تازہ تر ین

ہاکی ورلڈ کپ،پاکستان کوآج ملائیشیاکاچیلنج درپیش

بھونیشور(آئی این پی) ہاکی ورلڈ کپ میں پاکستان نے ملائیشیا کے خلاف اہم میچ میں کامیابی کے لئے ہتھیار تیز کر لئے۔قوکی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں نے بھونیشور کے کالنگا اسٹیڈیم میں بھر پور ٹریننگ کی، کوچز کا زیادہ تر فوکس پلیئرز کی فٹنس، گول کیپنگ اور پنالٹی کارنر کے شعبوں پر رہا۔ اس موقع پر ٹیم میں موجود کھلاڑیوں کی 2 ٹیمیں بنا کر آپس میں پریکٹس میچ بھی کھیلا گیا۔ہیڈ کوچ توقیر ڈار کا کہنا ہے کہ جرمنی کے خلاف ناکامی کے بعد ملائیشیا کے ساتھ میچ ہمارے لئے بڑی اہمیت اختیار کر گیا ہے، کھلاڑیوں پر واضح کر دیا ہے کہ حریف ٹیم کو کمزور سمجھنے کی بجائے کیریئر کا بہترین کھیل پیش کریں۔ جرمنی کے خلاف گرین شرٹس اچھا کھیل پیش کرنے میں کامیاب رہے تاہم بعض گول کرنے کے مواقع ضائع ہونے کی وجہ سے میچ کا نتیجہ اپنے نام نہ کر سکے، ٹیم میٹنگ میں پلیئرز کو باور کرایا گیا ہے کہ وہ جرمنی کے خلاف شکست کو بھول کر اب صرف اور صرف ملائیشیا کے خلاف میچ پر فوکس کریں۔چیف کوچ نے کہا کہ مجھے اپنے لڑکوں پر پورا اعتماد ہے۔، پر امید ہوں کہ ٹیم 5 دسمبر کو ملائشیا کے خلاف شیڈول میچ میں فتح حاصل کرنے میں کامیاب رہے گی۔ ادھر پاکستان ہاکی ٹیم کو بھارت میں بھر پور پروٹوکول دیا جا رہا ہے، سخت سکیورٹی کے حصار میں گرین شرٹس جہاں جاتے ہیں ، لوگوں کا جم غفیر اکٹھا ہو جاتا ہے اور شائقین پاکستانی کھلاڑیوں کے ساتھ زیادہ سے زیادہ سیلفیز بنانے کو ترجیح دے رہے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain