تازہ تر ین

سلمان خان ”دبنگ تھری“ میں اپنی بھانجی کو متعارف کروائینگے

ممبئی (شوبزڈیسک)سلمان خان اپنی اگلی ایکشن رومانٹک کامیڈی فلم ‘دبنگ تھری‘ میں اپنی بھانجی کو متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیا اداکار کے قریبی ذرائع نے بھارتی اخبار کو بتایا کہ سلمان خان اپنی آنےوالی فلم ”دبنگ تھری“میں بھانجی الیزہ اگنی ہوتری کو متعارف کرانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔رپورٹس کے مطابق الیزہ اگنی ہوتری ان دنوں معروف کوریوگرافر سروج خان سے ڈانس کی تربیت لے رہی ہیں اور سلمان خان مانیٹر کر رہے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق سلمان خان اپنی آنے والی فلم دبنگ تھری میں ہی اپنی بھانجی کو متعارف کرانا چاہتے ہیں، تاہم انہیں کیا کردار دیا جائے گا، اس حوالے سے کوئی تصدیق نہیں ہوسکی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain