کابل:(ویب ڈیسک) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی 4 ملکی دورے کے پہلے مرحلے میں کابل پہنچے جہاں انہوں نے افغان صدر اشرف غنی اور دیگر سے ملاقات کی۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی صدارتی محل میں افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات کے دوران دو طرفہ تعلقات بہتر بنانے سمیت دیگر اہم علاقائی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے افغان پارلیمانی انتخابات کے انعقاد کے لیے نیک تمناو¿ں کا اظہار کیا جب کہ افغان صدر نے افغان امن عمل کے لیے بھرپور کردار ادا کرنے پر شکریہ ادا کیا۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ افغانستان میں امن و استحکام دونوں ممالک اور خطے کے لیے بہتری کا موجب ہوگا۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کابل کا دورہ مکمل کرنے کے بعد تہران روانہ ہوگئے جہاں وہ اعلیٰ ایرانی قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔
