تازہ تر ین

شہری دوسری شادی کی خواہش لے کر چیف جسٹس کے پاس پہنچ گیا

کراچی (ویب ڈیسک ) شہری دوسری شادی کی خواہش لے کر چیف جسٹس کے پاس پہنچ گیا شہری کی دلچسپ خواہش پر چیف جسٹس حیران، کمرہ عدالت قہقہوں سے گونج اٹھا۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ دوسری شادی کا خواہش مند شہری کے ایم سی کے خلاف درخواست لے کر چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار کے پاس پہنچ گیا ہے۔شہری سے متعلق بتایا گیا ہے کہ اس کا نام عبد القادر ہے اور کراچی کا رہائشی ہے۔جو دوسری شادی کی خواہش لیے سپریم کورٹ کراچی رجسٹری پہنچا۔عدالت میں شہری نے جسٹس سے دوسری شادی میں مدد مانگی تو کمرہ عدالت قہقہوں سے گونج اٹھا۔چیف جسٹس بھی شہری کی خواہش سننے کے بعد حیران ہو گئے۔اور شہری سے استفسار کیا کہ کیا آپ یہاں نکاح کے لیے آئے ہیں؟۔شہری نے کہا کہ میری بیوی فوت ہو چکی ہے اور اس کی پنشن مجھے ملتی ہے۔میں دوسرا نکاح کرنا چاہتا ہوں لیکن دوسرا نکاح کرنے کی صورت میں کے ایم سی میری پنشن روک دے گی۔اس سلسلے میں عدالت میری مدد کرے اور کے ایم سی کو میری پنشن روکنے سے منع کرے۔چیف جسٹس نے شہری کی پوری درخواست تو سنی لیکن مطالبہ نا قابل عمل ہونے کی وجہ سے شہری عبدالقادر کی درخواست مسکرا کر واپس کر دی۔خیال رہے چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں گزشتہ روز عدالت لگائی۔ سپریم کورٹ کیکراچی رجسٹری کے باہر مختلف مسائل میں گھرے شہری مظاہرہ کرتے رہے۔سپریم کورٹکراچی رجسٹری کے باہر مظاہرہ کرنے والوں میں آل سندھ پیرنٹس ایسوسی ایشن بھی شامل ہے جو نجی اسکولوں کی جانب سے اضافی فیس کی وصولی اور دھمکیاں دیے جانے کے خلافاحتجاج کر رہے تھے۔ گزشتہ روز سماعت کے موقع پر بھی کراچی کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے شہریوں نے سپریم کورٹ کراچی رجسٹری کے باہر مظاہرہ کیا تھا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain