آیئے آج امرود کو جانتے ہیں

لاہور( ویب ڈیسک ) امرودوں کا موسم اب شروع ہوچکا ہے، جن پر چاٹ مصالحہ چھڑک کر کھانا تقریباً ہر ایک کو ہی پسند ہوتا ہے۔مگر یہ صرف منہ کا ذائقہ ہی دوبالا نہیں کرتے بلکہ اس میں ان میں اجزائ بھی موجود ہوتے ہیں جو اس پھل کو صحت کے لیے بہترین بناتے ہیں۔وٹامن سی سے بھرپور یہ پھل کتنے فوائد کا حامل ہے، وہ درج ذیل ہے:
کینسر کا خطرہ کم کرے
امرود میں موجود وٹامن سی، لائیکو پین اور دیگر اجزائ ایسے اینٹی آکسائیڈنٹس کا کام کرتے ہیں جو جسم میں نقصان دہ اجزائ کی سطح کم کرتے ہیں، جس سے کینسر زدہ خلیات کی نشوونما نہیں ہوتی۔

ذیابیطس کے مریضوں کے لیے بہتر
فائبر سے بھرپور ہونے کی وجہ سے امرود ذیابیطس کو بڑھنے سے روکتا ہے اور بلڈ شوگر کی سطح کو ریگولیٹ کرتا ہے۔

دل کو صحت مند بنائے
امرود کھانے سے جسم میں نمک یا سوڈیم اور پوٹاشیئم کے توازن میں بہتری آتی ہے جس سے بلڈ پریشر کنٹرول میں آتا ہے، یہ پھل صحت کے لیے نقصان دہ کولیسٹرول اور دیگر عناصر کی سطح بھی کم کرتا ہے جو کہ امراض قلب کا باعث بنتے ہیں۔

قبض کشا
اس میں غذائی فائبر کی مقدار کافی زیادہ ہوتی ہے اور ایک امرود ہی فائبر کی روزانہ کے لیے ضروری مقدار کا 12 فیصد حصہ جسم کو فراہم کردیتا ہے جو کہ نظام ہضم کے لیے بہت زیادہ فائدہ مند ہے، امرود کے بیج بھی قبض کو ختم کرنے میں مدد دیتے ہیں۔

بینائی بہتر کرے
امرود میں وٹامن اے پایا جاتا ہے جو کہ آنکھوں کی صحت کے لیے بہترین ہے، یہ پھل نہ صرف عمر بڑھنے کے ساتھ بینائی میں آنے والی تنزلی سے تحفظ دیتا ہے بلکہ اسے بہتر بھی کرتا ہے۔ یہ موتیے کے مرض کی رفتار کو بھی سست کرتا ہے۔

حاملہ خواتین کے لیے بہتر
اس پھل میں فولک ایسڈ موجود ہوتا ہے جو حاملہ خواتین کو استعمال کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔

دانتوں کے درد کو کم کرے
امرود میں ورم کش خصوصیات بھی ہوتی ہیں اور جراثیم کش ہونے کی وجہ سے بھی یہ انفیکشن کے خلاف جدوجہد کرتا ہے جبکہ جراثیموں کو مارتا ہے، اس لیے اسے کھانا دانت کے درد کے لیے اچھا گھریلو ٹوٹکا ثابت ہوتا ہے۔

تنا? کم کرے
امرود میں موجود میگنیشم، مسلز اور اعصاب کو پرسکون کرتا ہے، لہذا دن بھر کے کاموں کے بعد اسے کھانے سے مسلز کو سکون ملتا ہے، ذہنی تنا? کم ہوتا ہے جبکہ جسمانی توانائی بڑھتی ہے۔

دماغی پھل
اس پھل میں وٹامن بی تھری اور بی سکس بھی موجود ہے جو کہ دماغ کی جانب خون کی فراہمی کو بہتر کرتے ہیں اور ذہنی افعال کو تحریک دینے کے ساتھ اعصاب کو بھی سکون پہنچاتے ہیں۔

موٹاپے سے تحفظ
اگر آپ جسمانی وزن میں کمی لانا چاہتے ہیں تو امرود کھانا شروع کردیں، جس سے آپ کو اپنی غذا میں پروٹینز، وٹامنز اور فائبر میں کمی نہیں لانا پڑے گی جو کہ اس پھل میں موجود ہے جبکہ یہ میٹابولزم کو بھی بہتر کرتا ہے اور ہاں اسے کھانے سے جلد پیٹ بھرنے کا احساس بھی ہوتا ہے۔

جھریوں سے بچائے
وٹامن اے، وٹامن سی اور اینٹی آکسائیڈنٹس جیسے کیروٹین اور لائیکوپین کی وجہ سے امرود جلد کو جھریوں سے بچاتا ہے، یعنی ایک امرود روزانہ جھریوں کو کافی عرصے تک دور رکھتا ہے۔

امرودوں کا موسم اب شروع ہوچکا ہے، جن پر چاٹ مصالحہ چھڑک کر کھانا تقریباً ہر ایک کو ہی پسند ہوتا ہے۔

مگر یہ صرف منہ کا ذائقہ ہی دوبالا نہیں کرتے بلکہ اس میں ان میں اجزائ بھی موجود ہوتے ہیں جو اس پھل کو صحت کے لیے بہترین بناتے ہیں۔

وٹامن سی سے بھرپور یہ پھل کتنے فوائد کا حامل ہے، وہ درج ذیل ہے:

کینسر کا خطرہ کم کرے
امرود میں موجود وٹامن سی، لائیکو پین اور دیگر اجزائ ایسے اینٹی آکسائیڈنٹس کا کام کرتے ہیں جو جسم میں نقصان دہ اجزائ کی سطح کم کرتے ہیں، جس سے کینسر زدہ خلیات کی نشوونما نہیں ہوتی۔

ذیابیطس کے مریضوں کے لیے بہتر
فائبر سے بھرپور ہونے کی وجہ سے امرود ذیابیطس کو بڑھنے سے روکتا ہے اور بلڈ شوگر کی سطح کو ریگولیٹ کرتا ہے۔

دل کو صحت مند بنائے
امرود کھانے سے جسم میں نمک یا سوڈیم اور پوٹاشیئم کے توازن میں بہتری آتی ہے جس سے بلڈ پریشر کنٹرول میں آتا ہے، یہ پھل صحت کے لیے نقصان دہ کولیسٹرول اور دیگر عناصر کی سطح بھی کم کرتا ہے جو کہ امراض قلب کا باعث بنتے ہیں۔

قبض کشا
اس میں غذائی فائبر کی مقدار کافی زیادہ ہوتی ہے اور ایک امرود ہی فائبر کی روزانہ کے لیے ضروری مقدار کا 12 فیصد حصہ جسم کو فراہم کردیتا ہے جو کہ نظام ہضم کے لیے بہت زیادہ فائدہ مند ہے، امرود کے بیج بھی قبض کو ختم کرنے میں مدد دیتے ہیں۔

بینائی بہتر کرے
امرود میں وٹامن اے پایا جاتا ہے جو کہ آنکھوں کی صحت کے لیے بہترین ہے، یہ پھل نہ صرف عمر بڑھنے کے ساتھ بینائی میں آنے والی تنزلی سے تحفظ دیتا ہے بلکہ اسے بہتر بھی کرتا ہے۔ یہ موتیے کے مرض کی رفتار کو بھی سست کرتا ہے۔

حاملہ خواتین کے لیے بہتر
اس پھل میں فولک ایسڈ موجود ہوتا ہے جو حاملہ خواتین کو استعمال کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔

دانتوں کے درد کو کم کرے
امرود میں ورم کش خصوصیات بھی ہوتی ہیں اور جراثیم کش ہونے کی وجہ سے بھی یہ انفیکشن کے خلاف جدوجہد کرتا ہے جبکہ جراثیموں کو مارتا ہے، اس لیے اسے کھانا دانت کے درد کے لیے اچھا گھریلو ٹوٹکا ثابت ہوتا ہے۔

تنا? کم کرے
امرود میں موجود میگنیشم، مسلز اور اعصاب کو پرسکون کرتا ہے، لہذا دن بھر کے کاموں کے بعد اسے کھانے سے مسلز کو سکون ملتا ہے، ذہنی تنا? کم ہوتا ہے جبکہ جسمانی توانائی بڑھتی ہے۔

دماغی پھل
اس پھل میں وٹامن بی تھری اور بی سکس بھی موجود ہے جو کہ دماغ کی جانب خون کی فراہمی کو بہتر کرتے ہیں اور ذہنی افعال کو تحریک دینے کے ساتھ اعصاب کو بھی سکون پہنچاتے ہیں۔

موٹاپے سے تحفظ
اگر آپ جسمانی وزن میں کمی لانا چاہتے ہیں تو امرود کھانا شروع کردیں، جس سے آپ کو اپنی غذا میں پروٹینز، وٹامنز اور فائبر میں کمی نہیں لانا پڑے گی جو کہ اس پھل میں موجود ہے جبکہ یہ میٹابولزم کو بھی بہتر کرتا ہے اور ہاں اسے کھانے سے جلد پیٹ بھرنے کا احساس بھی ہوتا ہے۔

جھریوں سے بچائے
وٹامن اے، وٹامن سی اور اینٹی آکسائیڈنٹس جیسے کیروٹین اور لائیکوپین کی وجہ سے امرود جلد کو جھریوں سے بچاتا ہے، یعنی ایک امرود روزانہ جھریوں کو کافی عرصے تک دور رکھتا ہے۔

پاکستان کی پہلی خواجہ سراءجسے ڈرائیونگ لائسنس بھی مل گیا، یہ کون ہے اور کیا کرتی ہے؟ جان کر آپ بھی داد دینے پر مجبور ہو جائیں گے

اسلام آباد(ویب ڈیسک )وفاقی دار الحکومت کی پولیس نے ایک خواجہ سراءکو ڈرائیونگ لائسنس جاری کر دیا ہے جس کے ساتھ ہی یہ اسلام آباد میں اپنی نوعیت کا پہلا ڈرائیونگ لائسنس بھی بن گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق علی لیلیٰ ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے والی پاکستان کی پہلی خواجہ سراءبن گئی ہیں جو ٹرانس جینڈر کمیونٹی کی رہنماءہیں۔ علی لیلیٰ نے 15 سال پہلے ڈرائیونگ شروع کی جبکہ اسلام آباد پولیس کی جانب سے انہیں اب ڈرائیونگ لائسنس دیا گیا ہے۔علی لیلیٰ راولپنڈی میں آواز شی میل فاو¿نڈیشن کی صدر بھی ہیں جن کا کہنا ہے کہ انہیں والد نے 2000ءمیں ڈرائیونگ سکھائی تھی جس کے بعد جڑواں شہروں میں بغیر لائسنس کے 15 سال تک گاڑی چلاتی رہی ہوں۔علی لیلیٰ کو ڈرائیونگ لائسنس کیلئے درکار تمام ٹیسٹ پاس کرنے کے بعد لائسنس جاری کیا گیا جس پر ان کا کہنا تھا کہ میں آج بہت خوش ہوں کیونکہ اب میری کمیونٹی کے دوسرے ممبرز کو بھی لائسنس مل سکے گا۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے احکامات کے بعد علی لیلیٰ کو صنفی نشان ایکس والا قومی شناختی کارڈ بھی جاری کیا جا چکا ہے۔مارچ کے شروع میں خیبر پختونخوا پولیس کی جانب سے 30 ٹرانس جینڈر پرسنز کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کئے جا چکے ہیں۔

آج 52سالہ اور 60سالہ رومانٹک ھیرو بنے ہیں ،وحیدہ رحمٰن

لاہور (ویب ڈیسک ) معروف بھارتی اداکارہ وحیدہ رحمٰن کا شمار ہندی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کی ان اداکاراو¿ں میں ہوتا ہے جنہوں نے اپنی بےمثال اداکاری اور محنت سے لوگوں کے دلوں میں جگہ بنائی، تاہم اداکارہ کے مطابق انہیں بولی وڈ انڈسٹری کی مغرور اداکارہ کہا جاتا تھا۔ وحیدہ رحمٰن حال ہی میں ایک ایونٹ میں موجود تھی، جہاں انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں بولی وڈ کی مغرور اداکارہ کہا جاتا تھا، جس کی وجہ صرف یہ تھی کہ انہوں نے اپنے کیریئر کے آغاز سے کام کے حوالے سے کئی اصول مقرر کررکھے تھے، جو اس وقت لوگوں کو سمجھ نہیں آتے تھے۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ ’دیو آنند کو اس وقت کا سب سے بڑا اسٹار مانا جاتا تھا، ان کے ساتھ میری پہلی فلم سی آئی ڈی کی شوٹنگ کے دوران میں نے ایک ایسا لباس پہننے سے صاف انکار کیا جس میں میں مطمئن نہیں تھی، جس کے بعد فلم کے ہدایت کار نے مجھے کہا کہ ایک نئی اداکارہ ہوکر میں اتنے نخرے کیسے دکھا سکتی ہوں، وہ بھی تب جب میں دیو آنند جیسے اداکار کے ساتھ کام کررہی ہوں، لیکن میں ایسا کچھ کرتی ہی نہیں ہوں جو مجھے سمجھ نہ آئے‘۔وحیدہ رحمٰن کا یہ بھی کہنا تھا کہ ’سب جانتے تھے کہ رات ساڑھے 9 بجے کے بعد مجھے کال نہیں کی جاسکتی، میرے اصولوں کی وجہ سے کبھی کسی نے میرا فائدہ اٹھانے کی کوشش بھی نہیں کی‘۔ان کے مطابق وہ اس بات سے بھی نہیں ڈرتی کہ اپنے ساتھی اداکاروں کے غلط رویے کو سب کے سامنے لائیں۔وحیدہ کا کہنا تھا کہ ’اس وقت یہ کہا جاتا تھا کہ جب ایک اداکارہ 30 سال کی ہوجائے تو وہ بوڑھی ہونا شروع ہوجاتی ہے اور اب اس کی جگہ نئی اداکارہ کو کاسٹ کیا جائے گا، میں اس بات سے بےحد غصہ ہوتی تھی‘۔

خاتون کے ساتھ رقص کی ویڈیو وائرل ہونے پر پولیس انسپکٹرمعطل، انکوائری شروع

پاکپتن (ویب ڈیسک ) صوبہ پنجاب کے ضلع پاکپتن کے ایک پولیس انسپکٹر کے خاتون کے ساتھ رقص کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد اعلیٰ حکام نے نوٹس لے لیا اور انسپکٹر کو معطل کرتے ہوئے ان کے خلاف محکمانہ انکوائری کا آغاز کردیا گیا۔ضلع پاکپتن کے تھانہ کلیانہ میں بحیثیت ایس ایچ او تعینات پنجاب پولیس کے انسپکٹر ارشد کی دو ویڈیو زسوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں۔پہلی ویڈیو میں وہ ہندی فلموں کے ولن بنے نظر آئے، جو بالی وڈ اداکار اجے دیوگن کے اسٹائل میں کہتے ہیں، دو وقت کی روٹی کماتا ہوں، نماز پڑھتا ہوں، اس سے زیادہ میری ضرورت نہیں اور مجھے خریدنے کی تمہاری اوقات نہیں۔دوسری ویڈیو میں موصوف ایک خاتون کے ساتھ بھارتی فلم کے ایک گانے پر کسی منجھے ہوئے ڈانسر کی طرح رقص کرتے نظر آئے۔جب یہ معاملہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) پاکپتن ماریہ محمود کے نوٹس میں آیا تو انہوں نے انسپکٹر ارشد کو نہ صرف معطل کیا بلکہ ان کے خلاف محکمانہ انکوائری کا بھی آغاز کردیا گیا۔دوسری جانب جیو نیوز سے ٹیلیفونک گفتگو میں معطل ہونے والے انسپکٹر کا کہنا تھا کہ ویڈیو ان کے موبائل میں تھی، جسے بھتیجے نے سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر دیا۔
.

فضل الرحمن حواس کھو چکے ہیں : فیاض الحسن چوہان کا انکشاف

لاہور (خبر نگار) وزیراطلاعات و ثقافت پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کا بس اور ان کی سیاسی بس ڈیزل سے چلتی تھی، آج کل ان کی سیاسی بس کا رنگ پسٹن اور انجن ناکارہ ہوچکاہے،ڈیزل تو الیکشن کے بعد ویسے ہی ان کی پہنچ سے باہر ہے۔ اس لیے ان کا بس اور ان کی سیاسی بس دونوں بے بس ہوچکے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار وزیراطلاعات و ثقافت پنجاب فیاض الحسن چوہان نے مولانا فضل الرحمان کے بیان”میرا بس چلے تو ایک دن بھی اس حکومت کو چلنے نہ دوں“ کے ردعمل میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر کیا۔ قبل ازیں اپنے ایک بیان میں صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان الیکشن میں ہارنے کے بعد سے اپنے حواس کھو چکے ہیں۔ وہ وقتاً فوقتاً پی ٹی آئی کی حکومت کے خلاف ہرزہ سرائی میں مشغول رہتے ہیں۔ ان کا اپنا یہ حال ہے کہ 73 کے آئین کی آڑ لے کر 74 قسم کی کرپشن اور 75 قسم کی اقربا پروری کرتے ہیں۔ اصول کے بجائے وصول کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں۔ مولانا جیسا ہر کرپٹ سیاستدان اپنے اپنے طور سے کرپشن، لوٹ مار، منی لانڈرنگ اور قومی خزانے کے استحصال میں ملوث ہوتا ہے لیکن جب قانون کا شکنجہ ان کے گرد تنگ ہونے لگتا ہے تو یہ اس قسم کے بیانات داغ دیتے ہیں۔ مگر یہ چاہے جو مرضی کر لیں لٹیروں کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا۔ بدمعاشیہ کی چیخیں اور مخالفین کی کھوکھلی تنقید کرپشن کے خلاف حکومتی عزم کو کمزور نہیں کر سکتا۔ اس قسم کے سیاسی گماشتے عوام کو تحریک انصاف کی حکومت سے بدظن نہیں کر سکتے۔ عوام جانتے ہیں کہ کس نے ملک کو لوٹا اور کون ملک کو سیاسی بحران سے نکالنے کے لئے کوشاں ہیں۔

چھوٹے اور بڑے میاں کی ملاقات وہ بھی تنہائی میں، کس بات پر اتفاق ہوا ؟ دیکھئے خبر

اسلام آباد(وائس آف ایشیا)قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سے سابق وزیر اعظم نواز شریف نے ون آن ون ملاقات کی جس میں نواز شریف نے شہباز شریف کی میڈیکل رپورٹ میں کینسر کی تشخیص پر تشویش کا اظہار کیا۔حکومت کے 100 روز مکمل ہونے کے بعد الیکشن 2018 میں مبینہ دھاندلی پر وائٹ پیپر جاری کرنے پر بھی اتفاق ہوا۔تفصیلات کے مطابق پیر کے روز سابق وزیر اعظم نواز شریف قومی اسمبلی میں اپو زیشن لیڈر شہباز شریف سے منسٹر انکلیو میں ملاقات کے لئے پہنچے تو وہاں پر ان کے ہمراہ مشاہد حسین سید ، آصف کرمانی ، طارق فضل چودھری اور دیگر لیگی راہنما ہمراہ تھے لیکن نیب حکام نے صرف نوازشریف کو ہی شہباز شریف سے ملاقات کرنے کی اجازت دی ۔جس کے بعد نواز شریف نے شہباز شریف سے ون آن ون ایک گھنٹہ ملاقات کی ۔سابق وزیر اعظم نے سب سے پہلے اپنے چھوٹے بھائی شہباز شریف کی حالیہ میڈیکل رپورٹ میں کینسر کی تشخیص پر تشویش کا اظہار کیا جس پر شہباز شریف نے نیب حراست میں صحت کے درپیش مسائل پر بڑے بھائی کو آگاہ کیا ۔دونوں بھائیوں کے درمیان آئندہ علاج معالجہ پر بھی مشاورت ہوئی ۔اس کے علاوہ نیب کیسز سمیت حکومت کے 100 روزہ کارکردگی کا بھی جائزہ لیا گیا کہ حکومتی 100 روز مکمل ہونے پر آئندہ کا مسلم لیگ(ن) کا کیا ردعمل ہونا چاہئے جبکہ نواز شریف اور شہباز شریف کے درمیان الیکشن 2018 میں مبینہ دھاندلی پر وائٹ پیپر جاری کرنے سے متعلق بھی تبادلہ خیال ہوا کہ جیسے ہی حکومت کے 100 روز مکمل ہوں گے اس کے بعد وائٹ پیپر جاری کیا جائے گا علاوہ ازیں شہباز شریف نے بھی نواز شریف کو اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ رابطوں حوالے سے آگاہ کیا ۔دونوں بھائیوں کے درمیان پارٹی معاملات پر بھی تفصیلی بحث ہوئی۔ واضح رہے کہ نواز شریف نے نیب حکام سے گزشتہ روز شہباز شریف سے ملنے کی درخواست کی تھی۔

145 ارب کی اراضی واگزار کرائی : عثمان بزدار

لاہور (خبرنگار)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکی زیرصدارت وزیراعلیٰ آفس میں اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، جس میں قبضہ مافیا اور تجاوزات کے خلاف جاری آپریشن پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا- وزیراعلیٰ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ با اثر اور طاقتور مافیا سے سرکاری اراضی کا ایک ایک انچ قبضہ چھڑایا جائے گا۔ انہوںنے کہاکہ غریب لوگوں، ریڑھی بانوں، چھابڑی فروشوں کے خلاف اور کچی آبادیوں میں آپریشن ہر گز نہیں کیا جائے گا اورواگزار کرائی گئی اراضی پر کسی صورت دوبارہ تجاوزات قائم نہیں ہونی چاہئیں-واگزار کرائی گئی زمین کا بہترین استعمال کرنے کے لئے قابل عمل سفارشات مرتب کی جائیں اورواگزار کرائی گئی اراضی کا مکمل ڈیٹا تیار کیا جائے اور ریکارڈ مرتب کیا جائے-وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ قبضہ مافیا اور تجاوزات کے خلاف آپریشن پوری قوت سے جاری رکھا جائے -وزیراعلیٰ نے کہاکہ بڑے مگر مچھوں کے خلاف کارروائی میں کسی قسم کا تسائل برداشت نہیں کروں گا-انہوںنے کہاکہ قبضہ مافیا او رتجاوزات کے خلاف آپریشن میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنےوالے اضلاع کی حوصلہ افزائی کی جائے گی-وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ ضلع کی سطح پر قائم ا نسداد تجاوزات کمیٹیاں باقاعدگی سے آپریشن پر پیشرفت کا جائز ہ لیں اورمیں خود بھی تجاوزات اور قبضہ مافیا کے خلاف جاری آپریشن پر ہونے والی پیشرفت کا باقاعدہ جائزہ لے رہا ہوں- وزیراعلیٰ کو بریفنگ کے دوران بتایا گیاکہ اب تک پنجاب بھر میں جاری آپریشن کے دوران 84ہزار ایکڑ اراضی واگزار کرا ئی جا چکی ہے اورواگزار کرائی گئی زمین کی لاگت تقریبا ً 145ارب روپے ہے-اجلاس میںصوبائی وزیر ہاﺅسنگ میاں محمود الرشید، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ ، متعلقہ حکام ، کمشنر لاہو رڈویژن ، ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب اور اعلی افسران نے شرکت کی ۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ہمارا ایجنڈا صرف عوام کی بے لوث خدمت ہے۔ اس کے علاوہ کوئی دوسرا ایجنڈا تھا، نہ ہے ، نہ ہوگا۔اپنا گھر ہاﺅسنگ پراجیکٹ ایک انقلابی منصوبہ ہے۔ اس منصوبے کے تحت بے گھر افراد کو چھت ملے گی۔ ہاﺅسنگ سیکٹر میں سرمایہ کاری سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ وہ آج وزیراعلیٰ آفس میں منتخب نمائندوں سے گفتگو کرر ہے تھے جنہوں نے آج ان سے ملاقات کی -وزیراعلیٰ نے کہاکہ پسے ہوئے طبقے کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جا رہا ہے۔ ماضی میں وسائل کو صرف مخصوص علاقوںکیلئے رکھے گئے۔ تحریک انصاف کی حکومت نے پسماندہ علاقوں کی ترقی پر توجہ مرکوز کی ہے۔ دور دراز کے علاقوں کو ترقی دے کر عوام کو ان کا حق لوٹائیں گے۔ ترقیاتی منصوبوں میں اراکین اسمبلی کی مشاورت شامل ہے۔انہوںنے کہاکہ عوامی مسائل کے حل کیلئے اراکین اسمبلی عوام سے قریبی رابطہ رکھیں۔ وزیراعلیٰ سے ملاقات کرنے والو ںمیں وزیر مملکت ہاﺅسنگ اینڈ ورکس غلام شبیر علی، رکن قومی اسمبلی غلام بی بی بھروانہ اور رکن پنجاب اسمبلی آسیہ امجد شامل تھیں۔دریں اثناءوزیراعلیٰ نے نوجوانوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ نوجوان ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں۔ نوجوانوں کو معیاری تعلیمی مواقع کی فراہمی ملک کی ترقی کیلئے ناگزیر ہے اور اس مقصد کیلئے نصابی و غیر نصابی سرگرمیوں کو فروغ دے کر نوجوانوں کی صلاحیتوں میں نکھار لانے کیلئے حکمت عملی پر عمل پیرا ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کی تربیت کیلئے سکل ڈویلپمنٹ کے منصوبوں پر کام جاری ہے۔ مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق نوجوانوں کو ہنرمند بنا کر روزگار کے مواقع فراہم کئے جائیں گے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ رواں مالی سال شمالی، جنوبی اور وسطی پنجاب میں 3 اعلیٰ معیار کی یونیورسٹیاں قائم کی جائیں گی۔ ان یونیورسٹیوںکے قیام کیلئے فزیبلٹی سٹڈی کرائی جا رہی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے کشمیری نوجوانوں کی شہادت اور پے درپے مظالم کے حالیہ واقعات کی شدید مذمت کی ہے۔ وزیراعلیٰ نے شہید ہونے والے کشمیریوں کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم و بربریت کا بازار گرم کر رکھا ہے اور موجودہ حالات کے تناظر میں عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی وحشیانہ کارروائیاں رکوانے میں اپنا کردار ادا کرے۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وزیراعلیٰ آفس میں چیئرمین پاکستان کرکٹ کنٹرول بورڈ احسان مانی نے ملاقات کی،جس میں پنجاب کے دور دراز علاقوں میں کرکٹ کے فروغ کے لئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا-ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ جنوبی پنجاب اور دور دراز کے علاقوں میں نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانے کے لئے ٹرائلز کرائے جائیں گے اورمنتخب کھلاڑیوں کو ملتان میں تربیت دی جائے گی- وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ صحت مند سرگرمیوں میں اضافے کے لئے کھیلوں کا فروغ ضروری ہے-پی سی بی کی جانب سے نئے ٹیلنٹ کی تلاش کے لئے ٹرائلز کرانے کے حوالے سے ہر ممکن تعاون کریں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے رائے ونڈ تبلیغی مرکز کی مسجد کے امام و خطیب مولانا جمیل کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

ٹرمپ مودی کی زبان بولنے لگا

واشنگٹن(صباح نیوز)امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے کہاہے کہ پاکستان ممبئی حملوں کے ذمہ داروں کے خلاف سلامتی کونسل کی پابندیوں پر عمل کرے۔ممبئی حملوں کے 10 سال مکمل ہونے پر امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اس موقع پر امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے کہا حملوں میں ملوث عناصر کو اب تک سزا نہیں ملی، ملزمان کو سزا نہ ملنا ہلاک ہونے والوں کے ورثا کی توہین ہے لہذا تمام ممالک بالخصوص پاکستان ان حملوں میں ملوث دہشت گردوں کے خلاف سلامتی کونسل کی پابندیوں پر عمل کرے۔دوسری جانب امریکا نے ممبئی حملوں میں ملوث عناصر کی نشان دہی کرنے یا ان کے بارے میں کسی بھی قسم کی معلومات فراہم کرنے پر 50 لاکھ ڈالرز کے نئے انعام کا اعلان بھی کیا ہے۔ امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو کا کہنا ہے کہ پاکستان ممبئی حملوں کے ذمہ داروں کے خلاف سلامتی کونسل کی پابندیوں پر عمل کرے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپوٹ میں بتایا گےا ہے کہ ممبئی حملوں کے 10 سال مکمل ہونے پر امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حملوں میں ملوث عناصر کو اب تک سزا نہیں ملی، ملزمان کو سزا نہ ملنا ہلاک ہونے والوں کے ورثا کی توہین ہے لہذا تمام ممالک بالخصوص پاکستان ان حملوں میں ملوث دہشت گردوں کے خلاف سلامتی کونسل کی پابندیوں پر عمل کرے۔دوسری جانب امریکی محکمہ خارجہ نے ممبئی حملوں میں ملوث عناصر کی گرفتاری میں مدد دینے پر 50 لاکھ ڈالر کے نئے انعام کا اعلان کر دیا۔

پھر بجلی بم گرانیکی تیاریاں، 1.27 روپے یونٹ مہنگی کرنیکی سفارش

اسلام آباد (این این آئی) وفاقی حکومت نے نیپرا سے بجلی کے نرخوں میں ایک روپے 27 پیسے فی یونٹ اضافے کی سفارش کردی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق حکومت نے بجلی کے نرخوں میں ایک روپے 27 پیسے فی یونٹ اضافے کی سفارش نیپرا کو ارسال کردی ہے جس کے بعد بجلی کے صارفین پر 22 پیسے سے ایک روپے 60 پیسے تک فی یونٹ اضافہ ہوگا ¾ حکومت بجلی کے صارفین کو 117 ارب روپے کی سبسڈی دے گی۔نیپرا اتھارٹی نے حکومتی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا تاہم بجلی کے ٹیرف میں اضافے کا اطلاق 300 سے زائد یونٹ استعمال کرنے والے صارفین پر ہوگا۔

قیصر امین بٹ وعدہ معاف گواہ کیوں بنے ؟ اندر کی سٹوری آ گئی

لاہور (کورٹ رپورٹر) آشیانہ سکینڈل اور پیراگون کیس کے اہم ملزم قیصر امین بٹ وعدہ معاف گواہ بن گئے، نیب نے بیان مجسٹریٹ کے روبرو قلمبند کروا دیا،میں جو کہوں گا سچ کہوں گا، 1998 میں پراپرٹی کا کام شروع کیا، 2002 میں خواجہ سعد رفیق نے ندیم ضیا نامی شخص سے ملوایا اور کہا کہ یہ آپ کے ساتھ کام کرےگا،2006 میں ندیم ضیا 92 فیصد کاروبار کا شیئر ہولڈ ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق آشیانہ سکینڈل اور پیراگون کیس کے اہم ملزم نے مجسٹریٹ کے سامنے اپنے بیان حلفی میں کہا ہے کہ میں جو کہوں گا سچ کہوں گا، 1998 میں پراپرٹی کا کام شروع کیا، 2002 میں خواجہ سعد رفیق نے ندیم ضیا نامی شخص سے ملوایا اور کہا کہ یہ آپ کے ساتھ کام کرےگا۔قیصر امین بٹ نے اپنے بیان حلفی میں کہا کہ 2006 میں میرا 50 فیصد پر کاروبار شروع ہو گیا تھا جبکہ بعد ازاں ندیم ضیا 92 فیصد کاروبار کا شیئر ہولڈ ہو گیا۔قیصر امین بٹ نے شکوہ بھی کیا کہ میں 50 فیصد کا کاروبار ہولڈر ہوں، میری بات کو اہمیت نہ دی گی اور مجھ سے انصافی کی گئی۔