تازہ تر ین

ڈی جی نیب نے کس کے ایماءپر میڈیا پر باتیں کیں: طاہرہ اورنگزیب، قانون تفتیشی افسر کو اجازت نہیں دیتا وہ چینلز پر انٹرویوز دے: بیرسٹر علی ظفرکی چینل ۵ کے پروگرام ” نیوز ایٹ 7“ میں گفتگو

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ ن کی رہنماءطاہرہ اورنگزیب نے کہا کہ شہباز شریف بارہا کہہ چکے میں نے ایک دھیلے کی کرپشن نہیںکی۔کیا احتساب صرف مسلم لیگ ن کا ہونا ہے۔چینل فائیو کے پروگرام نیوز ایٹ7میں گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک ایسا کیس جو زیر سماعت ہے اس کے بارے میں میڈیا پر آ کر باتیں کرنا مناسب نہیں۔پتہ لگانا چاہئے ڈی جی نیب لاہور نے کس کے ایماءپر میڈیا پر آ کر باتیں کیں۔موجودہ حکومت کو اپنی کارکردگی کا نہیں پتہ دوسروں پر الزام لگا کر اپنی کوتیاہیوں پر پردہ ڈالنے کی کوشش کر رہی ہے۔اگر صاف پانی کیس کے حوالے سے ثبوت ہیں تو شہباز شریف کو اس کیس میں پکڑیں آشیانہ ہاﺅسنگ سکیم میں کیوں پکڑا۔میں ایک بات واضح کرتی چلوں ہم کوئی ڈیل یا این آر ارو نہیں چاہتے ہم کیسوں کے فیصلے چاہتے ہیں نہ کرپشن کی نہ ہمیں کوئی خوف ہے ۔نواز شریف اور مریم نواز ابھی تک کلثوم نواز کے انتقال کے صدمے سے باہر نہیں آئے اس لئے خاموش ہیں۔نواز شریف اور مریم نواز قانون اور آئین کی بالادستی کے لئے پاکستان واپس آئے حالانکہ اس وقت مرحومہ کلثوم نواز کی طبیعت بہت خراب تھی۔ماہر قانون بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ قانون اس بات کی اجازت نہیں دیتا کہ ایسا کیس جو زیرسماعت ہو اس کیس کاتفتیشی افسر چینلز پر آ کر انٹرویوز دے ایسا نہیں ہونا چاہئے تھا۔ اس پر نیب کے افسر کے خلاف کارروائی بھی ہو سکتی ہے۔نیب چیئرمین کو چاہئے جو بھی ہوا اس پر قانون کے مطابق ایکشن لیں تاکہ مستقبل میں کوئی اس قسم کا معاملہ نہ ہونے پائے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain