تازہ تر ین

چیف جسٹس کی ترک صدر طیب اردگان اورآئینی کورٹ سربراہ سے ملاقاتیں

اسلام آباد (این این آئی)چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے گزشتہ روز قونیہ میں ترکی کے صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران چیف جسٹس نے پاکستان اور ترکی کے عوام کے مابین خصوصی محبت اور شفقت کو اجاگر کیا۔ ترکی کے صدر نے پاکستانی عوام کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے مولانا روم کے شہر قونیہ میں چیف جسٹس آف پاکستان کا خیرمقدم کیا۔بعد ازاں چیف جسٹس نے قونیہ میں عظیم صوفی بزرگ اور فلسفی مولانا جلال الدین رومی کی 745ویں برسی کی تقریبات ’شب عروس‘میں شرکت کی۔اس سے پہلے چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے ٹرکش آئینی کورٹ کے صدر پروفیسر ڈاکٹر زوہتو ارسلان سے انقرہ میں ملاقات کی ۔بات چیت کے دوران باہمی دلچسپی کے قانونی اور عدالتی امور زیر بحث لائے گئے۔چیف جسٹس نے اپنے ترک ہم منصب کو پاکستان کے عدالتی سسٹم کے کام کے بارے میںبریف اور پاکستانی عوام کے بنیادی حقوق کے تحفظ کی غرض سے سپریم کورٹ کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عام شہریوں کے بنیادی حقوق کا تحفظ اور فروغ سپریم کورٹ کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ اس بات کو یقینی بنا رہی ہے کہ انتظامیہ ان بنیادی حقوق پر عملدرآمد کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کرے۔ اس سلسلے میں چیف جسٹس نے ڈاکٹر ارسلان کو واٹر مینجمنٹ،آبادی پر کنٹرول، صحت کی سہولتوں کی فراہمی اور انصاف و قانون کی حکمرانی کو یقینی بنانے کیلئے اٹھائے جانے والے اقدامات کے حوالے سے بھی بریف کیا۔ پروفیسر ڈاکٹر ارسلان نے چیف جسٹس آف پاکستان کو ترک جوڈیشل سسٹم کے کام کے بارے میں بریف کیا اور انہیں آگاہ کیاکہ ترک آئینی کورٹ سسٹم یورپ کا سب سے قدیم سسٹم ہے۔فریقین نے دونوں ملکوں کی اعلی عدلیہ کے مابین ادارہ جاتی تعاون مزید مستحکم کرنے پر بھی اتفاق کیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain