اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک‘ نیوز ایجنسیاں) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ غربت کے خاتمے کیلئے چین تجربات سے استفادہ کریں گے۔ چین نے 70 کروڑ افراد کو غربت کی سطح سے اوپر اٹھایا۔ غربت کے خاتمے سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ حکومت غربت کے خاتمے کیلئے پالیسیاں بنا رہی ہے۔ غربت کے خاتمے کیلئے ملائیشیا اور چین کے تجربات سے استفادہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ چین نے 70 کروڑ افراد کو خط ربت سے اٹھا کر مڈل کلاس میں تبدیل کیا ہے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ غربت کی لکیر سے نیچے زندگی بسر کرنیوالوں کی حالت بدلیں گے۔ غربت کے خاتمے کیلئے قومی پالیسی کا جلد اعلان کرونگا۔ اس موقع پر وزیراعظم نے غربت کے خاتمے کیلئے قومی پالیسی کے جلد اعلان کروں گا۔ اس موقع پر وزیرعظم نے غربت کے خاتمے کیلئے قومی پالیسی کے جلد نفاذ پر زور دیا اور متعلقہ اداروں کو قومی پالیسی تیار کرنے کی ہدایت کی۔ وفاقی حکومت نے سستے اور فوری انصاف کےلئے قانونی اصلاحات کا فیصلہ کیا ہے اور اس ضمن میں وزیر اعظم عمران خان کو بل کے مسودے پر بریفنگ بھی دے دی گئی ہے ۔جمعرات کو وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت لیگل ریفارمز کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم نے وزیراعظم کو قانونی اصلاحات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی، وزیر قانون نے کہا کہ اصلاحات کا مقصد موجودہ قوانین میں ترامیم اور نئے قوانین کا نفاذ ہے، جلد انصاف کی فراہمی کے لیے ٹیکنالوجی سلوشنز کو متعارف کرایا جا رہا ہے۔ نادار اور کمزور طبقوں کو ریاست قانونی معاونت فراہم کرے گی، خواتین کی وراثت سمیت حقوق کے تحفظ کے لیے خصوصی قوانین متعارف کرا رہے ہیں، انھوں نے بتایا کہ9 سال سے التوا کا شکار میوچل لیگل اسسٹنٹس بل پارلیمنٹ میں متعارف کرایا جائے گا۔وزیر قانون فروغ نسیم نے وزیر اعظم عمران خان کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ان ریفارمز کا مقصد انصاف میں آسانی کے لیے قوانین میں ترامیم اور نئے قوانین کا نفاذ ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ کم خرچ میں جلد انصاف کی فراہمی کے لیے ٹیکنالوجی کا حل متعارف کرایا جا رہا ہے، مقصد انصاف کی فراہمی میں عدالتوں کی معاونت کرنا ہے۔وزیر اعظم کو بریفنگ میں وزیر قانون نے مزید بتایا کہ کمزور طبقوں کو انصاف فراہمی کے لیے قوانین متعارف کرائے جا رہے ہیں ۔فروغ نسیم نے وزیراعظم عمران خان کو بریفنگ دیتے ہوئے یہ بھی بتایا کہ وراثت میں حق اور خواتین کے دیگر حقوق کا تحفظ یقینی بنانے کے قوانین متعارف کرائے جا رہے ہیں۔اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ شہریوں کے حقوق کا تحفظ اور سہل انصاف کی فراہمی ریاست کی ذمہ داری ہے، انصاف کی فراہمی کا عمل وسائل پر نہیں، ریاست کے احساس ذمہ داری اور رحم سے وابستہ ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ آسان، سہل اور جلد انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانا تحریک انصاف کے منشور کا بنیادی جزو ہے، کمزور طبقوں کو انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکنہ کوشش کریں گے جب کہ خواتین، بچوں اور گھریلو ملازمین کے حقوق کے لیے اقدامات پر خصوصی توجہ دی جائے۔ وزیراعظم نے کرپٹ افسران اور ملازمین کی کڑی نگرانی یقینی بنانے اور کرپشن کی نشاندہی کرنے والے سرکاری ملازمین کو قانونی تحفظ فراہم کرنے کے لئے وسل بلوئر پروٹیکشن اینڈ ویجیلنس کمیشن تشکیل دینے کی منظوری دے دی۔ نئے کمیشن کے ذریعے کرپٹ افسران کی نشاندہی کرنے والے سرکاری ملازم کو نہ صرف تحفظ فراہم کیا جائے گا بلکہ انکو انعام سے بھی نوازا جائے گا۔جمعرات کو وزیراعظم ہاوس میں قانونی اصلاحات سے متعلق ٹاسک فورس کے اجلاس میں وزیراعظم کو بریفنگ دی گئی۔ وزیر قانون ڈاکٹر فروغ نسیم نے وزیراعظم کو بتایا کہ قوانین میں بہتری لا کر سرکاری ملازمین کے سروس معاملات میں انصاف کے حصول کے عمل کو بھی آسان بنایا جا رہا ہے۔ لیگل ریفارمز کا مقصد تحریک انصاف کے منشور کے تحت انصاف کے حصول کا عمل آسان، کم خرچ اور تیز بنانا ہے۔ وزیراعظم کو بتایا گیا کہ آسان، کم خرچ اور جلد انصاف کی فراہمی کے لیے ٹیکنالوجی سلو شنز کو متعارف کرایا جا رہا ہے تاکہ انصاف کی فراہمی میں عدالتوں کی معاونت کی جا سکے۔ ناداروں اور کمزور طبقوں کو انصاف کی فراہمی کے لیے ریاست کی جانب سے قانونی معاونت کی فراہمی کے لیے قوانین متعارف کرائے جا رہے ہیں۔ وراثت میں حق کے حصول سمیت خواتین کے دیگر حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے بھی خصوصی قوانین متعارف کرائے جا رہے ہیں۔ بیرون ممالک سے دوطرفہ قانونی معاونت کے معاہدوں کو جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچانے کی غرض سے میوچل لیگل اسسٹنس بل متعارف کرایا جائے گا۔ یہ بل گذشتہ نو سال سے التوا کا شکار رہا ہے۔ اس موقع پر پارلیمانی سیکرٹری ملائیکہ علی بخاری نے وزیر اعظم کو خواتین کے حقوق کے تحفظ کے سلسلے میں اٹھائے جانے والے جامع اور مفصل قانونی اقدامات پر بریفنگ دی۔ وفاقی حکومت نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت مستحق افراد کو ملنے والے وظیفے کی رقم بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت وفاقی حکومت کی جانب سے سہ ساڑھے 4 ہزار روپے کے قریب سہہ ماہی وظیفہ دیا جاتا ہے۔ذرائع کے مطابق بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئر پرسن ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے بی آئی ایس پی کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان کو بریفنگ دی۔اجلاس میں حکومت نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت سہ ماہی وظیفہ 5 ہزار سے زیادہ کرنے کا فیصلہ کیا۔ذرائع کا بتانا ہے کہ وزیراعظم عمران خان غربت مٹاو¿ اسکیم میں اعزازیہ یا وظیفہ بڑھانے کا اعلان کریں گے۔حکومت کے اس فیصلے سے 55 لاکھ مستحق افراد مستفید ہوں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ملکی معاشی صورتحال بہتر ہونے کے بعد بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت مستحق افراد کو ملنے والا وظیفہ بتدریج مزید بڑھایا جائے گا۔ وزیراعظم عمران خان نے ملک بھر میں اسلامی بینکنگ نظام متعارف کروانے کی ہدایت جاری کردی۔ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ملکی معیشت سےمتعلق اہم اجلاس ہوا جس میں وزیرخزانہ اسد عمر، گورنر اسٹیٹ بینک، سیکریٹری خزانہ اور وزیراعظم کے معاونِ خصوصی اشفاق حسین سمیت اقتصادی ماہرین نے شرکت کی۔اجلاس میں ملک کی اقتصادی صورت حال سے متعلق ایکشن پلان پر تبادلہ خیال کیا گیا۔گورنر اسٹیٹ بینک نے دورانِ اجلاس وزیراعظم کو بریفنگ دی کہ پاکستان بینکنگ سہولتوں سےسب سےکم استفادہ کرنے والاملک ہے کیونکہ صرف 16 فیصد آبادی بینکنگ سہولیات استعمال کررہی جن میں 11 فیصد خواتین بھی شامل ہیں۔ انہوں نے آگاہ کیا کہ عوام کی کثیر تعدادمذہبی رجحان کی وجہ سے بینکنگ نظام سے دور رہنے کو ترجیح دیتے ہیں۔ نیا پاکستان ہاو¿سنگ سکیم کا دائرہ کا گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر بڑھانے کا فیصلہ وزیراعظم عمران خان نے پانچ سالہ اشتراکی اقتصادی پلان کی منظوری دیتے ہوئے کہا ہے کہ پلان سے چھوٹے اور درمیانے کاروبار، زراعت اور اسلامی بینکاری کو فروغ ملے گا۔ وزیراعظم عمران خان نے پانچ سالہ اشتراکی اقتصادی پلان کی منظوری دی۔ پلان میں نیشنل ویڑن، فریم ورک، ایکشن پلان اور ملک کی اشتراکی اقتصادی اہداف شامل ہیں۔
