کراچی(ویب ڈیسک)چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے قتل کے مجرم شاہ رخ جتوئی کو سہولتیں فراہم کرنے پر جیل سپرنٹنڈنٹ حسن کو معطل کردیا۔واضح رہے کہ چیف جسٹس ثاقب نثار نے آج سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں مقدمات کی سماعت کے بعد لانڈھی جیل کا دورہ کیا ،چیف جسٹس شاہ زیب قتل کیس کے مجرم شاہ رخ جتوئی کے کمرے میں گئے اور کمرے میں فراہم کردہ سہولیات کا جائزہ لیا۔قائم مقام آئی جی جیل خانہ جات جیل قاضی نذیر سپریم کورٹ میں پیش ہوگئے،انہوںنے عدالت کو آگاہ کیا کہ حسن سہستو کیخلاف انکوائری شروع کر دی ہیں،چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ بتائیں سزائے موت کے مجرم کوسہولتیں کس قانون کے تحت دی گئیں؟ چیف جسٹس نے سپرنٹنڈنٹ ملیر جیل کو معطل کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ فوری طور پرجیل جاکرذمہ داروں کیخلاف کارروائی کریں۔