری ایشین چیمپئن ٹرافی میں بھارت کے میچ کے دوران کوچ محمد ثقلین اور منیجر حسن سردار کے دوران ان بن ہوئی تھی جس کے بعد پی ایچ ایف حکام نے قومی کوچ کو پاکستان واپس بلا لیا تھا۔دوسری جانب پاکستان ہاکی ٹیم کے منیجر حسن سردار نے کہاہے کہ کوچ محمد ثقلین نے مجھ سمیت کھلاڑیوں سے بدتمیزی کی۔ حسن سردار نے کہا کہ بھارت کیخلاف اہم میچ میں کوچ محمد ثقلین نے مجھ سمیت کھلاڑیوں سے بدتمیزی کی۔، جبکہ ثقلین کا کہنا ہے کہ حسن سردار سے کیمپ کے دوران ہی اختلافات شروع ہوگئے تھے۔حسن سردار نے کہا کہ محمد ثقلین کو روکا تو میرے ساتھ بھی بدتمیزی کرنے لگے، میں نے ثقلین کو عہدے سے ہٹانے اور وطن واپس بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے ،اب پی ایچ ایف محمد ثقلین کو معطل کرکے ان کیخلاف ڈسپلنری کارروائی کرے۔انہوں نے بتایا کہ محمد ثقلین کبھی ڈسپلن کا پابند نہیں رہا،کھلاڑی کی حیثیت سے محمد ثقلین کو 3 مرتبہ معطل کیا گیا تھا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain