تازہ تر ین

فلم ” ٹھگ آف ہندوستان“ شائقین کو متاثر کرنے میں ناکام

ممبئی (شوبزڈیسک) بالی وڈ کی رواں سال کی سب سے مہنگی فلم ” ٹھگ آف ہندوستان“ شائقین کو متاثر کرنے میں ناکام ہوگئی‘ تجزیہ کاروں نے اوسط درجے کی فلم قرار دیدیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق دیوالی کے موقع پر بھارت سمیت دنیا بھر میں عامر خان اور امیتابھ بچن کی ٹھگ آف ہندوستان ریلیز کی گئی۔ شائقین کو شدید مایوسی ہوئی کیونکہ فلم ان کی توقعات پر پوری نہیں اتری۔مداحوں کی ایک بڑی تعداد فلم کی ناکامی پر ناراض نظر آرہی ہے ۔ بھارتی فلمی نقادوں نے ” ٹھگ آف ہندوستان“ کو مایوس کن قراردیتے ہوئے اوسط درجے کی فلم قرار دے دیا ہے۔واضح رہے کہ 325 کروڑ کے بجٹ سے بنائی گئی فلم ٹھگ آف ہندوستان رواں سال کی مہنگی ترین فلم ہے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain