جعلی ڈگری معاملہ؛ نیب لاہور اپنے ڈی جی کے دفاع میں میدان میں آ گیا

=لاہور( ویب ڈیسک )جعلی ڈگری کیس کا معاملہ سنگین ہونے پر نیب اپنے ڈی جی کے دفاع میں میدان میں  گیا ہے اور اس معاملے کو اٹھانے والے سیاست دانوں کو مافیا قرار دے دیا۔ترجمان نیب کے مطابق ان کے ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم مردِ مومن ہیں یہی وجہ ہے کہ ڈی جی نیب لاہور پٹواری مافیا کے نشانے پر آچکے ہیں، انہوں نے کہا کہ جو بکا نہیں، جھکا نہیں اسے توڑنے کے لئے نت نئی سازشوں کا جال ب±ننا شروع کر دیا گیا ہے اور ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم کی شخصیت کو متنازع بنانے کیلئے ان کی اصل ڈگری کی رنگین کاپی میں ازخود فونٹ کے ردوبدل کے ذریعے تبدیلی کی گئی اور اس جعلی کاپی کو میڈیا یں وائرل کیا گیا۔اس خبرکوبھی پڑھیں: ڈی جی نیب لاہور کی جعلی ڈگریترجمان نیب کا کہنا ہے کہ ڈی جی نیب کو الخیر یونیورسٹی کی جانب سے جاری کردہ اصل ڈگری “ایریل” فونٹ میں ہے جس کی کلر کاپی کو دانستہ طور پر “کیلیبری” فونٹ میں تبدیل کیا گیا، کیلیبری فونٹ 2003 میں متعارف کروایا گیا لیکن اس وقت ان کی ڈگری تصدیق کے مراحل سے گزر چکی تھی تاہم یہ بات عیاں ہے کہ ایک کرپٹ مافیا ان کی شخصیت کو متنازع بنانے کی کوشش میں لگا ہوا ہے۔ یہ وہی مافیا ہے جس نے ایون فیلڈ فلیٹس کے معاہدے میں بھی ردوبدل کرنے کی سازش کی لیکن ان کی یہ سازش ناکام رہی۔
اس سے قبل سپریم کورٹ نے ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم کا مبینہ جعلی ڈگری سے متعلق کیس سماعت کے لیے مقرر کردیا ہے۔

مصنوعی ذہانت کے حامل دنیا کے پہلے ڈیجیٹل نیوز اینکر نے خبرنامہ پڑھ دیا

بیجنگ (ویب ڈیسک )چین میں مصنوعی ذہانت اور اینی میشن سے تیار کردہ دنیا کے ایسے پہلے نیوز کاسٹر نے خبریں سنانی شروع کردی ہیں جو صرف کمپیوٹر میں ہی پایا جاتا ہے تاہم اس کا لہجہ اور خبریں پڑھنے کا انداز ایک حقیقی نیوز کاسٹر سے نقل کیا گیا ہے۔ویڈیو شروع ہوتے ہی روبوٹ نیوز کاسٹر اپنی پہلی خبروں میں کہتا ہے کہ ’ہیلو ایوری ون آئی ایم این انگلش آرٹی فیشل انٹیلی جنس اینکر، دس از مائی ویری فرسٹ ڈے ان ڑنہوا نیوز ایجنسی۔‘ اور اس کے بعد مجازی نیوز کاسٹر اپنا تفصیلی تعارف کراتا ہے۔ اسے بہت حد تک حقیقت کے قریب بنایا گیا جسے دیکھ کر چینی مہارت کی داد دینا پڑتی ہے اور اسے دیکھ کر اصلی انسان کا گماں ہوتا ہے حالاں کہ یہ ایک روبوٹ ہے۔چین کے سرکاری خبر رساں ادارے ڑِنہوا نے پہلی مرتبہ اسے متعارف کرایا ہے اور اس کے لیے چینی اینکر کے چہرے کا انتخاب کیا گیا ہے۔ چین کے مو¿قر اخبار ساو¿تھ چائنا مارننگ پوسٹ کے مطابق نیوز ایجنسی ایک اور نیوز اینکر بھی پیش کرے گی جو چینی زبان میں خبریں پڑھے گا۔اس نیوز اینکر کی تیاری میں چین کے مشہور سرچ انجن سوگو اور ڑن ہوا ایجنسی نے مل کر کام کیا ہے۔ ڈجیٹل اینکر انسانی آواز اور تاثرات کی ہوبہو نقل بھی کرتا ہے۔ اس طرح یہ کسی خشک اور سرد مزاج روبوٹ کی بجائے ایک جیتا جاگتا انسان معلوم ہوتا ہے تاہم چین میں پہلی مرتبہ منظرِ عام پر آنے کے بعد اس کے متعلق ملا جلا ردِ عمل سامنے آیا ہے اور بعض نے اسے مصنوعی قرار دیا ہے اور کچھ لوگوں نے یہ کہہ کر رعایت دی ہے کہ یہ پہلا تجربہ ہے جسے جاری رہنا چاہیے۔

نیب نے شہباز شریف کو ایک اور کیس میں گرفتار کرلیا

لاہور (ویب ڈیسک )نیب نے رمضان شوگر ملز کیس میں بھی شہباز شریف کی گرفتاری ظاہر کردی۔ قومی احتساب بیورو (نیب) نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کو ایک اور کیس میں گرفتار کرلیا، نیب نے شہباز شریف کی رمضان شوگر ملز کیس میں گرفتاری ظاہر کی۔ وکیل نیب وارث علی جنجوعہ کا کہنا تھا کہ رمضان شوگر ملز کیس میں شہباز شریف کی گرفتاری آج صبح ظاہر کی گئی۔نیب حکام کے مطابق چنیوٹ میں ضلعی انتظامیہ نے شہباز شریف کی ذاتی شوگر ملز (رمضان شوگر ملز) سےاہ لودہ پانی کی نکاسی کے لیے 25 کلومیٹر طویل پختہ نالہ تعمیر کیا تھا، سرکاری ریکارڈ میں نالے کی تعمیر کا مقصد اطراف کے دیہات کے سیوریج پانی کا نکاس ظاہر کیا گیا تھا۔نیب ذرائع کے مطابق عملی طور پر یہ نالہ رمضان شوگر ملز کے آلودہ پانی کو سیم نہر میں ڈالنے کے لیے بنایا گیا تھا اور اس پر 60 کروڑ روپے لاگت آئی تھی جب کہ پل کی تعمیر کے لیے غیرقانونی طور پر احکامات سابق وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے جاری کیے۔

پی ٹی آئی حکومت پہلے عوامی سروے میں سرخرو ، سروے میں مقبولیت حاصل کر لی

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف اپنی حکومت کے پہلے عوامی سروے میں سرخرو ہوگئی، گیلپ اینڈ کمپنی کی جانب سے موجودہ حکومت کی مقبولیت جانچنے کیلئے کروائے گئے عوامی سروے میں 49 فیصد افراد نے موجودہ حکومت کو گزشتہ حکومت سے بہتر قرار دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی حکومت آنے کے بعد حکومت کی کارگردگی اور مقبولیت جانچنے کیلئے پہلے عوامی سروے کا انعقاد کیا گیا۔سروے جیلانی اینڈ کمپنی کی جانب سے کروایا گیا۔ گیلپ اینڈ کمپنی کے سروے کے دوران چاروں صوبوں سے مرد و خواتین سے تحریک انصاف کی حکومت کی کارکردگی سے متعلق سوال پوچھا گیا۔ سروے کے دوران 15 سو 50 مرد و خواتین سے حکومت کی اب تک کی کارکردگی سے متعلق پوچھا گیا۔ سروے 27 اگست سے 3 ستمبر تک کیا گیا۔جبکہ غلطی کا مارجن 2 سے3 فیصد رکھا گیا۔ سروے کے دوران 49 فیصد پاکستانیوں نے رائے دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت کی کارکردگی گزشتہ حکومت سے بہتر ہے۔جبکہ 27 فیصد پاکستانیوں کی رائے میں موجودہ حکومت کی کارکردگی گزشتہ حکومت سے بدتر ہے۔ 18 فیصد پاکستانیوں کی رائے میں موجودہ اور گزشتہ حکومت کارکردگی میں کوئی فرق نہیں۔ جبکہ سروے کے دوران 6 فیصد افراد نے کارکردگی سے متعلق کوئی رائے نہیں دی۔ واضح رہے کہ تحریک انصاف کی موجودہ حکومت کا قیام 18 اگست کو عمل میں آیا تھا۔ عمران خان 18 اگست کو پارلیمنٹ کے اجلاس کے دوران وزیراعظم منتخب کیے گئے تھے۔ عمران خان 176 ووٹ لے کر وزیراعظم منتخب ہوئے تھے۔

زیر تفتیش کیس میں تحریک استحقاق لانا مناسب نہیں : فواد چودھری

اسلام آباد(صباح نیوز، مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اطلاعات فواد چودھری نے اپوزیشن کی تحریک استحقاق کو تفتیش پر اثر انداز ہونے کی کوشش قرار دے دیا۔وزیراطلاعات کا کہنا ہے کہ زیرتفتیش کیس پرتحریک استحقاق لانا مناسب نہیں، دیکھنا ہوگا معاملہ کہاں سے شروع ہوا؟اپوزیشن کی تحریک استحقاق اور اپوزیشن رہنماوں کے بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا کہ آپ تحریک استحقاق جیسا ہتھیار استعمال کرکے تفتیش پر اثر انداز ہونا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ زیر تفتیش کیس پر تحریک استحقاق لانا آئین کے خلاف ہوگا، یہ نہیں ہوسکتا کہ آپ ایم این اے ہیں تو بائیس کروڑ عوام سےبالاتر ہوجائیں، آپ کے ساتھ بالکل وہی سلوگ ہوگا جو باقی لوگوں کے ساتھ ہوتا ہے، یہ نہیں ہوسکتا کہ آپ ایم این اے ہیں تو سب کے بارے میں بات کریں لیکن کوئی آپ کے بارے میں بات نہ کرے۔ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے تحریک استحقاق کی مخالفت کرتے ہوئے کہاکہکہ آپ اسپیکر کو ڈکٹیٹ نہ کریں قانون سب کے لیے برابر ہے، کسی کو ایم این اے ہونے کی وجہ سے چھوٹ نہیں دی جاسکتی،آپ تحریک استحقاق کا ہتھیار استعمال کرکے تحقیقات پر اثر انداز ہونا چاہتے ہیں ،یہ تحریک استحقاق لانا آئین کے خلاف ہے ۔وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ آپ اسپیکر کو ڈکٹیٹ نہ کریں قانون سب کے لیے برابر ہے، کسی کو ایم این اے ہونے کی وجہ سے چھوٹ نہیں دی جاسکتی، جب اپوزیشن لیڈر ایوان میں آئے تھے تو وزیر قانون نے کہا تھا کہ آپ کو نیب کا میڈیا ٹرائل نہیں کرنا چاہیئے ،لیکن اپوزیشن لیڈر نے اپنا پورا مدعا بیان کیا ،فواد چوہدری نے کہا کہ آپ تحریک استحقاق کا ہتھیار استعمال کرکے تحقیقات پر اثر انداز ہونا چاہتے ہیں ، یہ تحریک استحقاق لانا آئین کے خلاف ہے۔

عمران خان نے وزراءسے 100روزہ پلان پر عملدرآمد کی رپورٹ طلب کر لی

اسلام آباد (صباح نیوز‘ اؑٓئی این پی) وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزرا سے حکومت کی 100 روزہ پلان سے متعلق کارکردگی رپورٹ مانگ لی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزراءسے 100 روزہ پلان سے متعلق رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کر دی۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ 100 روزہ پلان کے دوران کتنے اہداف حاصل ہوئے، اس کی مکمل رپورٹ بنا کر دی جائے، کفایت شعاری مہم پر عملدرآمد سے متعلق بھی آگاہ کیا جائے اور عوام کو ریلیف فراہمی سے متعلق اقدامات سے بھی آگاہ کیا جائے۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ 100 روزہ پلان میں حکومتی کارکردگی قوم کے سامنے لائیں گے۔ وزیر اعظم عمران خان نے 100روزہ پلان کے تحت وزارتوں کی کارکردگی قوم کے سامنے لانے کا فیصلہ کرتے ہوئے وزارتوں کو پہلے مرحلے کی کارکردگی رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کردی ہے، ہر وزارت کو تحریری رپورٹس جمع کرانا ہوگی کہ پلان کے اہداف حاصل ہوئے یا نہیں۔وزرا کو رپورٹ میں بتانا ہوگا کہ قومی خزانے کو کتنا فائدہ پہنچایا، کفایت شعاری،سادگی پرعمل ہوا؟ عوام کو ریلیف کے لیے کیا اقدامات کیے اور حکومتی منشورپرعملدرآمد ، نئی اسکیموں، کرپشن کے سد باب کے لیے کیا اقدامات کیے۔تفصیلات کے مطابق 100روزہ پلان کے تحت وزیراعظم عمران خان نے وزارتوں کی کارکردگی کا پہلے جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے اور وزارتوں کو 100 روزہ پلان کے پہلے مرحلے کی رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کردی ہے۔وزیراعظم کی ہدایت پر وزرا کی بھاگ دوڑ جاری ہے اور منصوبہ بندی پر عملدرآمد مزید تیز ہوگیا ہے ، ہر وزارت کو تحریری رپورٹس جمع کرانا ہوگی کہ پلان کے اہداف حاصل ہوئے یا نہیں۔وزرا کو رپورٹ میں بتانا ہوگا کہ قومی خزانے کو کتنا فائدہ پہنچایا، کفایت شعاری،سادگی پرعمل ہوا؟ عوام کو ریلیف کے لیے کیا اقدامات کیے اور حکومتی منشورپرعملدرآمد ، نئی اسکیموں، کرپشن کے سد باب کے لیے کیا اقدامات کیے۔وزیر اعظم وزارتوں کی کارکردگی قوم کے سا منے لائیں گے اور اعلی کارکردگی کے حامل وزراکوحکومتی و عوامی سطح پر کریڈٹ دیں گے۔وزیراعظم نے کہا ہے کہ پاکستان سے پولیو کا خاتمہ کرکے دم لیں گے، پاک فوج انسداد پولیو ٹیموں کو مکمل سکیورٹی فراہم کرے گی۔جمعہ کوعمران خان کی زیرصدارت انسداد پولیو ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا جس میں مرض کے خاتمے کےلئے اٹھائے جانے والے اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔وزیراعظم نے انسداد پولیو ٹاسک فورس کے اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ انسداد پولیو قومی مقصد ہے، مرض کے خاتمے کیلئے موثر اقدامات اور عوامی آگاہی پیدا کی جائے۔ اس سلسلے میں صوبائی حکومتوں کو ہر ممکن تعاون فراہم کریں گے اور ملک سے پولیو کا خاتمہ کر کے دم لیں گے۔ انہوں نے وزرائے اعلی کو ہدایت کی کہ اپنے اپنے صوبوں میں پولیو کے خاتمے کیلئے آگاہی مہم چلائیں۔ اس موقع پر وزرائے اعلیٰ نے عمران خان کو اپنے صوبوں میں انسداد پولیو کیلئے کئے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا۔وزیراعظم نے اجلاس کے شرکا کو آگا ہ کیا کہ پاک فوج انسداد پولیو مہم میں مکمل تعاون کرے گی اورپولیو ٹیموں کو مکمل سکیورٹی فراہم کرنے کیلئے بھی پرعزم ہے۔اسلام آباد (آئی این پی )وزیر اعظم عمران خان نے کہاہے کہ بعض قوتیں فاٹا انضمام کے خلاف کام کر رہی ہیں اوراپنے مذموم مقاصد کی خاطر لوگوں کو گمراہ کر رہی ہیں، ہم نے ملکر ان قوتوں کے ارادوں کو ناکام بنانا ہے ، انتظامی و دیگر اصلاحات کے عمل میں فاٹا کے لوگوں کو پتہ چلنا چاہیے کہ انضمام انہی کی بہتری اور بھلائی کے لئے کیا گیا ہے، انضمام کے بعد انتظامی و دیگر اصلاحات کے عمل کو اس انداز میں سر انجام دیا جائے کہ وہ لوگوں کے لئے دشواری کا باعث نہ بنے ، مشرقی اور مغربی جرمنی کے انضمام کی مثال دیکھی جائے تو پتہ چلتاہے کہ قبائلی علاقے تعمیر و ترقی کے حوالے سے ملک کے دیگر حصوں سے کافی پیچھے ہیں، ان علاقوں کو ملک کے دیگر حصوں کے برابر لانے کے لئے سب کو مل جل کر کوشش کرنا ہوگی ، وفاقی حکومت این ایف سی ایوارڈ میں فاٹا کو حصہ دلانے کے لئے اپنا کردار ادا کرے گی۔ جمعہ کووزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت فاٹا انضمام کے بعد انتظامی و دیگر معاملات پراب تک ہونے والی پیش رفت پر وزیرِ اعظم آفس میں اعلی سطحی اجلاس ہواجس میں وزیر برائے مذہبی امور نورالحق قادری، گورنر خیبر پختونخواہ شاہ فرمان ، وزیرِ اعلی محمود خان، وزیرِ اعظم کے مشیر شہزاد ارباب، فاٹا سے تعلق رکھنے والے سینٹرز اور پارلیمنٹیرینز اور دیگر افسران شریک ہوئے۔ وزیرِ اعظم کو فاٹا انضمام کے بعد انتظامی و دیگر معاملات پر اب تک ہونے والی پیش رفت پر تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔اجلاس میں بتایا گیا کہ وزیرِ اعظم کی ہدایات کی روشنی میں اب تک فاٹا سیکریٹریٹ کے کئی محکمے صوبہ خیبر پختونخواہ کو منتقل کیے جا چکے ہیں ان محکموں میں تعلیم، زکو، عشر، سوشل ویلفیئر اور پاپولیشن ویلفیئر شامل ہیں۔ دیگر محکموں کی منتقلی پر بھی کام جاری ہے، انضمام شدہ علاقوں کی تعمیر و ترقی کے لئے دس سالہ منصوبہ بندی کے لئے خصوصی کمیٹی وزیرِ اعلی خیبر پختونخوا کی سربراہی میں تشکیل دی جا چکی ہے۔ انضمام شدہ علاقوں کی تعمیر و ترقی کے لئے این ایف سی کا تین فیصد مختص کرنے کے لئے وفاق سے مشاورت جاری ہے۔ وزیرِ اعظم نیشنل ہیلتھ پروگرام کے تحت فاٹا کے غریب عوام کو صحت سہولت کارڈکی فراہمی کے لئے و فاقی حکومت کی جانب سے بجٹ میں 1.1ارب روپیہ منظور کیا گیا ہے۔ فاٹا کے علاقوں میں ٹیکس کے حوالے سے پانچ سالہ چھوٹ دینے کا نوٹیفیکیشن جاری کیا جا چکا ہے۔ فاٹاکا سالانہ ترقیاتی پروگرام (2018-19) منظور کیا جا چکا ہے۔ انضمام شدہ علاقوں میں حلقہ بندیوں کا کام جاری ہے جسے دسمبر 2018تک مکمل کر لیا جائے گا۔ عدالتی و ویگر معاملات پر پیش رفت پر بھی وزیرِ اعظم کو تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ اعظم نے کہا کہ فاٹا انضمام قبائلی علاقوں کے لوگوں کی زندگیوں کو بدلنے اور ان میں واضح بہتری لانے کے مقصد کے پیش نظر کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ بعض قوتیں فاٹا انضمام کے خلاف کام کر رہی ہیں اوراپنے مذموم مقاصد کی خاطر لوگوں کو گمراہ کر رہی ہیں، ہم نے ملکر ان قوتوں کے ارادوں کو ناکام بنانا ہے۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ انتظامی و دیگر اصلاحات کے عمل میں فاٹا کے لوگوں کو پتہ چلنا چاہیے کہ انضمام انہی کی بہتری اور بھلائی کے لئے کیا گیا ہے، انضمام کے بعد انتظامی و دیگر اصلاحات کے عمل کو اس انداز میں سر انجام دیا جائے کہ وہ لوگوں کے لئے دشواری کا باعث نہ بنے۔ وزیرِ اعظم نے مشرقی اور مغربی جرمنی کے انضمام کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ قبائلی علاقے تعمیر و ترقی کے حوالے سے ملک کے دیگر حصوں سے کافی پیچھے ہیں، ان علاقوں کو ملک کے دیگر حصوں کے برابر لانے کے لئے سب کو مل جل کر کوشش کرنا ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت این ایف سی ایوارڈ میں فاٹا کو حصہ دلانے کے لئے اپنا کردار ادا کرے گی۔ انضمام شدہ علاقوں میں افسران کی تعیناتی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وزیرِ اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ ان علاقوں میں صرف انہی افسران کو تعینات کیا جائے جن کی شہرت نیک ہو اور جن میں عوام کی خدمت کا جذبہ ہو۔ جبکہ وزیرِاعظم عمران خان کو ایسیٹس ریکوری یونٹ نے ادارے اپنی کارکردگی کے حوالے سے بریف کیا اور اب تک ٹریس ہونے والی بیرون ملک جائیدادوں اور اثاثہ جات کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ وزیرِ اعظم عمران خان کے زیر صدارت ایسیٹس ریکوری یونٹ کا اجلاس ہواجس میں ایسیٹس ریکوری یونٹ نے وزیرِ اعظم کو اپنی کارکردگی کے حوالے سے بریف کیا اور اب تک ٹریس ہونے والی بیرون ملک جائیدادوں اور اثاثہ جات کی تفصیلات اور ان کی وطن واپسی کے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات کے حوالے سے وزیرِ اعظم کو اپ ڈیٹ کیا گیا۔

گریڈ 16 کا ملازم کروڑ پتی کیسے بن گیا ؟ چونکا دینے والی سٹوری

لاہور(خبر نگار) قومی احتساب بیورو (نیب)، لاہور کی گریڈ 16کے سابق سرکاری آفیسر کے خلا ف مبینہ اطلاع پرایک کارروائی کی گئی ہے جس میں ملزم کی جانب سے مبینہ طور پر چھپائے گئے کم و بیش 33کروڑ روپے برآمد کئے گئے ہیں۔ نیب لاہور حکام کی یہ کارروائی EMEسوسائٹی میں واقع ایک گھر پر ریڈ کی صورت میں کی گئی جبکہ نیب حکام کی جانب سے ملزم کی شناخت فی الوقت صیغہ ر از میں رکھی گئی ہے تاکہ ملزم کے خلاف مزید شواہد کے حصول میں دشواری کا سامنا نہ ہو۔ ریڈ کے دوران برآمد شدہ کرنسی کی تفصیل کے مطابق 10کروڑ روپے پاکستانی کرنسی کی صورت میں ہیں جبکہ 17کروڑ کے مختلف پرائز بانڈ بھی شامل ہیں۔برآمد کی گئی رقم میں کم و بیش 3کروڑ مالیت پر مشتمل 11مختلف ممالک کی کرنسی بھی قبضے میں لے لی گئی ہے۔ملزم کی جانب سے یہ رقم گھر کے مختلف حصوں میں چھپائی گئی تھی تاہم ملزم کی ملکیت میں مبینہ طور پر کثیر جائیدادوں کی موجودگی کے شواہد بھی حاصل ہو رہے ہیں جن پر تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے۔ ڈی جی نیب لاہور کیجانب سے ملزم کے خلاف فوری طور پر آمدن سے زائد اثاثہ جات رکھنے کے الزام پر براہ راست انکوائری کے احکامات صادر کر دیئے گئے ہیں۔ای ایم ای سوسائٹی کے گھر سے نکلنے والے کروڑوں روپے کے مالکان کے نام منظر عام پر آ گئے، نیب نے ایک کارروائی کے دوران گھر سے 33کروڑ برآمدکئے، اس خطیر رقم کے مالک خواجہ وسیم حسن اور خواجہ شہزاد حسن بتائے گئے ہیں جو سابق سرکاری ملازم ہیں، نجی ٹی وی کے مطابق دونوںملزمان بھائی ہیں، ان ملزم بورڈ آف ریونیو اور دوسرا ایکسائز اینڈ ٹیکسشن میں ملازم تھا، دونوں بھائی نوکری کے بعد ہاﺅسنگ کے کام سے منسلک تھے۔

سٹی سکول میں قوالی کی تقریب میں فائرنگ ، طالبعلم کو تشدد کے بعد سکول میں بند کر دیا ، متاثرہ طالب علم کی کال پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، انتظامیہ نے نااہلی چھپانے کیلئے والدین کو باہر نکال کر طلبہ کو بند کرلیا، ایک طالبعلم کے لواحقین نے ”خبریں“ کو بتایا قوالی تقریب کی ٹکٹس فروخت کی گئیں، فائرنگ کرنے والے نشے میں دھت تھے، سکول میں خوف وہراس

لاہور (کرائم رپورٹر)گلبرگ کے علاقہ میں واقع سٹی سکول کے قوالی فنکشن میں مسلح نوجوانوںکی ہوائی فائرنگ ، ایک طالب علم کو شدیدد تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے سکول کے اندر ہی بند کر دیا،متاثرہ طالب علم کی 15پر کال ، ڈولفن سکواڈ سمیت پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ، سکول انتظامیہ نے اپنی نااہلی چھپانے کیلئے والدین کو سکول سے باہر اور طلبہ کو اندر بند کر دیا ، پولیس کو بھی نجی معاملہ بول کے ٹال مٹول سے کام لیتی رہی ۔ ذرائع کے مطابق گذشتہ رات گلبرگ کے علاقہ میں واقع ایک نجی سکول میں قوالی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں (MUN)ماڈل یونائیٹڈ نیشن کے نمائندے بھی موجوتھے ۔ سکول میں پڑھنے والے ایک کے ورثاءنے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر خبریں کو کال کر کے بتایا کہ سکول انتظامیہ کی جانب سے اپنے سکول کے علاقہ دیگر سکولوں کے بچوں کو بھی مدعو کیا گیا تھا جبکہ قوالی کی تقریب کی ٹکٹوں کو باقائدہ فروخت کیا گیا جو کس کس نے خریدیں اس کے متعلق خود سکول انتظامیہ کو کچھ معلوم نہیں جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ سکول میںجاری قوالی کی تقریب کے دوران چند شراب کے نشے میں دھت مسلح نوجوانوں نے اندھا دھند فائرنگ کی جس پر سکول کے ایک طالب علم نے جب ان کو منع کیا تو انھوں نے اسے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا جس پر متاثرہ نوجوان نے 15پر کال کر دی ۔ 15کی کال پر ریسپانڈ کر تے ہوئے ڈولفن سکواڈ کی 2موٹر سائیکلیں موقع پرپہنچیں لیکن اس سے قبل ہی سکول انتظامیہ نے اپنی اور سکول کی بدنامی کے ڈر سے طالب علموں کے والدین کوباہر جبکہ طلبہ کو اندربند کر دیا ۔ڈولفن سکوڈ کے اہلکار وں کو سکول انتظامیہ نے سب اچھے کی رپورٹ دے کر واپس بھجوا دیا لیکن واقعے کولے کر ہمارے اور اس سکول میں پڑھنے والے بچوں میں شدید خوف کی لہر دوڑ گئی ہے ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ قوالی کی تقریب کو کنسرٹ میں تبدیل کر تے ہوئے فحاشی کا سماں پیدا کرتے ہوئے ہر کسی کو ٹکٹیں فروخت کر کے شامل ہونے کی دعوت دیکر مزید اس فحاشی کو تڑکا بھی لگایا گیا ہے جو کہ ہر طرح سے قانونی تقاضوں کے منافی ہے ۔ اگر سکول انتظامیہ نے کوئی کنسرٹ کروانا تھا تو کنسرٹ کا بول کے تقریب کا اہتمام کر تی قوالی کا کیوں کہا گیا اور پھر دیگر سکول کالجز سمیت پتہ نہیں کہاں کہاں سے لوگوں نے ٹکٹیں خرید کر شرکت کی تو ماحول تو خراب ہونا ہی تھا ۔اس حوالے سے پہلے نائٹ محرر تھانہ گلبر گ نعیم سے پوچھا گیا تو اس نے یہ کہہ کر جان چھڑوا لی کہ میں ابھی آیا ہوں مجھے کچھ نہیں معلوم جبکہ ایس ایچ او گلبرگ اسد بخاری نے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے پہلے کہا کہ ایسا تو کوئی واقعہ ہی پیش نہیں آیا جبکہ بعد میں انھوں نے کہا کہ ایک شخص نے شراب پی رکھی تھی جسے گرفتار کر کے تھانے منتقل کر دیا گیا ہے تاہم ہوائی فائرنگ کے کسی بھی واقعے کے رونماءہونے کی انھوں نے تردید کر دتے ہوئے کہا کہ فائرنگ کا واقع رونماءہوا ہی نہیں ۔

فاروق ستار کی چھٹی

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) ایم کیو ایم پاکستان نے ڈاکٹر فاروق ستار کی پارٹی رکنیت ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے عارضی مرکز بہادر آباد میں رابطہ کمیٹی کا کنونئیر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی سربراہی میں ہنگامی اجلاس ہوا جس میں تنظیم و سیاسی صورتحال، بلدیاتی انتظامات اور ڈاکٹر فاروق ستار کے معاملے پر مشاورت کی گئی۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں رابطہ کمیٹی نے ڈاکٹر فاروق ستار کی پارٹی رکنیت ختم کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا کہ فاروق ستار سے کسی قسم کا میل جول نہ رکھا جائے۔اجلاس میں تحریک انصاف سندھ کی جانب سے میئر کراچی اور انسداد تجاوزات مہم کو نشانہ بنانے کے بیانات پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔ رابطہ کمیٹی نے کہا کہ میئر کراچی تجاوزات کے خلاف بھرپور آپریشن کریں پارٹی ان کے ساتھ کھڑی ہے۔