لاہور(شوبز ڈیسک) نامور گلوکارہ حمیراارشد جج بنیں گی ۔ تفصیلات کے مطابق گلوکارہ حمیراارشد نجی ٹی وی چینل سے شروع ہونےوالے میوزک پروگرام میں جج کے فرائض سرانجام دیں گی ۔نجی ٹی وی چینل سے عنقریب شروع ہونے والے میوزک پروگرام میں ملک بھر سے گلوکاروں کے آڈیشن کرنے کے بعد ان کے درمیان مقابلے کروائے جائیں گے ۔فائنل جیتنے والے گلوکار کو انعام کے ساتھ اس کی تمام تر موسیقی کی تربیت کے اخراجات نجی ٹی وی چینل کی انتظامیہ برداشت کرے گی ۔
