تازہ تر ین

قطر کی جانب سے ایک لاکھ نوکریوں کی پیشکش سے پاکستان کو فائدہ ہوگا: علامہ صدیق ، حکومت گنے کے ریٹ پر عمل درآمد کرائے کسانوں کے بقایاجات کی ادائیگی بھی ضروری ہے: میاں افضل، گلگت بلتستان کو فوری صوبوں جیسے اختیارات دینا ممکن نہیں: ضمیر آفاقی ، چائلڈ پروٹیکیشن کے حوالے سے پاکستان میں بہت کام کرنےکی ضرورت ہے: ناصر قریشی ، چینل ۵ کے پروگرام ” کالم نگار “ میں گفتگو

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) چینل فائیو کے تجزیوں‘ تبصروں پر مشتمل پروگرام کالم ”نگار“ میں گفتگو کرتے ہوئے کہنہ مشق صحافی صدیق اظہر نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے امریکہ کے حوالے سے جو بیان دیا ہے اچھا قدم ہے تاہم یہ نئی بات نہیں ہے۔ پیپلزپارٹی کے دور میں 6ماہ تک نیٹو سپلائی بند رکھی گئی ھی۔ غیرممالک سے کئے گئے معاہدے پارلیمنٹ میں زیربحث آنے چاہئیں تاہم بعض معاملات جیسے سٹریٹجک ہوتے ہیں انہیں پبلک نہ کرنا بہتر ہوتا ہے۔ چیف جسٹس نے گلگت بلتستان کے حقوق کے والے سے اچھی بات کی تاہم اس پر ابھی عملدرآمد ممکن نہ ہو گا۔شوگر ملز سیاسی اہلیت کی ہیں ان پر کسانوں کے 3ارب روپے واجب الادا ہیں حکومت وہ کسانوں کو دلوائے۔ قطر نے 1لاکھ نوکریاں دینے کی اچھی پیشکش کی ہے جس سے پاکستان کو فائدہ ہو گا۔ بچوں کے حوالے سے پاکستان میں بہت کام ہونے والا ہے یہاں ان سے انسانیت سوزسلوک کے واقعات عام ہیں جو انتہائی افسوسناک امر ہے۔ سینئر صحافی میاں افضل نے کہاکہ امریکہ نے ہمیشہ پاکستان کو اپنے مفاد میں استعمال کیا‘ وزیراعظم نے امریکہ کے بارے میں بڑا جارحانہ بیان دیا ہے پاکستان میں اب ڈرون حملے نہ ہونے کی وجہ عمران خان کا فرنٹ فٹ پر کھیلنا ہی ہے۔ چینی کمپنی کی پاکستان میں سرمایہ کاری خوش آئند ہے۔ تاہم تمام معاہدے پبلک ہونے چاہئیں۔ گلگت بلتستان کے حقوق کے حوالے سے چیف جسٹس نے کمیٹی بنادی ہے تاہم کیا حکومتوں کے سارے کام اب سپریم کورٹ ہی کرے گی۔ حکومت گنے کے ریٹ پر عملدرآمد کرائے۔ کسانوں کے بقایاجات کی ادائیگی حکومت کی ذمہ داری ہے۔ پاکستانی ہنرمندوں کا قطر جانا ایک بڑی کامیابی ہو گی۔ چائلڈ پروٹیکیشن کے ادارے پہلے سے موجود ہیں ان کی کارکردگی کو بہتر بنایا جائے۔ سینئر تجزیہ کار ضمیر آفاقی نے کہا کہ امریکہ اور پاکستان میں تناﺅ کو کم کرنے کی آتشی جاری ہے اسی لئے عمران خان کے حالیہ بیانات کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔ پاکستان کو اپنے مفادات کے تحت امریکہ سے اچھے تعلقات بنانا چاہئیں۔ چین سمیت کسی بھی ملک سے کئے گئے معاہدے پارلیمنٹ میں زیربحث لانے چاہئیں۔ تحریک انصاف نے جو معاہدوں کو اوپن کرنے کی حامی تھی۔ مقامی سرمایہ کاروں کو بھی سہولتیں دینی چاہئیں۔ گلگت بلتستان کو فوری صوبوں جیسے اختیارات دینا ممکن نہیں ہے۔ بدقسمتی ہے کہ یہاں کسانوں کے بجائے شوگر ملز مالکان کے مفادات کو پیش نظر رکھا جاتا ہے۔ قطر کا پاکستانیوں کو 1لاکھ نوکریاں دینے کا اعلان خوش آئند ہے۔ حکومت کو لوگوں کو ہنرمند بنانا چاہئے۔ چائلڈ پروٹیکشن کے ادارے پہلے بھی موجود ہیں تاہم ہمارے ہاں بچوں کے ساتھ بہت زیادتیاں ہوتی ہیں اس حوالے سے کام کرنے کی ضرورت ہے پولیس کی خاص طور پر تربیت کرنے کی ضرورت ہے۔ سینئر صحافی ناصر قریشی نے کہا کہ حکومت کو صرف بیانات کی حد تک نہیں رہنا چاہئے بلکہ عملدرآمد ضروری ہے۔ چائلڈ پروٹیکیشن کے حوالے سے پاکستان میں بہت کام کرنے کی ضرورت ہے۔ قصور میں بچوں کے ساتھ زیادتی قتل کے جس طرح کے واقعات پیش آئے اور اب بھی جاری ہیں خطرناک صورتحال کی نشاندہی کرتے ہیں۔ زینب قتل کیس کی تحقیقات بارے میں ماہرین تحفظات کا اظہار کرتے ہیں۔ حکومت کا ماحولیاتی آلودگی کے حوالے سے صرف بیان کافی نہیں اس پر عملدرآمد کرانا اصل بات ہے‘ حکومت نے ایک ارب درخت لگانے کا اعلان کیا اس پر بھی کام شروع نہیں ہو سکا۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain