لاہور(ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے بے گھر غریب افراد کے لیے شلٹر ہوم کا سنگ بنیاد رکھا۔ وزیراعظم عمران خان نے لاہور میں کھلے آسمان تلے رات بسر کرنے والوں کے لئے پناہ گاہ کے قیام کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا تو غریب عوام کی طرف سے انہیں دعائیں ملنے لگ گئیں۔شلٹر ہوم کے قیام تک عارضی پناہ گاہیں بنائی گئی ہیں جن میں کئی افراد نے رات گزاری۔ایک شخص کا کہنا ہے کہ میں پہلے دربار پر سویا کرتا تھا لیکن اللہ تعالی عمران خان کو خوش رکھے جس نے ہم غریبوں کا بھی سوچا،ایک شخص کا کہنا ہے کہ عمران خان نے جو کام کیا ہے یہ آج تک کسی نے نہیں کیا اور نہ ہی کرے گا۔ایک شخص کا کہنا ہے کہ میں 15 سال سے فٹ پاتھ پر سو رہا تھا تاہم اب مجھے رہنے کے لیے صاف سھتری جگہ مل گئی ہے اور میں بہت اچھا محسوس کر رہا ہوں۔اس کے علاوہ بھی مخلتف باغوں،دربارو ں اور فٹ پاتھ پر رہنے والے بے سہارا لوگوں نے عمران خان کے لیے دعائیں کی۔خیال رہے وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کے حکم پر عارضی مسافر خانے آباد ہوگئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مسافروں کی بریانی اور چکن کڑاہی سے تواضع کی گئی، صبح کا ناشتہ لاہوری نان چنے اور چائے سے کیا گیا، ضلعی انتظامیہ اور سوشل ویلفیئرز ڈیپارٹمنٹ نے انتظامات کیے جب کہ مسافر بغیر کچھ خرچ کیے صاف بستر اور کھانا ملنے پر خوش ہیں۔عارضی مسافر خانوں میں 200 سے زائد افراد کی گنجائش ہے، مجموعی طور پر 5 مسافر خانوں میں 138 افراد نے قیام کیا، داتا دربار کے پاس قائم عارضی مسافر خانے میں 40، ریلوے اسٹیشن میں 44، بادامی باغ میں 20، ٹھوکرنیاز بیگ 20 اور لاری اڈہ پر 14 مسافروں نے رات بسر کی۔وزیراعظم عمران خان نے بے گھر افراد کیلئے پناہ گاہوں کی تعمیر کا انتظار کرنے کی بجائے فوری طور پر بے گھر افراد کیلئے شامیانے بنا دیے ہیں
