اسلام آباد (چو دھری شفیق سے) : ابتدائی طور پر جن سات شہروں میں رجسٹریشن شروع کی گئی ان میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، فیصل آباد، سکھر، ڈیرہ اسماعیل خان، کوئٹہ، گلگت اور مظفر آباد شامل ہیں۔
تاہم اب نیا پاکستان ہاو¿سنگ اسکیم کو 19 شہروں تک وسیع کر دیا گیا ہے۔ حکومت کی جانب سے یہ فیصلہ ملک میں موجود غریب عوام کی شرح کو مد نظر رکھتے ہوئے کیا گیا۔ وزارت ہاو¿سنگ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ حکومت نے نیا پاکستان ہاو¿سنگ اسکیم میں جنوبی پنجاب کے دو بڑے شہروں ڈیرہ غازی خان اور مظفر گڑھ کو بھی شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے بعد اس اسکیم میں شامل شہروں کی تعداد 19 ہو جائے گی۔ابتدائی طور پر اس پروگرام کو 7 بڑے شہروں میں لانچ کیا گیا تھا لیکن بعد ازاں اس اسکیم میں مزید 10 شہروں کو شامل کیا گیا جن میں لاہور ، ملتان ، رحیم یار خان،لیہ ، بہاولپور،وہاڑی، قصور،سیالکوٹ، جہلم اور گوجرانوالہ شامل ہیں۔ تاہم اب ڈیرہ غازی خان اور مظفر گڑھ کو بھی اس پروگرام میں شامل کر لیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ابتدائی طور پر نادرا نے 22 اکتوبر سے 7 شہروں سے شہریوں کے رجسٹریشن فارم وصول کرنے کا آغاز کر رکھا ہے۔