تازہ تر ین

آرمی چیف سے آذر بائیجان کے چیف آف اسٹیٹ بارڈر سروس کی ملاقات

راولپنڈی(ویب ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے آذر بائیجان کے چیف آف اسٹیٹ بارڈر سروس نے ملاقات کی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنرل ہیڈکوارٹر راولپنڈی میں ہونے والی ملاقات میں باہمی، پیشہ ورانہ امور اور علاقائی امن و استحکام پر تبادلہ خیال کیا گیا۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آذربائیجان کے چیف آف اسٹیٹ بارڈر سروس نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی اور دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کی کامیابیوں کو سراہا۔قبل ازیں آذربائیجان کے چیف آف اسٹیٹ بارڈر سروس نے جنرل ہیڈکوارٹر پہنچنے پر یادگار شہداءپر حاضری دی اور پھول بھی رکھے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain