بھوبنیشور(سپورٹس ڈیسک) 14ویں ہاکی ورلڈکپ میں میزبان بھارت اوربلجیم کامیچ2-2گول سے برابرہوگیا جبکہ جنوبی افریقہ اورکینیڈاکے مابین کھیلا گیا میچ بھی1-1گول سے برابررہا۔بھارت کے شہر بھوبنیشورمیں جاری میگا ایونٹ کے گروپ سی میں بھارت اوربلجیم کے درمیان کانٹے دارمقابلہ دیکھنے میں آیا۔الیگزینڈرہینڈرکس نے 8ویں منٹ میں گول کرکے بلجیم کو سبقت دلائی۔دوسرے کوارٹرکے آخری منٹ میں ہرمنپریت سنگھ نے پینلٹی سٹروک پرگول کرکے میچ برابرکردیا۔آخری کوارٹرمیں سمرنجیت سنگھ نے بھارت کوسبقت دلائی۔کھیل ختم ہونے سے4منٹ قبل سائمن گوگنارڈنے حساب چکادیا۔گروپ سی کے ایک اورمیچ میں جنوبی افریقہ اورکینیڈاکی ٹیمیں 1،1بارگیندکوجال میں پہنچاسکیں اورمیچ برابرہوگیا۔