تازہ تر ین

شہباز کی پیشی ، چیف جسٹس کی سربراہی میں بنچ سانحہ ماڈل ٹاﺅن کیس کی سماعت کریگا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ سانحہ ماڈل ٹان کے لیے نئی جے آئی ٹی بنانے کی درخواست پر آج سماعت کرے گی۔ جس میں نامزد ملزم شہباز شریف کو بھی پیش کیا جائے گا۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں دو رکنی بینچ سانحہ ماڈل ٹان کے لیے نئی جے آئی ٹی بنانے سے متعلق بسمہ امجد کی درخواست پر آج سماعت کرے گا۔ عدالت نے سانحہ ماڈل ٹان استغاثہ کیس میں نامزد نواز شریف، شہباز شریف، حمزہ شہباز، رانا ثنا اللہ، پرویز رشید، خواجہ آصف سمیت دیگر 139 ملزمان کو نوٹس جاری کیے ہوئے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا سانحہ ماڈل ٹان میں نوٹس نیب لاہور کو موصول ہوگیا ہے اور شہباز شریف کو آج صبح عدالت میں پیش کیا جائے گا، شہباز شریف کی پیشی کے حوالے سے نیب لاہور نے تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے۔واضح رہے کہ چیف جسٹس پاکستان نے سانحہ ماڈل ٹان کی متاثرہ بچی بسمہ امجد کی درخواست پر 6 اکتوبر کو ازخود نوٹس لیا تھا۔اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی وزارت داخلہ نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف‘ سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق‘ سلمان رفیق‘ حمزہ شہباز اور سلمان شہباز کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کے لئے سمری ای سی ایل کمیٹی کو ارسال کرنے کا فیصلہ کیا ہے‘ ای سی ایل کمیٹی کی سفارش پر مذکورہ شخصیات کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرنے کا حتمی فیصلہ وفاقی کابینہ کرے گی،دوسری جانب وزارت داخلہ نوز شریف، مریم نوازاور کیپٹن (ر) صفدر کے نام نکالنے کی درخواستوں پر فیصلہ نہ کر سکی ۔ ذرائع کے مطابق نیب کی طرف سے سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف‘سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق‘ سلمان رفیق‘ حمزہ شہباز اور سلمان شہباز کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے کے لئے وزارت داخلہ کو الگ الگ درخواستیں ارسال کررکھی ہیں اور ان درخواستوں کے ساتھ مذکورہ شخصیات کے خلاف چلنے والی انکوائریوں اور تحقیقات کی رپورٹس بھی لگائی گئی ہیں۔ وزارت داخلہ نے نیب کی سفارش پر ان میں سے ابھی تک کسی بھی شخص کا نام ای سی ایل میں شامل نہیں کیا۔ ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ یہ تمام نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے کی سمری ای سی ایل کمیٹی کو ارسال کرے گی۔ کمیٹی نیب کی طرف سے فراہم کئے گئے شواہد اور کیسوں کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد نام ای سی ایل میں ڈالنے یا نہ ڈالنے سے متعلق اپنی سفارشات مرتب کرے گی۔ کمیٹی جن افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کرے گی ان کے کیس حتمی منظوری کے لئے وفاقی کابینہ کو بھجوائے جائینگے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain