تازہ تر ین

سنبل اقبال اور علی سفینہ کی سیریل ” برفی لڈو“کی ریکارڈنگ شروع

لاہور(شوبزڈیسک ) ہدایتکار رامیش رضوی نے نئی سیریل” برفی لڈو“ شروع کردی جس میں مرکزی کردار علی سفینہ اور سنبل اقبال ادا کررہے ہیں۔ آئی ڈریم پروڈکشن کے تحت بنائی جانیوالی سیریل کے پروڈیوسر عبداللہ سیجا ہیں ،اسکی ریکارڈنگ مختلف لوکیشنز پر جاری ہے، سنبل اقبال کا کہناہے کہ اچھے موضوعات پر مبنی سیریلز وقت کا تقاضاہے جس میں کئی ایک ادارے کامیاب جا رہے ہیں۔ علی سفینہ نے کہا ڈرامہ سیریلز میں کرداروں کی یکسانیت سے بچنے کیلئے کم اور معیاری کام کو ترجیح دیتا ہوں اس وقت کئی ایک اداروں کی جانب سے ڈراموں میں کام کی آفرز مل رہی ہیں۔ ایسے ڈرامے اصلاحی پہلوﺅ ں کو مدنظر رکھ کر بنائے جاتے ہیں۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain