سپریم کورٹ(ویب ڈیسک نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے تعلق رکھنے والے رکن قومی اسمبلی اور اینکر پرسن عامر لیاقت حسین پر توہین عدالت کیس میں فرد جرم عائد کردی۔عدالت کی جانب سے عائد کیے جانے والے فرد جرم کے مطابق عامر لیاقت نے عدالتی حکم کی خلاف ورزی کی، جس پر ان کے خلاف آئین کے آرٹیکل 204 (3) کے تحت توہین عدالت عائد کی گئی۔تاہم تحریک انصاف کے رکن اسمبلی عامر لیاقت نے صحت جرم سے انکار کیا جس پر عدالت عظمیٰ نے عامر لیاقت کو 29 اکتوبر تک جواب جمع کرانے کی ہدایت کردی۔عدالت نے ریمارکس دیئے کہ عامر لیاقت نے عدالتی حکم کی خلاف ورزی کی اور نجی چینل کے پروگرام میں توہین عدالت کی، عامر لیاقت کا رویہ بھی درست نہیں تھا۔لاوہ ازیں عدالت عظمیٰ نے عامر لیاقت کی غیر مشروط معافی مسترد کردی اور ایڈیشنل اٹارنی جنرل ساجد الیاس بھٹی کو کیس میں پراسیکیوٹر مقرر کردیا۔
