ایڈزکے مرض سے پاک بچے پیدا کرنے کے لئے نئی ٹیکنالوجی تیار

بیجنگ(ویب ڈیسک) ایڈز اور دیگر کئی امراض ایسے ہیں جن کا علاج تاحال دریافت نہیں ہو سکا تاہم اب چین میں سائنسدانوں نے ایسے بچے پیدا کرنے کی تیاری شروع کر دی ہے جنہیں یہ امراض کبھی لاحق ہی نہیں ہوں گے۔ ویب سائٹ technologyreview.com کے مطابق یہ محیرالعقول کارنامہ چینی شہر شین ڑن کی سدرن یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے سائنسدان سرانجام دینے جا رہے ہیں۔ سائنسدان مصنوعی طریقہ افزائش نسل کے ذریعے ان بچوں کے لیبارٹری میں ایمبریو پیدا کریں گے اور پھر انہیں خواتین کے پیٹ میں رکھ کر نشوونما دی جائے گی اور پیدا کیا جائے گا تاہم ایمبریو کو ماں کے پیٹ میں منتقل کرنے سے قبل سائنسدان ان کے ڈی این اے میں کچھ ایسی تبدیلیاں کریں گے کہ پیدا ہونے کے بعد ایڈز، چیچک اور ہیضہ سمیت کئی امراض میں مبتلا ہی نہیں ہوں گے۔رپورٹ سائنسدان ان بچوں کے ڈی این اے میں جس ’ٹول‘ کے ذریعے جینیاتی تبدیلی کریں گے اسے CRISPRکہا جاتا ہے جو بہت سستا اور استعمال میں آسان ٹول ہے۔ اس کے ذریعے سائنسدان بچے کے ڈی این اے سے CCR5نامی جین نکال دیں گے۔ یہی جین ہے جو مذکورہ بیماریوں کا سبب بنتا ہے۔ اس کے خاتمے کے بعد ان بچوں کے جسم میں ان بیماریوں کے خلاف اتنی مدافعت پیدا ہو جائے گی کہ انہیں یہ کبھی لاحق ہی نہیں ہوں گی۔ رپورٹ کے مطابق سائنسدانوں نے ایسے بچے پیدا کرنے کے لیے مردوخواتین کی بھرتی شروع کر دی ہے جن کے سپرمز اور بیضے لے کر یہ بچے پیدا کیے جائیں گے۔ پروفیسر ہی جیان کوئی کی قیادت میں یونیورسٹی کے سائنسدانوں کی ٹیم اس سے قبل ماں کے پیٹ میں موجود 24ہفتے کے بچوں پر اس کے کامیاب تجربات کر چکی ہے۔ واضح رہے کہ 2015ءمیں بھی چینی تحقیق کاروں نے انسانی ایمبریو کا ڈی این اے ایڈٹ کرکے اس میں تبدیلیاں کرنے کا اعلان کیا تھا، جس پر دنیا میں بہت شور مچا اوردرجنوں ممتاز سائنسدانوں نے ان چینی تحقیق کاروں سے درخواست کی تھی کہ یہ کام نہ کریں، جس پر انہوں نے ارادہ ترک کر دیا تھا۔

حکومت کے 100 روز : وزیراعظم کے غیرملکی دوروں پر ایک نظر

لاہور (ویب ڈیسک)وزیراعظم عمران خان اپنی حکومت کے ابتدائی 100 روز کے دوران 4 ملکوں کے دورے کرچکے ہیں۔وزیراعظم نے اپنے غیرملکی دوروں کا آغاز سعودی عرب سے کیا اور وہ دو مرتبہ سعودی عرب گئے جہاں انہوں نے سعودی قیادت سے ملاقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی۔وزیراعظم نے متحدہ عرب امارات کا بھی دورہ کیا جس کے بعد وہ چین کے 5 روزہ دورے پر بیجنگ پہنچے اور اپنی حکومت کے 100 روز میں انہوں نے ملائیشیا کا بھی دورہ کیا۔

ٹیم پر حملہ، تجاوزات کیخلاف آپریشن ناکام

کراچی(ویب ڈیسک) کورنگی کے علاقے مہران ٹاﺅن میں تجاوزات کیخلاف آپریشن میں کراچی ڈویلپمنٹ اتھارٹی (کے ڈی اے) کی ٹیم پر نامعلوم افراد کے حملے میں 4 اہلکار زخمی ہوگئے۔کے ڈی اے حکام کے مطابق کورنگی کے علاقے مہران ٹاﺅن میں تجاوزات کیخلاف آپریشن میں اہل علاقہ کی جانب سے مزاحمت کی گئی اور احتجاج کیا گیا۔مشتعل مظاہرین نے آپریشن کرنے والی کے ڈی اے کی ٹیم اور پولیس پر پتھراﺅ بھی کیا جس کے نتیجے میں کے ڈی اے کے 4 اہلکار زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا۔کے ڈی اے حکام کا کہنا ہے کہ آپریشن کرنے والی ٹیم پر نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ بھی کی گئی جس کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔پولیس کی جانب سے مشتعل مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے ہوائی فائرنگ کی اور کئی افراد کو حراست میں لیا گیا ہے تاہم علاقے کی صورتحال قابو میں ہے۔کراچی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے مطابق فائرنگ کے باعث تجاوزات کیخلاف آپریشن روک دیا گیا۔دوسری جانب ایس ایس پی کورنگی کے مطابق مظاہرین کے پتھراﺅ سے کے ڈی اے کا افسر اور ایک ملازم زخمی ہوا ہے، کارروائی کے دوران مزاحمت پر دونوں طرف سے ہوائی فائرنگ کی گئی۔ایس ایس پی کورنگی کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکار واقعے کی جگہ پہنچے اور 2 افراد کو حراست میں لیا۔

پاکستانی پولیس افسر فیصل مختار کیلئے بین الاقوامی اعزاز

لاہور (ویب ڈیسک)پنجاب پولیس کے سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) فیصل مختار نے انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف چیفس آف پولیس (آئی اے سی پی) کی جانب سے ترتیب دی گئی دنیا کے 40 بہترین پولیس افسران کی فہرست میں اپنی جگہ بنالی۔پولیس کی کارکردگی کا جائزہ لینے والے امریکی ادارے آئی اے سی پی کے تحت 40 سال یا ا±س سے کم عمر کے حامل دنیا کے 40 بہترین پولیس افسران کی ایک فہرست تیار کی گئی ہے۔اس فہرست میں وہ پولیس افسران شامل ہیں جو قانون کی پاسداری کرتے ہوئے بہادری، عزم و حوصلے اور سنجیدگی سے اپنی قوم کی حفاظت کی ذمہ داری اٹھا رہے ہیں۔اس فہرست میں پاکستان سے پنجاب پولیس کے 38 سالہ ایس ایس پی فیصل مختار کا بھی انتخاب کیا گیا، جو بطور ڈسٹرکٹ پولیس افسر (ڈی پی او) بھرتی ہوئے تھے اور پھر ترقی کرتے کرتے اس مقام تک پہنچے۔فیصل مختار اس سے قبل 2016 میں ہبرٹ ہمفرے فیلوشپ (Hubert Humphrey Fellowship) میں بطور اسکالر شریک ہونے کا اعزاز بھی حاصل کرچکے ہیں۔فیصل مختار نے پولیس فورس میں شامل ہونے کا فیصلہ ایک پولیس افسر سے ملاقات کرنے کے بعد کیا اور پھر دوسروں کی مدد کرنے کے جذبے کے ساتھ پولیس فورس کو بہتر بنانے کا سلسلہ جاری رکھا۔ایس ایس پی فیصل مختارکے مطابق انہوں نے پنجاب پولیس کے افسران کے درمیان استحکام اور فلاح و بہبود کے منصوبوں پر زور دیا تاکہ دوران ڈیوٹی تناو¿ کو کم کیا جاسکے اور دماغی صحت بہتر کی جاسکے۔انہوں نے ڈپارٹمنٹ میں ‘عزت سب کے لیے’ (Respect For All) پالیسی کے ساتھ کئی نئی پالیسیز کا بھی آغاز کیا، ساتھ ہی انہوں نے کمیونٹی اور پولیس کے درمیان اعتماد کے رشتے کو مزید مضبوط بنانے کے لیے مختلف پروگرامز بھی شروع کیے۔علاوہ ازیں انہوں نے خواتین پولیس افسران کو با اختیار بنایا اور ان کے عہدوں میں بھی اضافہ کیا۔دنیا کے 40 بہترین پولیس افسران کی خدمات کو سراہنے کے لیے آئی اے سی پی کی کانفرنس امریکا کے شہر اورنالڈو میں منعقد کی گئی تھی، جس میں دنیا بھر کے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران نے شرکت کی۔

ریاست مدینہ میں سود نہیں ہوگا، بلاسود بینکاری کوفروغ دیں گے: وزیرمذہبی امور

اسلام آباد(ویب ڈیسک)وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری کا کہنا ہے کہ ریاست مدینہ میں سود نہیں ہوگا اور ہم پہلے بلاسود بینکاری کو فروغ دیں گے جس کے بعد سود کے خاتمے کی طرف بڑھیں گے۔اسلامی نظریاتی کونسل کے اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر مذہبی امور نے کہا کہ ریاست مدینہ کے لئے کونسل کی سفارشات چاہییں، آج کے اجلاس میں سود کے مسئلے پر غور ہوا اور سود کے خاتمے کے لیے پہلے مرحلے میں بلاسود بینکاری کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔نورالحق قادری نے کہا کہ وزیراعظم اورحکومت کی خواہش ہے کہ اسلامی نظریاتی کونسل سےبھرپورفائدہ اٹھایا جائے، اس ادارے کو ماضی کی طرح غیرفعال ہونے سے بچائیں گے اور حکومت اسلامی نظریاتی کونسل کی تجاویز سے بھرپور فائدہ اٹھائے گی۔وزیر مذہبی امور کا کہنا تھا کہ اسلامی نظریاتی کونسل اہم آئینی ادارہ ہے، وزیراعظم عمران خان کونسل کے چیئرمین اور ممبران سے ملاقات کریں گے، ہماری حکومت کونسل سے رہنمائی چاہے گی اور قابل عمل سفارشات پر فوری عمل کرنا چاہتے ہیں۔اس موقع پر چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر قبلہ ایاز نے کہا کہ کونسل اجلاس میں وزراءکی شرکت حکومت کی سنجیدگی کا مظہر ہے، نجی سود کے خاتمے کے لیے قانون سازی کا مرحلہ مکمل ہو گیا اور اب قتل کے فتوے دینے والوں کے خلاف سزا بڑھانے کی کوشش کریں گے۔ چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل کا کہنا تھا کہ اسلامی نظریاتی کونسل کے مشاورتی ادارے کے طور پر فعال ہونے سے ملک میں مذہبی منافرت اور افرا تفری دور ہوگی۔

ڈھاکہ میں پاکستانی ہائی کمیشن میں چوری، پاکستان کا شدید احتجاج

ڈھاکہ (ویب ڈیسک)بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں واقع پاکستانی ہائی کمیشن میں چوری کے خلاف دفترخارجہ کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا ہے کہ نامعلوم افراد نے ڈھاکہ میں قائم پاکستانی ہائی کمیشن کے قونصلر سیکشن میں داخل ہو کر قیمتی کمپیوٹر چوری کرلیے۔انہوں نے بتایا کہ قونصلر سیکشن سے کمپیوٹر چوری کا معاملہ فوری طور پر بنگلہ دیشی پولیس کے علم میں لایا گیا اور اس حوالے سے ابتدائی اطلاعاتی رپورٹ ( ایف آئی آر) بھی بنگلہ دیش کی پولیس کے پاس درج کروائی گئی۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان نے اس معاملے پر بنگلہ دیشی وزارت خارجہ سے شدید احتجاج کیا ہے اور بنگلہ دیشی وزارت خارجہ سے مذکورہ معاملے کا نوٹس لے کر سیکیورٹی مزید بڑھانے کی درخواست بھی کی گئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی ہائی کمیشن انتہائی محفوظ مقام پر واقع ہے اور وہاں چوری کا معاملہ انتہائی سنجیدہ ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ دفتر خارجہ کی جانب سے ڈھاکہ اور اسلام آباد میں موجود بنگلہ دیشی حکام سے شدید احتجاج کیا گیا ہے۔ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا تھا کہ بحیثیت میزبان بنگلہ دیش پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ پاکستانی ہائی کمیشن کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کرے۔دفتر خارجہ کی جانب سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ بنگلہ دیشی حکومت پاکستانی ہائی کمیشن میں چوری کے معاملے کی تحقیقات کرکے ملزمان کو کٹہرے میں لائے۔

آدمی نے گھر لینے کے لئے فقیر بن کر سڑک پر بھیک مانگنا شروع کردی، چند ہی دن میں کتنی رقم اکٹھی ہوگئی؟ جان کر یقین نہ آئے

لندن(ویب ڈیسک) جعلی بھکاریوں کی ہمارے ہاں بھی کمی نہیں، ایسے ہی برطانیہ میں ایک شخص نے گھر لینے کے لیے جعلی بھکاری بن کر سڑک پر بھیک مانگنی شروع کر دی اور چند ہی دن میں اتنی رقم اکٹھی کر لی کہ آدمی دنگ رہ جائے۔ دی مرر کے مطابق 27سال ٹام نامی یہ شخص خستہ حال کپڑے پہن کر اور بیڈ شیٹ اوڑھ کر برمنگھم میں معروف شاہراہوں کے ٹریفک سگنلز پر کھڑا ہو جاتا اور لوگوں سے بھیک مانگتا تھا۔ اس نے صرف 10ہفتوں میں 7000پاﺅنڈ (تقریباً2 1لاکھ روپے) اکٹھے کر لیے تاہم اس کے بعد اس کے جھوٹ کا پول کھل گیا اور اسے پکڑ لیا گیا۔بے گھر افراد کی مدد کرنے والے ایک گروپ کو ٹام پر شک گزرا کہ وہ جعلی بھکاری ہے۔ چنانچہ اس گروپ نے پولیس کو رپورٹ کر دی۔ پکڑے جانے پر ٹام نے بتایا کہ ڈوڈلے نامی قصبے میں اس کا ذاتی گھر موجود ہے تاہم وہ برمنگھم میں بھی ایک فلیٹ لینا چاہتا تھا جس کی پیشگی ادائیگی کے لیے اس نے بھیک مانگنی شروع کر دی۔ اس کے لیے وہ ڈوڈلے سے دور برمنگھم میں چلا آیا تاکہ لوگ اسے پہچان نہ سکیں۔اس نے بتایا کہ ”میں لوگوں سے کہتا تھا کہ میں بے گھر ہوں اور میں نے صبح سے کچھ نہیں کھایا، جس پر وہ مجھے اچھی خاصی رقم دے دیتے تھے۔ میں روزانہ 60سے 100پاﺅنڈ کما لیتا تھا۔ رات کو میں اپنے گھر جاتا، غسل کرتا اور بہترین کپڑے پہن لیتا تھا۔“

سیالکوٹی منڈے کے بعد ایک اور گوری سواتی پٹھان پر مہربان

سوات (ویب ڈیسک )سیالکوٹ کے لڑکے کی امریکی خاتون سے شادی کے بعد کی سوشل میڈ یا پر دھوم مچنے کے بعد سواتی پٹھان بھی میدان میں آگیا ،برطانوی دوشیزہ سوات کے پٹھان پر دل ہار بیٹھی ، اپنے پیا گھر سوات پہنچنے والی اس گوری میم کو خوبرو نوجوان ہی نہیں سوات کی جنت نظیر وادی بھی بھا گئی ہے۔لین پرفیکٹ نامی برطانوی خاتون کی فیس بک پر سواتی نوجوان عثمان خان سے بات چیت شروع ہو گئی اور یہ بات چیت جلد ہی دوستی اور پھر محبت میں تبدیل ہو گئی۔جس کے بعدبرطانوی خاتون پاکستانی نوجوان کی محبت میں سوات کی خوبصورت وادیوں میں پہنچ گئی۔پختون ثقافت اور مہمان نوازی کوقریب سے دیکھ کرلین پرفیکٹ کی خوشی کاکوئی ٹھکانا نہیں،دریائے سوات کے کنارے بیٹھ کرسہانے موسم میں سازوں کے بادشاہ رباب اور تمبل کے دھنوں سے خوب محظوظ ہورہی ہے،لین پرفیکٹ کاکہناہے کہ پختون قوم انتہائی پرامن اور محبت کرنے والے لوگ ہیں۔پاکستان میں لین پرفیکٹ کے دوست عثمان خان کا کہنا ہے کہ لین پرفیکٹ پاکستان آکر پرامن ماحول میں بہت خوش ہے اور اس کا بغیر سکیورٹی کے یہاں گھومنا دنیا کو امن کے حوالے سے مثبت پیغام بھی ہے۔

پاکستان جیوے ،ہندوستان جیوے ،کل بہت بڑا چمتکار ہو گا ،سِدھو کی گورنر ہاﺅس چینل ۵ سے گفتگو

لاہور (صدف نعیم )سدھو کرتار پو ر راہداری کی افتتاحی تقریب میں شرکت کیلئے پاکستان پہنچ گئے جہاں ان کا واہگہ بارڈر پر شاندار استقبال کیا گیا تاہم اب وہ لاہور پریس کلب پہنچ گئے ہیں اور پریس کانفرنس بھی کی۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نوجوت سنگھ سدھو نے وزیراعظم عمران خان کو فرشتہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ کل کا دن سکھوں کیلئے بہت خاص ہے اور کل تاریخ رقم ہو نے جارہی ہے۔ چینل ۵ کی نمائندہ صدف نعیم سے گورنر ہاﺅس میں گفتگو کرتے ہوئے نوجوت سنگھ سدھو نے بتایا کہ ان کا کہناتھا کہ تھا کہ یہ بہت بڑا چمتکار ہے جس پر سکھ برادری وزیراعظم عمران خان اور ہندوستان کی سرکار کی تہہ دل سے قرض دار ہیں۔سدھو نے ایک مرتبہ پھر سے ” ہندوستان جیوے پاکستان جیوے “ کا نعرہ لگاتے ہوئے کہا کہ حکومت پاکستان کے فیصلے سے سکھ برادری بہت ہی خوش ہت اور کل ہماری 73 سال پرانی امید پوری ہونے جارہی ہے۔ان کا کہناتھا کہ تین ماہ قبل آیاتھا جس پر بھارت میں بہت تنقید ہوئی لیکن یہاں لوگوں نے بہت پیار دیا۔ان کا کہناتھا کہ میں وزیراعظم عمران خان کا تہہ دل سے مشکور ہوں۔میں عمران خان کو عرصے سے جانتاہوں انہوں نے جو وعدہ کیا ہے وہ پورا ہوگا۔

جیل میں قید خاتون کے 4 بچے مرگئے، پھر سپریم کورٹ نے کیا فیصلہ سنایا؟ بڑی خبر آگئی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) سپریم کورٹ آف پاکستان نے منشیات سمگلنگ کے کیس میں قید خاتون یاسمین بی بی کی سزا میں کمی کرتے ہوئے اس کی رہائی کا حکم دے دیا۔یاسمین بی بی کو 5 کلو چرس برآمد ہونے پر سزا سنائی گئی تھی۔ جس وقت یاسمین بی بی جیل میں موجود تھی تو اس کے 4 بچے تھیلیسیما کے باعث مر گئے جبکہ خود مجرمہ بھی ہیپاٹائٹس کے مرض میں مبتلا ہوچکی ہے۔ سپریم کورٹ میں کیس کی سماعت کے دوران قائم مقام چیف جسٹس گلزار احمد نے کہا یہ کیا ہورہا ہے؟ یہ کلاسک کیس ہے ، حالت دیکھ کر مدد کی جائے۔ اس طرح کی صورتحال ہماری ریاست کی بہت بڑی ناکامی ہے۔جسٹس مظہر عالم میاں خیل نے کہا کہ خاتون کو تو گرفتار کرلیا گیا لیکن اس سے سمگلنگ کرانے والے اصل مجرموں تک کوئی نہیں پہنچتا۔ عدالت نے مجرمہ کی سزا میں کمی کرتے ہوئے اس کی رہائی کا حکم دے دیا۔