سعودی عرب کے ہیریٹیج کمیشن (محکمہ آثارِ قدیمہ) نے ایسے چٹانی کتبات (نقوش) کی دریافت کا اعلان کیا ہے جن کا تعلق اسلام کے بالکل ابتدائی دور سے ہے۔ یہ چٹانیں خطہ مدینہ کی گورنری المہد سے دریافت ہوئی ہیں۔ ان میں سب سے نمایاں کتبے پر دوسرے خلیفہ، حضرت عمر بن خطاب رضي اللہ عنہ کا نام درج ہے۔ اس کتبے پر تحریر ہے: "اللہ دنیا اور آخرت میں عمر بن خطاب کا نگہبان ہے۔ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں۔”
سعودی عرب میں حضرت عمرؓ کے نام کی تحریروں والے پتھر دریافت
