تازہ تر ین

صنعت کو بہتر کرنےکی ضرورت ہے ، صرف زراعت سے اب ملک نہیں چل سکتا : خالد چوہدری ،سلیم شہزاد کو کسی بھی سیاستدان کے میڈیا ٹرائل کا حق نہیں :علامہ صدیق اظہر، کرپشن میں ملوث افراد کو ہر صورت سزا ملنی چاہئے: آغا باقر، نیب نے جن لوگوں کو پکڑا ہے ان کے خلاف کیا ثابت کرسکا:میاں افضل،چینل ۵ کے پروگرام ” کالم نگار “ میں گفتگو

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)کالم نگار خالد چوہدری نے کہا کہ ہمیں ملکی صنعت کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے صرف زراعت سے اب ملک نہیں چل سکتا۔صنعت کو فروغ دینا ناگزیر ہے۔چینل فائیو کے پروگرام کالم نگار میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا جو بھی قرضہ لیا جائے اس پر پارلیمنٹ میں بحث کی جائے۔پاکستان اس لئے بنا تھا کہ لوگوں کو ان کے حقوق صحیح معنوں میں مل سکیں ریاست روٹی کپڑا اور مکان کی ذمہ دار ہو گی لیکن جو اسلامی ریاست بننی چاہئے تھی اس کی عملی شکل مغرب میں ہے۔وزیراعظم عمران خان کی پچاس لاکھ گھروں کی سکیم پورے ملک میں پھیلنی چاہئے۔کرپشن کا الزام اگر ثابت نہیں بھی ہوتا لیکن جس پر الزام ہوتا ہے اس کی ساکھ متاثر ہو جاتی ہے۔انہوں نے کہا دہشت گردی کی جنگ میں پاکستان کا بہت جانی و مالی نقصان ہوا۔ کالم نگارعلامہ صدیق اظہر نے کہا پاکستان میں لینڈ ریفارمز کی جانی چاہئے۔عوام کی قوت خرید بڑھنی چاہئے لیکن ایسا نہیں کیاگیا۔ذوالفقار بھٹو نے ملکی معیشت بہتر کرنے کی بھرپور کوشش کی تھی۔جتنے بھی ملک جن کی امریکہ کو ضرورت پڑی انہوں نے اپنا قرضہ معاف کرایا لیکن ہم ایسا نہیں کر پائے۔آئی ایم کے وفد سے کیا بات ہوئی ہمیں اب تک نہیں پتہ چلا۔سلیم شہزاد کو کسی بھی سیاستدا ن کے میڈیا ٹرائل کا حق نہیں۔ اقبال ڈے کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال ایک عظیم شاعر اور مفکر تھے۔ کالم نگارآغا باقر نے کہا کہ پاکستان اپنی سٹریٹیجک پوزیشن کو کیش نہیں کرا سکا۔بہت سی چیزوں کو ہم ساتھ لے کر نہیں چلے اس وجہ سے دنیا سے پیچھے رہ گئے۔انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے نیب پر سیاسی ہونے کے الزامات لگائے۔حمزہ کا بیان آیا ہمیں نیب کو بند کر دینا چاہئے تھا کیا اس کا یہ مطلب ہے نیب بھی استعمال ہوتا رہا۔جو بھی کرپشن میں ملوث ثابت ہو اسے سزا ملنی چاہئے۔ کالم نگارمیاں افضل نے کہا کہ ہمارے پاس کئی مواقع آئے کہ ملکی معیشت بہتری کی جا سکے لیکن ہم فائدہ نہیں اٹھا سکے۔جب قرضہ لینے جائیں تو اس کی شرائط اور ہوتی ہیں بھکاری کو اپنی مرضی کا حق نہیں ہوتا۔ہمیں اپنی ترجیحات بہرحال طے کرنا ہوں گی اس کے بغیر معاملات بہتر ہونا ممکن نہیں۔نیب نے جن لوگوں کو پکڑا ہے ان کے خلاف کیا ثابت کر سکا۔ڈی جی نیب کو چینلز پر بات کرنے کی کیا ضرورت پیش آ گئی۔انہوں نے کہا دیکھنا یہ ہے ہمیں دہشت گردی کی جنگ میں گھسیٹا کس نے تھا۔نوجوان نسل کو علامہ اقبال کی خدمت کا پتہ ہونا چاہئے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain