شیخو پورہ(ویب ڈیسک) سوشل میڈیا میں ہجوم کے ہاتھوں غریب بچے کی کیلے کی ریڑھی لوٹنے کی وڈیو وائرل ہوگئی ہے۔ذرائع کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک غریب بچے کی وڈیو وائرل ہوئی ہے جو کیلے بیچ کر اپنے گھر والوں کا پیٹ پالنے نکلا تھا لیکن راستے میں مظاہرین کے ہتھے چڑھ گیا۔ذرائع نے بتا یاہے کہ کیا مرد اور کیا برقع پوش خواتین، سب ہی اس بچے کی کمائی کا ذریعہ لوٹنے میں جت گئے اور جس کے ہاتھ جتنے کیلے لگے لے گیا، ابتدا میں بچے نے تھوڑی مزاحمت کرنے کی کوشش کی لیکن پھر وہاں سے نکل جانے میں ہی عافیت سمجھی اور اپنی ریڑھی لے کر بھاگ نکلا۔
