Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • سعودی عرب میں حضرت عمرؓ کے نام کی تحریروں والے پتھر دریافت
    • شمالی کوریا میں نبی کریم ﷺ اور قرآن کی توہین پر پابندی کا قانون منظور
    • بھارت ، فرانس کے درمیان دفاعی اور صنعتی تعاون میں مزید پیش رفت کے اشارے
    • ٹرمپ: ایران کے ساتھ معاہدہ منظور، نئے حملے منسوخ
    • لکھنؤ سے دہلی جانے والے انڈیگو کے طیارے میں بم کی افواہ
    • معیشت پر سخت دباؤ ، پھر بھی میدان میں ڈٹا ہوا ہے ایران، کیا ہے راز؟
    • لاہور میں پنجاب فوڈ اتھارٹی نے مضر صحت تیل کے استعمال پر ٹسکنی کورٹ یارڈ سیل کر دیا
    • برطانیہ مٹی سے بجلی پیدا کرنیوالا آلہ تیار
    • امریکی ایران مذاکرات کے دوران غزہ پر اسرائیلی حملے
    • ہر مز میں امریکی فوج نے ایران کے دوڈرون مار گرائے
    • غربت کا وار: پاکستان، گندم، دودھ اور گوشت کا کم استعمال
    • پینٹاگون میں اچانک وارننگ الارم بج گیا، ملازمین خوفزدہ، جزوی لاک ڈاؤن نافذ
    • پارلیمنٹیرینز کی ترقیاتی اسکیموں کے بجٹ میں کمی کا فیصلہ
    • ایران ڈیل بارے ٹرمپ کا بیان: عالمی مارکیٹ میں خام تیل 4 فیصد سستاہوگیا
    • فٹبال ورلڈکپ: جنوبی کوریا نے چیک ریپبلک کو 1-2 سے دھول چٹادی
    • گوگل ویمنز ٹی 20 ورلڈکپ کے رنگ میں ڈھل گیا، ڈوڈل تبدیل
    • جاپان کے کپتان واٹارو اینڈو چوٹ کے باعث ورلڈ کپ سے باہر
    • ایبولا قرنطینہ کے بعد ڈی آر کانگو ورلڈ کپ کے لیے امریکہ پہنچ گئے
    • اوچ پاور پلانٹ ، بجلی کی فراہمی بند، بلوچستان کے کئی شہر اندھیرے میں ڈوب گئے
    • دہلی ، پانچ منزلہ عمارت میں ہولناک آتشزدگی، 3 افراد جاں بحق
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    فاطمہ رسول صدیقی: مدھیہ پردیش میں بی جے پی کی واحد مسلم امیدوار

    By Daily Khabrainنومبر 28, 2018
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    مدھیہ پردیش(ویب ڈیسک)انڈیا کی وسطی ریاست مدھیہ پردیش میں حکمراں جماعت بی جے پی نے ریاستی اسمبلی کے انتخابات میں تمام 230 نشستوں پر اپنے امیدوار کھڑے کیے ہیں لیکن ان میں بھوپال کی ایک نشست پر سب کی نظر ہے۔اس کا سبب یہ ہے کہ یہ وہ واحد سیٹ ہے جہاں سے بی جے پی نے کسی مسلم امیدوار کو انتخابی میدان میں کھڑا کیا ہے۔فاطمہ رسول صدیقی شمالی بھوپال کی اسمبلی سیٹ سے بی جے پی کی امیدوار ہیں اور یہ سیٹ نہ صرف بی جے پی بلکہ اس کی امیدوار کے لیے بھی وقار کی لڑائی بن گئی ہے۔پارٹی کے لیے اس لیے کہ گذشتہ 15 سالوں تک اقتدار میں ہونے کے باوجود بی جے پی کبھی یہاں سے جیت نہ حاصل کر سکی۔اور فاطمہ صدیقی کے لیے اس لیے کیونکہ اس سیٹ پر ان کے والد کامیابی کا پرچم لہرایا کرتے تھے۔ رواں سال ہونے والے انتخابات میں وہ اپنے والد کی شکست کا بھی بدلہ لینا چاہیں گی۔شیر بھوپال کہے جانے والے رسول احمد صدیقی اس اسمبلی نشست سے کانگریس پارٹی کے ٹکٹ پر دو بار ایم ایل اے منتخب ہوئے تھے اور کانگریس کی حکومت میں وزیر بھی رہے تھے۔اس انتخاب کے 25 سال بعد بی جے پی نے عارف عقیل کو چیلنج دینے کے لیے رسول احمد صدیقی کی بیٹی فاطمہ رسول کو میدان میں اتارا ہے۔یہ مقابلہ آسان نہیں ہے کیونکہ یہ نشست کانگریس کا گڑھ کہی جاتی ہے اور عارف مسلسل پانچ بار وہاں سے منتخب ہوئے ہیں۔فاطمہ کے والد کانگریس کی جانب سے وزیر اعلی کے عہدے کے مضبوط دعویدار سندھیا کے قریبی سمجھے جاتے ہیں۔ایسے میں سوال یہ اٹھتا ہے کہ ان کی بیٹی نے ہاتھ کا ساتھ چھوڑ کر کنول کے پھول کا سہارا کیوں لیا۔ یہی سوال بی جے پی کے لیے بھی ہے کہ اس نے اقلیتی برادری سے کسی دوسرے کو اپنا نمائندہ بنانے کے بجائے رسول احمد جیسے کانگریسی کی بیٹی کو کیوں منتخب کیا۔
    سیاست کی اس بساط کو سمجھنے کے لیے سب سے پہلے شمالی بھوپال کی نشست کو سمجھنا ضروری ہے۔ شمالی بھوپال کی اسمبلی نشست مسلمان اکثریتی والا علاقہ ہے۔ ایسے میں مسلم امیدوار کا میدان میں آنا تو سمجھ میں آتا ہے لیکن فاطمہ کا انتخاب حیرت انگیز ہے۔ حیرت انگیز اس لیے کہ بی جے پی میں شامل ہونے کے چند گھنٹوں بعد ہی انھیں امیدوار بنا دیا گیا۔ایسے میں سوال یہ بھی ہے کہ کانگریس نے ان پر بھروسہ کیوں نہیں کیا۔فاطمہ کا کہنا ہے کہ یہ سچ ہے کہ سیاست کی سمجھ ان میں ان کے والد سے آئی ہے اور وہ ایک کانگریسی تھے لیکن اب کانگریس کی وہ شکل و صورت نہیں رہی۔فاطمہ کہتی ہیں: ‘نہ اب وہ کانگریس رہی نہ ہی کانگریس کے وہ لوگ رہے۔ پرانا زمانہ مختلف تھا۔ اب کانگریس بہت بدل چکی ہے۔ لیکن وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان میں مجھے اپنے والد سے ملنے والی سیاسی سمجھ نظر آئی۔اپنے تمام تر خطاب میں فاطمہ گنگا جمنی مشترکہ تہذیب کی بات کرتی ہیں۔ تاہم وہ یہ بھی کہتی ہیں کہ ہندو مسلم کے نام پر سیاستی فائدے حاصل کیے جاتے ہیں۔لیکن فاطمہ کے الفاظ ابہام بھی پیدا کرتے ہیں۔ فاطمہ کا کہنا ہے کہ وہ کانگریس میں جانا چاہتی تھیں لیکن کانگریس نے انھیں کوئی مثبت ردعمل نہیں دیا۔انھوں نے کہا: ‘میرے والد اس علاقے کے لیے جتنے اچھے کام کیے وہ اب بھی لوگوں کو یاد ہیں۔ لیکن کانگریس ان کے کام اور ان کی خدمات بھول گئی۔’اس سے یہ واضح ہے کہ ان کی پہلی پسند کانگریس تھی لیکن وہاں سے انھین کوئ? مثبت جواب نہ مل سکا۔ دوسری جانب بی جے پی کو امیدوار کی تلاش تھی جہاں سے انھیں دعوت ملی اور وہ بی جے پی کی ‘فاطمہ’ بن گئیں۔فاطمہ کا خیال ہے کہ بھوپال میں ہر جگہ امن ہے لیکن شمالی بھوپال ایسا علاقہ ہے جہاں بدامنی ہے اور انتخابات جیت کر وہ وہاں امن قائم کرنا چاہتی ہیں۔انھیں اپنی کامیابی کا یقین ہے کیونکہ وہ ترقی کے مسئلے کے ساتھ میدان میں ہیں۔ لیکن بی جے پی کی انتخابی حکمت عملی کا مترادف کہے جانے والے رام مندر کے معاملے پر براہ راست کچھ بھی نہیں کہتیں۔وہ کہتی ہیں: ‘ہم اس پر کچھ کہنے کے لیے ہم ابھی چھوٹے ہیں، لیکن ہمیں یہ یقین ہے کہ جو فیصلہ کیا جائے گا وہ سب کے مفاد میں ہوگا۔والد کے نام پر انتخاب میں آنے والی فاطمہ کیا اقربا پروری کی سیاست کو فروغ نہیں دے رہی ہیں؟ وہ بھی اس پارٹی کی امیدوار ہیں جو جس نے اپنے مخالف پر ہمیشہ اقربا پروری کے الزامات عائد کیے۔ فاطمہ کا کہنا ہے کہ انھیں ٹکٹ صرف ان کے والد کے نام پر نہیں بلکہ ان کے نوجوان ہونے پر ملا ہے۔اگر فاطمہ اپنی فتح کا دعوی کر رہی ہیں تو ان کے کانگریسی حریف عارف عقیل کی اس علاقے میں اچھی پکڑ ہے۔ سنہ 2013 میں منعقد اسمبلی انتخابات میں، انھوں نے بی جے پی کے عارف بیگ کو تقریبا آٹھ ہزار ووٹوں سے شکست دی تھی۔بی جے پی نے مسلم خاتون کو اپنا امیدوار بنا کر اپنی چال تو چل دی ہے لیکن اس چال کے درست ہونے کا فیصلہ تو انتخابی نتائج ہی کریں گے۔

    Daily Khabrain

    Keep Reading

    سعودی عرب میں حضرت عمرؓ کے نام کی تحریروں والے پتھر دریافت

    شمالی کوریا میں نبی کریم ﷺ اور قرآن کی توہین پر پابندی کا قانون منظور

    بھارت ، فرانس کے درمیان دفاعی اور صنعتی تعاون میں مزید پیش رفت کے اشارے

    تازہ ترین

    بھارت ، فرانس کے درمیان دفاعی اور صنعتی تعاون میں مزید پیش رفت کے اشارے

    لکھنؤ سے دہلی جانے والے انڈیگو کے طیارے میں بم کی افواہ

    معیشت پر سخت دباؤ ، پھر بھی میدان میں ڈٹا ہوا ہے ایران، کیا ہے راز؟

    غربت کا وار: پاکستان، گندم، دودھ اور گوشت کا کم استعمال

    پینٹاگون میں اچانک وارننگ الارم بج گیا، ملازمین خوفزدہ، جزوی لاک ڈاؤن نافذ

    Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    • کالم
    • صحت
    • دلچسپ و عجیب
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • بزنس
    • شوبز
    • کھیل
    • انٹر نیشنل
    • پاکستان
    © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.