Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • عالمی منڈی میں کمی، پاکستان میں سونا فی تولہ 5,200 روپے سستا
    • برڈ اسٹرائیک خدشات: لاہور ایئرپورٹ کے رن ویز 5 جولائی سے 15 ستمبر تک روزانہ 3 گھنٹے بند رہیں گ
    • مباپے نے رونالڈو کو پیچھے چھوڑ دیا، میسی کے ورلڈ کپ ریکارڈ کے قریب پہنچ گئے
    • امریکی سپریم کورٹ نے ٹرمپ کا پیدائشی شہریت کا حکم مسترد کر دیا
    • شدید گرمی کے باعث پنجاب اسکولوں میں سمر کیمپس بند
    • غزہ کا فٹبالر ہلاک، کھلاڑیوں کی ہلاکتیں 1,009 تک پہنچ گئیں
    • اوپن مارکیٹ میں ایرانی ریال کی قدر پاکستانی روپے کے مقابلے میں کم ہوگئی
    • سیلابی خطرات بڑھنے پر ٹیلی کام کمپنیوں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت
    • مائیکل جیکسن کی بایوپک نے پاکستان میں 21.5کروڑ روپے کما لیے
    • لیبرون جیمز 24ویں سیزن سے قبل لیکرز چھوڑنے کے لیے تیار
    • اقوام متحدہ کا انتباہ: UNRWA فنڈز کی کمی سے لاکھوں فلسطینی متاثر
    • آبنائے ہرمز پر خطرات برقرار، عمان کا جنگ کے بعد منصوبہ پیش
    • ایران کا قطر سے امریکی معاہدے اور منجمد اثاثوں پر مذاکرات کا امکان
    • قطر: امریکی ایلچی دوحہ میں موجود، آج ایران سے ملاقات نہیں ہوگی
    • لبنان سرحد پر بفر زونز ایک ‘بنیادی تبدیلی’ ہیں، نیتن یاہو
    • ایران سے مذاکرات ناکام ہوئے تو کئی آپشنز موجود ہیں، وینس
    • محمد حارث اور صائم ایوب کا مہوڈنڈ جھیل پر گھڑ سواری سے لطف اندوز ہونے کا منفرد انداز
    • امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کی لیبیا کے کمانڈر سے ملاقات، لیبیا بحران کے حل کی کوششیں جاری
    • سابق این بی اے کھلاڑیوں ملک بیزلی اور ایڈ ڈیوس پر جوئے کے کیس میں فردِ جرم عائد
    • پاکستان کے 6 شہروں جیکب آباد، سبی، تربت، دادو، سکھر اور نوابشاہ میں محسوس درجہ حرارت 50 ڈگری سے تجاوز کر گیا
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    مصنوعی ذہانت کے حامل دنیا کے پہلے ڈیجیٹل نیوز اینکر نے خبرنامہ پڑھ دیا

    By Daily Khabrainنومبر 10, 2018
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    بیجنگ (ویب ڈیسک )چین میں مصنوعی ذہانت اور اینی میشن سے تیار کردہ دنیا کے ایسے پہلے نیوز کاسٹر نے خبریں سنانی شروع کردی ہیں جو صرف کمپیوٹر میں ہی پایا جاتا ہے تاہم اس کا لہجہ اور خبریں پڑھنے کا انداز ایک حقیقی نیوز کاسٹر سے نقل کیا گیا ہے۔ویڈیو شروع ہوتے ہی روبوٹ نیوز کاسٹر اپنی پہلی خبروں میں کہتا ہے کہ ’ہیلو ایوری ون آئی ایم این انگلش آرٹی فیشل انٹیلی جنس اینکر، دس از مائی ویری فرسٹ ڈے ان ڑنہوا نیوز ایجنسی۔‘ اور اس کے بعد مجازی نیوز کاسٹر اپنا تفصیلی تعارف کراتا ہے۔ اسے بہت حد تک حقیقت کے قریب بنایا گیا جسے دیکھ کر چینی مہارت کی داد دینا پڑتی ہے اور اسے دیکھ کر اصلی انسان کا گماں ہوتا ہے حالاں کہ یہ ایک روبوٹ ہے۔چین کے سرکاری خبر رساں ادارے ڑِنہوا نے پہلی مرتبہ اسے متعارف کرایا ہے اور اس کے لیے چینی اینکر کے چہرے کا انتخاب کیا گیا ہے۔ چین کے مو¿قر اخبار ساو¿تھ چائنا مارننگ پوسٹ کے مطابق نیوز ایجنسی ایک اور نیوز اینکر بھی پیش کرے گی جو چینی زبان میں خبریں پڑھے گا۔اس نیوز اینکر کی تیاری میں چین کے مشہور سرچ انجن سوگو اور ڑن ہوا ایجنسی نے مل کر کام کیا ہے۔ ڈجیٹل اینکر انسانی آواز اور تاثرات کی ہوبہو نقل بھی کرتا ہے۔ اس طرح یہ کسی خشک اور سرد مزاج روبوٹ کی بجائے ایک جیتا جاگتا انسان معلوم ہوتا ہے تاہم چین میں پہلی مرتبہ منظرِ عام پر آنے کے بعد اس کے متعلق ملا جلا ردِ عمل سامنے آیا ہے اور بعض نے اسے مصنوعی قرار دیا ہے اور کچھ لوگوں نے یہ کہہ کر رعایت دی ہے کہ یہ پہلا تجربہ ہے جسے جاری رہنا چاہیے۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      عالمی منڈی میں کمی، پاکستان میں سونا فی تولہ 5,200 روپے سستا

      برڈ اسٹرائیک خدشات: لاہور ایئرپورٹ کے رن ویز 5 جولائی سے 15 ستمبر تک روزانہ 3 گھنٹے بند رہیں گ

      امریکی سپریم کورٹ نے ٹرمپ کا پیدائشی شہریت کا حکم مسترد کر دیا

      تازہ ترین

      آئرلینڈ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ چیمپئن بھارت کو 2-0 سے وائٹ واش کر دیا

      وینزویلا :زلزلے میں ارجنٹائن کے فٹبالر لوکاس ٹریخو نے اہلیہ اور دو بچوں کو کھو دیا

      تھور، گلگت بلتستان میں کلاؤڈ برسٹ سے بڑے پیمانے پر تباہی

      اسلام آباد، کشمیر، پشاور ،لاہور میں زلزلے کے جھٹکے شدت 5.9ریکارڈ

      یو اے ای میں ہنگامی الرٹ، شہریوں کو محفوظ پناہ گاہوں میں جانے کی ہدایت

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.