لاہور (چو دھری شفیق سے )احتساب عدالت نے نوازشریف کیخلا ف ریفرنسز کا فیصلہ سنا دیا گیاہے جس کے تحت انہیں فلیگ شپ ریفرنس میں بری کر دیا گیا ہے جبکہ العزیزیہ میں انہیں سات سال قید اور جرمانے کی سزا سنا دی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق سزا سنائے جانے کے بعد نوازشریف نے عدالت میں استدعا کی ہے کہ انہیں اڈیالہ جیل کی بجائے لاہور کی جیل میں منتقل کیا جائے جس پر عدالت نے فیصلہ کر دیا کہ ان کو لاہور کی کو ٹ لکھپت جیل میں منتقل کر دیا جائے ۔
