تازہ تر ین

پیسے دے کر ٹی وی دیکھو،قیدیوں کے لئے نیاحکمنامہ

لاہور (خصوصی رپورٹ) جیلوں کے اندر مفت ٹی وی دیکھنے پر پابندی عائدکرتے ہوئے 6ماہ کی یکمشت فیس وصول کرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے۔ دستیاب دستاویز کے مطابق پنجاب کی تقریباً 40جیلوں میں ٹی وی کی سہولت رکھنے والے قیدیوں سے اس سے قبل کسی قسم کے واجبات وصول نہیں کئے جا رہے تھے تاہم تازہ احکامات کی روشنی میں ایسے تمام قیدی جو ٹی وی کی سہولت اور اجازت رکھتے ہیں ان سے ایک ہزار روپے ماہانہ کے حساب سے ٹی وی فیس وصول کی جائے گی۔ احکامات کے مطابق کم از کم چھ ماہ کی ایڈوانس فیس وصول کی جائے گی جس کا ریکارڈ رسید کی شکل میں آئی جی جیل خانہ جات کے دفتر میں ترتیب دیا جائے گا۔ جیل حکام کے مطابق ٹی وی استعمال کرنے والے قیدیوں کے ذمہ بجلی کے بلوں کی مد میں لاکھوں روپے واجب الادا ہیں جن کو اب نئی حکومت کے احکامات کی روشنی میں وصول کیا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ پنجاب کی تمام جیلیں بجلی کے واجبات کی مد میں مختلف تقسیم کار کمپنیوں کی کروڑوں روپے کی نادہندہ ہیں۔ آئے روز اس حوالے سے جیلوں کے کنکشن منقطع کرنے کیلئے نوٹسز بھی جاری کئے جاتے ہیں اور بجلی منقطع کرنے کی کوشش بھی کی جاتی ہے تاہم سکیورٹی رسک قرار دے کر جیلوں کی انتظامیہ منت سماجت کرکے بجلی کے کنکشن منقطع ہونے سے بچا لیتی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain