تازہ تر ین

ثنا جاوید کے ڈرامہ ”رومیو ویڈز ہیر “ نے سحر طاری کر دیا

لاہور(شوبزڈیسک)خوبرو اداکارہ ثناءجاوید نے کہا ہے کہ ڈرامہ سیریل ”رومیو ویڈز ہیر “کی پہلی قسط نے ہی ڈرامہ بینوں پر اپنا سحر طاری کر دیا ہے جس سے اس کی آنے والی اقساط دیکھنے کا تجسس بڑھ رہا ہے ،ڈرامے میں معاشرے کے سلگتے مسائل کو موضوع بناکر اصلاح کا پہلو بھی اجاگر کیا جارہا ہے ۔ ایک انٹر ویو میں ثناءجاوید نے کہا کہ کسی بھی پراجیکٹ کی کامیابی کے لئے بہترین سکرپٹ اس کی مضبوط بنیاد ہوتا ہے اور ڈرامہ سیریل ” رومیو ویڈز ہیر “ کو یہی بنیاد میسر آئی ہے ۔ اس وقت سرکاری اور نجی ٹی وی چینلز پر متعدد ڈرامہ سیریلز آن ائیر ہیں لیکن مذکورہ ڈرامہ مقبولیت کے لحاظ سے سب سے آگے ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میری کوشش ہوتی ہے کہ ہمیشہ وہ کردار نبھاﺅں جس میں میرے لئے مارجن ہو ۔اس پراجیکٹ میںاپنے کردار کو حقیقت کے قریب تر ہو کر نبھایا ہے جسے پرستاروں کی جانب سے پسند کیا جارہا ہے ۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain