تازہ تر ین

سرپرائزیادھچکا؟ بہاولنگر کے محنت کش کے نام پر 4 ٹیکسٹائل ملز نکل آئیں

کراچی (ویب ڈیسک) سرپرائزیادھچکا؟ بہاولنگر کے محنت کش کے نام پر 4 ٹیکسٹائل ملز نکل آئیں ،ایف بی آر نے ٹیکس کا نوٹس جاری کر دیا۔تفصیلات کے مطابق بہاولنگر کا رہائشی نوجوان اسٹیٹ ایجنسی میں ملاز م ہے ،نوجوان اپنے نام پر 4 ٹیکسٹائل ملزکاسن کرحیرت میں پڑگیا۔ایف بی آر کی جانب سے جاری ٹیکس کا نوٹس موصول ہونے پر نوجوان کو واقعہ کا علم ہو ا۔نوجوان کا کہنا ہے کہ وہ کراچی میں اسٹیٹ ایجنسی میں ملازم ہے اور کرائے کے گھر میں رہائش پذیر ہے۔نوجوان نے کہا کہ میری چارون ٹیکسٹائل ملز بیچ کر پیسے ڈیم فنڈ میں جمع کروادیں۔واضح رہے کہ اس سے پہلے فالودے والا ،طالبعلم سمیت مختلف افراد کے جعلی اکاو¿نٹس کا انکشاف ہوا تھا۔جن کے اکاو¿نٹس سے کروڑوں روپے کی ٹرانزنکشن کی گئی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain