دبئی(ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے آل راﺅنڈر عماد وسیم نے آسٹریلیا کےخلاف دوسرے ٹی ٹونٹی کے دوران منفرد ریکارڈ اپنے نا م کرلیا ہے۔ 30سالہ عماد وسیم نے دبئی میں آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹی ٹونٹی میچ کے دوران اپنے چار اوور ز میں محض8رنز دے کر ایک وکٹ بھی حاصل کی جب کہ ایک میڈن اوور بھی کیا ، عمادو سیم کا یہ سپیل کسی بھی با?لر کی جانب سے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں آسٹریلیا کے خلاف کیا جانے والا کفایتی ترین سپیل تھا ،اس کاوش پر عماد وسیم کو مسلسل دوسرے میچ میں مین آف دی میچ کا ایوارڈ بھی دیا گیا،یہ ا ن کے ٹی ٹونٹی کیریئر کا 5واں مین آف دی میچ ایوارڈ تھا اور یہ زمبابوے کے خلاف24مئی 2015ئ کو قذافی سٹیڈیم ،لاہور میں ان کے ٹی ٹونٹی ڈیبیو کے بعد کسی بھی کھلاڑی کی جانب سے حاصل کیے جانے والے سب سے زیادہ مین دی میچ ایوارڈز ہیں۔
