راولپنڈی (صبا ح نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ کشمیر اہم ترین بنیادی تصفیہ طلب مسئلہ ہے کشمیریوں کے تاریخی اور منصفانہ موقف کے ساتھ کھڑے ہیں ،پاک فوج خطے میں امن و سلامتی پر مکمل یقین رکھتی ہے کسی بھی مہم جوئی کے خلاف ہم مادروطن کے دفاع کے لئے تیار ہیں ،پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے جمعرات کوکنٹرول لائن کے سرپیر اور پانڈد سیکٹر کا دوہ کیا اور فوجی جوانوں سے ملاقات کی،اس موقع پر گفتگو کے دوران پاک فوج کے سربراہ نے کہا کہ پاک فوج علاقے کے امن و استحکام پر مکمل یقین رکھتی ہے اور ہم مادروطن کے خلاف کسی بھی ہم جوئی کا دفاع کرنے کےلئے تیا ر ہیں،آرمی چیف نے جوانوں کی آپریشنل تیاریوں اور جذبے کو سراہا،انہوں نے کہا کہ کشمیر بینادی تصفیہ طلب ایجنڈا ہے اور ہم کشمیریوں کے ساتھ ان کے تاریخی موقف میں کھڑے ہیں۔کشمیر ایک حل طلب مسئلہ ہے ، کشمیریوں کے تاریخی موقف پر ان کے ساتھ کھڑے ہیں، سپہ سالار نے کہا کہ پاک فوج خطے کے امن و استحکام پر یقین رکھتی ہے اور خطے میں امن و استحکام کی ضامن ہے ، کسی بھی مہم جوئی کیخلاف ہم مادر وطن کے تحفظ اور جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے تیار ہیں۔
