تازہ تر ین

ضیا شاہد ، امتنان شاہد کی گورنر پنجاب سے ملاقات ،پرنٹ ، الیکٹرانک میڈیا کے مسائل پر گفتگو ، سرکاری اشتہارات میں کمی، ڈالر کی قیمت بڑھنے سے اخباری کاغذ کے ریٹ بڑھنے بارے آگاہ کیا، صورتحال بہتر ہو رہی ہے، میڈیا کو بھی فرق پڑے گا: گورنر چودھری سرور کی یقین دہانی

لاہور (تجزیہ نگار) چیف ایڈیٹر خبریں ضیا شاہد اور ایڈیٹر خبریں گروپ و سی ای او چینل ۵ امتنان شاہد نے گزشتہ روز گورنر پنجاب چودھری سرور سے گورنر ہاﺅس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں ملکی امور اور اخباری صنعت اور الیکٹرانک میڈیا کو درپیش مشکلات سے آگاہ کیا گیا۔ ملاقات میں گورنر پنجاب کے علم میں یہ بات لائی گئی کہ سرکاری اشتہارات میں کمی کے باعث الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کو شدید مالی بحران کا سامنا ہے اور کئی اداروں میں مجبوراً سٹاف کم کرنا پڑ رہا ہے۔ انہیں بتایا گیا کمرشل بزنس بھی کم ہو رہا ہے۔ دوسری طرف ڈالر کی قیمت ایک دم بڑھنے سے اخباری کاغذ کے ریٹ بھی تقریباً پونے دو گنا بڑھ گئے ہیں جس سے اخبارات پر اضافی بوجھ پڑ گیا ہے۔ عمران خان حکومت 3 ماہ میں اصلاحات کر رہی ہے جس کے سبب اشتہاری مہم رکی رہی جو اب آہستہ آہستہ شروع ہو رہی ہے۔ گورنر پنجاب نے یقین دلایا کہ حالات بہتری کی طرف جا رہے ہیں اور میڈیا کو اس سے فرق پڑے گا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain