تازہ تر ین

سٹی سکول میں قوالی کی تقریب میں فائرنگ ، طالبعلم کو تشدد کے بعد سکول میں بند کر دیا ، متاثرہ طالب علم کی کال پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، انتظامیہ نے نااہلی چھپانے کیلئے والدین کو باہر نکال کر طلبہ کو بند کرلیا، ایک طالبعلم کے لواحقین نے ”خبریں“ کو بتایا قوالی تقریب کی ٹکٹس فروخت کی گئیں، فائرنگ کرنے والے نشے میں دھت تھے، سکول میں خوف وہراس

لاہور (کرائم رپورٹر)گلبرگ کے علاقہ میں واقع سٹی سکول کے قوالی فنکشن میں مسلح نوجوانوںکی ہوائی فائرنگ ، ایک طالب علم کو شدیدد تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے سکول کے اندر ہی بند کر دیا،متاثرہ طالب علم کی 15پر کال ، ڈولفن سکواڈ سمیت پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ، سکول انتظامیہ نے اپنی نااہلی چھپانے کیلئے والدین کو سکول سے باہر اور طلبہ کو اندر بند کر دیا ، پولیس کو بھی نجی معاملہ بول کے ٹال مٹول سے کام لیتی رہی ۔ ذرائع کے مطابق گذشتہ رات گلبرگ کے علاقہ میں واقع ایک نجی سکول میں قوالی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں (MUN)ماڈل یونائیٹڈ نیشن کے نمائندے بھی موجوتھے ۔ سکول میں پڑھنے والے ایک کے ورثاءنے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر خبریں کو کال کر کے بتایا کہ سکول انتظامیہ کی جانب سے اپنے سکول کے علاقہ دیگر سکولوں کے بچوں کو بھی مدعو کیا گیا تھا جبکہ قوالی کی تقریب کی ٹکٹوں کو باقائدہ فروخت کیا گیا جو کس کس نے خریدیں اس کے متعلق خود سکول انتظامیہ کو کچھ معلوم نہیں جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ سکول میںجاری قوالی کی تقریب کے دوران چند شراب کے نشے میں دھت مسلح نوجوانوں نے اندھا دھند فائرنگ کی جس پر سکول کے ایک طالب علم نے جب ان کو منع کیا تو انھوں نے اسے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا جس پر متاثرہ نوجوان نے 15پر کال کر دی ۔ 15کی کال پر ریسپانڈ کر تے ہوئے ڈولفن سکواڈ کی 2موٹر سائیکلیں موقع پرپہنچیں لیکن اس سے قبل ہی سکول انتظامیہ نے اپنی اور سکول کی بدنامی کے ڈر سے طالب علموں کے والدین کوباہر جبکہ طلبہ کو اندربند کر دیا ۔ڈولفن سکوڈ کے اہلکار وں کو سکول انتظامیہ نے سب اچھے کی رپورٹ دے کر واپس بھجوا دیا لیکن واقعے کولے کر ہمارے اور اس سکول میں پڑھنے والے بچوں میں شدید خوف کی لہر دوڑ گئی ہے ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ قوالی کی تقریب کو کنسرٹ میں تبدیل کر تے ہوئے فحاشی کا سماں پیدا کرتے ہوئے ہر کسی کو ٹکٹیں فروخت کر کے شامل ہونے کی دعوت دیکر مزید اس فحاشی کو تڑکا بھی لگایا گیا ہے جو کہ ہر طرح سے قانونی تقاضوں کے منافی ہے ۔ اگر سکول انتظامیہ نے کوئی کنسرٹ کروانا تھا تو کنسرٹ کا بول کے تقریب کا اہتمام کر تی قوالی کا کیوں کہا گیا اور پھر دیگر سکول کالجز سمیت پتہ نہیں کہاں کہاں سے لوگوں نے ٹکٹیں خرید کر شرکت کی تو ماحول تو خراب ہونا ہی تھا ۔اس حوالے سے پہلے نائٹ محرر تھانہ گلبر گ نعیم سے پوچھا گیا تو اس نے یہ کہہ کر جان چھڑوا لی کہ میں ابھی آیا ہوں مجھے کچھ نہیں معلوم جبکہ ایس ایچ او گلبرگ اسد بخاری نے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے پہلے کہا کہ ایسا تو کوئی واقعہ ہی پیش نہیں آیا جبکہ بعد میں انھوں نے کہا کہ ایک شخص نے شراب پی رکھی تھی جسے گرفتار کر کے تھانے منتقل کر دیا گیا ہے تاہم ہوائی فائرنگ کے کسی بھی واقعے کے رونماءہونے کی انھوں نے تردید کر دتے ہوئے کہا کہ فائرنگ کا واقع رونماءہوا ہی نہیں ۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain