تازہ تر ین

سر فراز آسٹریلیا کیخلاف وائٹ واش کیلئے پر عزم ،آخری ٹی 20معرکہ آج

دبئی(اے پی پی) پاکستان اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ (آج) اتوار کو دبئی میں کھیلا جائے گا،دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات09:00بجے شروع ہوگا۔ گرین شرٹس کو سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے، مسلسل فتوحات کے بعد پاکستانی ٹیم کا مورال بلند ہے اور اب اس نے کینگروز کے خلاف سیریز کلین سویپ کرنے پر نظریں جما لی ہیں۔ آخری میچ میں صاحبزادہ فرحان اوروقاص مقصود کو سکواڈمیں جگہ ملنے کی امیدہے۔پاکستان نے سیریز کے پہلے میچ میں آسٹریلیا کو 66 رنز سے شکست دے کر سیریز میں برتری حاصل کی تھی، دوسرے میچ میں دونوں ٹیموں کے درمیان زبردست مقابلہ دیکھنے کو آیا تاہم گرین شرٹس کا پلڑا بھاری رہا اور اس نے کینگروز کو 11 رنز سے زیر کر کے سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کی۔ دونوں ٹیمیں تیسرے اور آخری ٹی ٹونٹی میچ میں آج اتوار کو مدمقابل ہوں گی۔قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ جیت کاتسلسل آئندہ میچزمیں بھی برقراررکھیں گے۔ٹیم میں فائٹنگ سپرٹ دیکھ کر خوشی ہوئی،سیریزپہلے ہی نام کرچکے ہیںآخری میچ جیت کر مشن مکمل کرناچاہتے ہیں،امیدہے سکواڈآخری میچ میں بھی چھا پرفارم کرے گا، آسٹریلوی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان ایرون فنچ نے کہا کہ ابتدائی دونوں میچزمیں ہم فیل ہوگئے،سیریز ہاتھ سے نکل جانے پر افسوس ہے۔کوشش ہے آخری میچ جیت کرناکامیوں کاازالہ کیا جاسکے، واضح رہے کہ پاکستان کی ٹیم نے ابتدائی دونوں میچز جیت کرعالمی رینکنگ میں اپنی پہلی پوزیشن پر گرفت مضبوط کرلی ہے۔ پاکستان نے اس سے قبل دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں بھی آسٹریلیا کو شکست فاش سے دوچار کیا تھا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain