لندن(ویب ڈیسک) برطانیہ میں ایک 77سالہ شخص نے 32سالہ لڑکی کے ساتھ بیاہ رچا لیا ہے اورا ن کی محبت کی کہانی ایسی ہے کہ کبھی دیکھی نہ سنی۔میل آن لائن کے مطابق محمد الطاف شیخ نامی یہ عمررسیدہ شخص برطانیہ کے کنزرویٹو مسلم فورم کا بانی، سیاستدان اور 2006ئ سے برطانوی پارلیمنٹ کا رکن بھی ہے۔ اس نے گزشتہ دنوں سا?تھ لندن میں خود سے 45سال چھوٹی گولی موراڈوا نامی لڑکی سے شادی کی۔ الطاف اور موراڈوا کئی سالوں سے ایک دوسرے سے محبت کرتے تھے اور پانچ سال قبل بھی دونوں نے شادی کرنے کا فیصلہ کیا لیکن عین شادی کے روز الطاف نے موراڈوا کو دھوکہ دے دیا اور اسے عروسی لباس میں ہی چھوڑ کر چلا گیا۔رپورٹ کے مطابق الطاف اور موراڈوا پہلی بار ایک کیفے میں ملے تھے جہاں موراڈوا ملازمت کرتی تھی۔ انشورنس انڈسٹری سے وابستہ کروڑ پتی الطاف شیخ نے مورا ڈوا کو اپنا بزنس کارڈ دیااور یوں دونوں کے درمیان ملاقاتیں شروع ہو گئیں۔جب الطاف شیخ کی بیوی لیڈی شاہدہ شیخ کو ان کے تعلق کے بارے میں علم ہوا تو وہ بہت مشتعل ہو گئی اور اس کیفے پر جا کر موراڈوا کو کھری کھری سنا دیں۔موراڈوا کا تعلق ازبکستان سے تھا اور وہ برطانیہ میں پڑھائی کے ساتھ ساتھ اس کیفے پر ملازمت کر رہی تھی۔ اس واقعے پر دلبرداشتہ ہو کر وہ واپس ازبکستان چلی گئی۔ تاہم لارڈ الطاف نے اس سے رابطہ کیا اور شادی کا وعدہ کرکے اسے واپس بلا لیا۔
