تازہ تر ین

ملک خشک ہو رہا ہے ، آبی کانفرنس میں حکومتی نمائندوں کی عدم شرکت پر چیف جسٹس کا اہم بیا ن

اسلام آباد(صباح نیوز)چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے کہا ہے کہ پاکستان خشک ہو رہا ہے اور کوئی حکومتی نمائندہ آبی کانفرنس میں نہیں آیا،جبکہ پانی فروخت کرنے والی کمپنی کا فرانزک آڈٹ کراکر ہفتہ وار رپورٹ جمع کرا نے کی ہدایت کی ، زیرزمین پانی بلامعاوضہ بوتلوں میں فروخت کرنے والی کمپنیوں کیلئے نرخ مقرر کرنے سے متعلق پنجاب حکومت کی رپورٹ مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ قابل مذمت ہے، اتنے کم نرخ مقرر کرنے کی کوئی وجہ نہیں۔عدالت نے چیف سیکریٹری پنجاب اور سیکریٹری لوکل گورنمنٹ کو بھی پیر کو طلب کرلیا۔بدھ کو چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثارکی سربراہی میںسپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے زیرزمین پانی بلامعاوضہ بوتلوں میں فروخت کرنے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔سماعت کے آغاز میں ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے عدالت میں رپورٹ پیش کی جس میں بتایا گیاکہ پنجاب نے رپورٹ میں پانی کے استعمال کو 3 حصوں میں تقسیم کیا، جن علاقوں میں پانی کی کمی ہے وہاں ایک لیٹر پر 75 پیسے ادا کرنے ہوں گے، جہاں پانی کی کمی نہیں وہاں ایک لیٹر پانی پر 15پیسے ہوں گے۔رپورٹ پر چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیئے کہ انہوں نے تو گدھا کنویں میں ڈال دیا ہے، اس سے بہتر ہے پیسے لیے ہی نہ جائیں۔جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ ایک کمپنی نے شیخوپورہ میں 6 ایکڑ زمین لےکراربوں کا پانی بیچ دیا، منرل واٹر بیچنے والے 50اور 75پیسے تو خود مان رہے ہیں، ہم نے یہ نرخ قبول نہیں کیا، اربوں روپے کا پانی لے رہے ہیں، پنجاب حکومت کی رپورٹ قابل مذمت ہے، اتنے کم نرخ مقرر کرنے کی کوئی وجہ نہیں۔عدالت نے چیف سیکریٹری پنجاب اور سیکریٹری لوکل گورنمنٹ کو بھی پیر کو طلب کرلیا۔دوران سماعت چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ پاکستان رو رہا ہے، کوئی حکومتی نمائندہ آبی کانفرنس میں نہیں آیا، دنیا ہمارے لیے رو رہی ہے، پاکستان خشک ہو رہا ہے۔عدالت نے پانی فروخت کرنے والی کمپنی کا فرانزک آڈٹ کراکر ہفتہ وار رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کی۔چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ بلوچستان حکومت نے تسلی بخش جواب نہیں دیا، چیف سیکریٹری بلوچستان منگل کو پیش ہوں۔عدالت نے خیبر پختونخوا کے چیف سیکریٹری اور سیکریٹری آبپاشی کو بھی طلب کرلیا جب کہ سندھ کے چیف سیکریٹری اور سیکریٹری آبپاشی کو کراچی میں پیش ہونے کا کہا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain