لاہور ( ویب ڈیسک) ایسے وقت میں جب سابق وزیراعظم نواز شریف اور سابق صدر آصف زرداری پیر کے روز (آج) اپنی زندگی کے اہم ترین فیصلے سننے جارہے ہیں ، ہم نہیں جانتے کہ 24دسمبر کے دن ان دونوں مضبوط شخصیات کیلئے اور کیا کچھ ہے اگرچہ دنیا نے اس دن اور کرسمس کے موقع پر اہم ترین مشاہدات کئے ہیں۔ گو کہ اس تاریخ کو بعض کے چہروں پر مسکراہٹ ا?جاتی ہے لیکن بعض ایسے بھی ہیں جن کے چہروں پر غم نمودار ہوجاتا ہے۔ درج ذیل چند تاریخی واقعات ہیں جو 24دسمبر کو رونما ہوئے، اور جو کہ عیسوی کیلنڈر کا 358واں یوم پیدائش بھی ہے۔ 24دسمبر 1814کو امریکا اور برطانیہ کے درمیان 1812سے شروع ہوئی جنگ اختتام پذیر ہوئی اور جس کے نتیجے میں بیلجئیم میں ٹریٹی آف گھینٹ پر دستخط ہوئے۔ 1851میں اسی تاریخ کو واشنگٹن ڈی سی کانگریس کی لائبریری آتشزدگی کے نتیجے میں جل گئی جس کے نتیجے میں 35ہزار جلدیں جل کر خاکستر ہوگئیں۔ 24دسمبر 1996کوریگنلڈ فسینڈن دنیا کے وہ پہلے شخص بنے جنہوں نے میوزک پروگرام کو ریڈیو پر نشر کیا۔ 1914میں اسی تاریخ کو پہلی جنگ عظیم کےدوران جرمن طیارے نے برطانیہ پر پہلی فضائی کارروائی کی اور ڈیور کے علاقے میں بم گرایا۔رپورٹ کے مطابق 1944میں اسی تاریخ کو جرمن سب میرین نے بیلجئیم کے بحری جہاز ایس ایس لیو پولڈ ولے کو نشانہ بنایا جس پر 2ہزار 2سو 35فوجی سوار تھے، حملے کے نتیجے میں 800امریکی فوجی ہلاک ہوئے۔ 1951میں اسی تاریخ کو این بی سی ٹی نے ٹیلی وڑن کی تاریخ میں پہلی بار ”امہال اینڈ دی نائٹ وزیٹرز“ کے نام سے پہلا اوپیرا پیش کیا۔ 1968میں اسی تاریخ کو تین خلا بازوں جیمز اے لول، ولیم اینڈرس اور فرانک بورمین چاند پر پہنچے، دس مرتبہ چاند کا چکر لگایا اور زمین پر واپس آئے، سات ماہ بعد پہلے آدمی نے چاند پر قدم رکھا۔ 1979میں اسی تاریخ کو سویت افواج مارکسسٹ حکومت کی حمایت میں افغانستان میں داخل ہوگئیں۔1989میں اسی تاریخ کو پانامہ کے بیدخل کئے جانیوالے رہنما نوریگا پانامہ سٹی میں واقع ویٹکین کے سفارتخانے میں پناہ لی۔ 1992میں اس تاریخ کو سابق امریکی صدر جارج بش نے ایران کونٹرا اسکینڈل میں ملوث سیکریٹری دفاع کیسپر وائنبرگر اور دیگر کو معاف کردیا تھا۔ 1999میں اس تاریخ کو ا?ئیوری کوسٹ کے صدر ہینری کونان کو بغاوت کے نتیجے میں اقتدار سے باہر کردیا گیا تھا۔ 999میں ہی اس تاریخ کو بھارتی ائرلائن کے طیارے کو کھٹمنڈو سے نئی دہلی جاتے ہوئے اغوا کرلیا گیا تھا۔ 31دسمبر کو 190کے قریب یرغمالیوں کو تین کشمیری مجاہدین کے رہا ہونے پر چھوڑ دیا گیاتھا۔واقعے میں ایک مسافر جہاز کے اندر ہی ہلاک ہو گیا تھا۔ اس کے علاوہ متعدد حکمراں اور نمایاں شخصیات بشمول انگلینڈ کے بادشاہ جان، ا?سٹریا کی ملکہ الزبتھ، سابق افغان صدر حامد کرزئی، ا?زربائیجان کے سابق صدر الہام علی ییف، ترکی کے بادشاہ سلیم سوئم، سابق نیپالی وزیراعظم کرشنا پرساد، یونان کے بادشاہ جارج، فن لینڈ کی خاتون صدر تارجا ہیلونین، برطانوی سیاستدان ملی بینڈ، بھارتی گلوگار محمد رفیع، بالی وڈ اداکار انیل کپور، گلوکار رکی مارٹن، عظیم امریکی اداکارہ ایوا گارڈنر اور بی بی سی کے صحافی لائس ڈوئسے بھی اسی تاریخ کو پیدا ہوئے۔وہ مشہور لوگ جو اس تاریخ کو دنیا سے کوچ کر گئے ان میں جرمن صدر کارل ڈونٹز، پرتگال کے سیاستدان واسکو ڈی گامہ، فرانسیسی وزیراعظم جین لوئیس دارلان، ڈچ وزیراعظم جوپ ڈین، برازیل کے صدر باپٹسٹا ڈی اولیورا اور سابق صدر وینزویلا رافیل کالڈرا شامل ہیں۔
