لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما خواجہ محمد آصف قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے ممکنہ گرفتاری سے بچنے کےلئےبیرون ملک چلے گئے۔ ذرائع کے مطابق خواجہ آصف پہلے دبئی اور پھر وہاں سے یورپ روانہ ہوئے جبکہ اہل خانہ پہلے ہی بیرون ملک جا چکے ہیں۔ خواجہ آصف کو اہم سرکاری شخصیات نے مشورہ دیا تھا کہ نیب کی گرفتاری سے بچنے کےلیے بیرون ملک چلے جائیں کیونکہ کسی وقت بھی نیب گرفتار کر سکتا ہے۔ ن لیگی رہنما کے خلاف نیب میں منی لانڈرنگ اور نندی پور پاور پروجیکٹ کرپشن کیسز کی انکوائری ہو رہی ہے۔چند روز پہلے وزیر ریلوے شیخ نے خواجہ آصف کے حوالے سے پیش گوئی کی تھی کہ انکی گرفتاری نہیں ہوگی کیونکہ وہ وکٹ کے دونوں طرف کھیلتے ہیں۔اس سے قبل پرویزمشرف دور میں بھی خواجہ آصف بیرون ملک چلے گئے تھے۔
