تازہ تر ین

عدالتی فیصلے کے بعدٹویٹس کی بہار آگئی ہے، شیخ رشید

لاہور(ویب ڈیسک) وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ عدالتی فیصلے کے بعدٹویٹس کی بہار آگئی ہے، یہ میرا کیس تھا، میں نے کیس جیت لیا ہے، نوازشریف کے کیس سے حکومت اور وزیراعظم کا کوئی تعلق نہیں ہے۔انہوں نے احتساب عدالت کے فیصلے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ کیس میں سپریم کورٹ میں لے کر گیا تھا۔ میں نے یہ کیس جیت لیا ہے۔میں نے زندگی میں 2 کیس لڑے ہیں۔ نوازشریف کو منی ٹریل کیلئے تمام سہولتیں دی گئیں۔ انہوں نے عدالت میں قطری خط پیش کیا۔ غیرذمہ درانہ اندا زمیں کیس لڑا گیا۔ن لیگ نے شروع سے لڑائی کوغلط طریقے سے لڑا۔ جب لڑائی کی باری آتی ہے تو یہ این آر او مانگتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے اپنے ہی کیسز کی نفی کی ہے۔نوازشریف یہ سب چیزیں سپریم کورٹ میں پیش کرچکے ہیں۔نوازشریف آصف زرداری سے ہی سبق سیکھ لیتے۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف کے کیس سے حکومت اور وزیراعظم کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ واضح رہے سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے ٹویٹر پر اپنے ردعمل میں کہا کہ فیصلے انشاءاللہ ختم ہو جائیں گے۔ جو باقی رہ جائے گا وہ ہے نواز شریف کی سچائی اور مخالفوں پر ظلم کا بوجھ جس کو وہ ڈھوتے رہیں گے۔۔ کیونکہ حکومت،طاقت اور اختیارات ہوتے ہی ختم ہونے کے لیے ہیں۔ وقت بدلتے اور حالات الٹتے دیر نہیں لگتی۔ یاد رکھیں، ظلم جب حد سے بڑھتا ہے تو مٹ جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے خلاف الزامات میں رتی برابر بھی سچائی ہوتی، ثبوت ہوتے یا ایک بھی گواہی ہوتی تو دس ہزار درہم کو بہانہ نا بنایا جاتا۔ خاندانی کاروبار اور جائز ذاتی لین دین کا سہارا نہ لینا پڑتا۔یہی نواز شریف کی فتح ہے۔ نواز شریف کے ساتھ ساتھ مسلم لیگ ن کا ہر ووٹر بھی آج سرخرو ہوا۔ مریم نواز نے کہا کہ ایک ہی شخص کو چوتھی بار سزا ،اندھے انتقام کی آخری ہچکی مگر فتح نوازشریف کی ہے۔اللہ کا شکرہے کہ اڑھائی سال کے طویل انتقام نما احتساب کے بعد، تین نسلیں کھنگالنے کے بعد، ایک پائی کی کرپشن، کک بیک یا کمشن ثابت نہیں ہوا۔اسی طرح سرکاری خزانے میں بھی رتی بھر خیانت ثابت نہیں ہوئی ہے۔ انہوں نے اپنے ایک اور ٹویٹ میں کہا کہ فیصلے سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ نوازشریف صادق بھی ہے اور امین بھی ہیں۔ جتنے بھی فیصلے آئے۔ ان کے مرحوم والد کے ذاتی کاروبار کے حوالے سے آئے۔ اس میں بھی کچھ غلط نہ مل سکا تو مفروضوں پر سزائیں سنائی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ آج کا فیصلہ نواز شریف کی امانت، صداقت اور دیانت پر ایک اور مہر ہے۔واضح رہے مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کوفلیگ شپ ریفرنس میں بری کردیا گیا، جبکہ نوازشریف العزیزیہ ریفرنس میں 7سال کی قید بامشقت اور 25ملین ڈالر جرمانہ کی سزا سنا دی گئی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق قائدن لیگ نوازشریف کواحتساب عدالت نے العزیزیہ میں مجرم قرار دے دیا ہے۔عدالت نے نوازشریف کو العزیزیہ ریفرنس میں 7سال کی قید بامشقت اور 25 ملین ڈالر جرمانہ کی سزا سنا دی گئی ہے۔جبکہ نوازشریف کو فلیگ شپ ریفرنس میں بری کردیا گیا۔ عدالت نے نوازشریف کی جائیداد ضبطگی کا بھی حکم دیا ہے۔ عدالت نے بتایا کہ نوازشریف منی ٹریل دکھانے اوراپنا دفاع کرنے میں ناکام رہے۔ اسی طرح عدالت نے نوازشریف کے بیٹوں حسن اور حسین نواز کو اشتہاری ملزم قرار دے دیا ہے۔ عدالت نے دونوں بھائیوں کے دائمہ وارنٹ گرفتاری بھی جاری کردیے ہیں۔سابق وزیراعظم نوازشریف نے العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنس کا فیصلہ احتساب عدالت میں جا کرسنا۔عدالتی فیصلے کے ساتھ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سابق وزیراعظم نوازشریف کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔نوازشریف نے درخواست کی ہے کہ انہیں راولپنڈی کی بجائے لاہور منتقل کیا جائے۔ جس پر عدالت نے ان کی اپیل کو منظور کرتے ہوئے انہیں لاہور منتقل کرنے کی اجازت دے دی۔اس سے قبل مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف العزیزیہ ریفرنس کا فیصلہ سننے احتساب عدالت پہنچے۔ نوازشریف کے ہمراہ حمزہ شہباز بھی احتساب عدالت گئے۔ نوازشریف کی گاڑی احتساب عدالت پہنچی تو کارکنان نے ان کی گاڑی کو گھیرے میں لے لیا۔ اس موقع پر کارکنان نوازشریف کو دیکھ مشتعل ہوگئے اور نوازشریف کے حق میں نعرے بازی بھی کی۔ جبکہ پولیس کی جانب سے روکنے پر کارکنان اور پولیس میں تصادم ہوگیا ہے۔پولیس نے کارکنان کو منتشرکرنے کیلئے آنسو گیس کی شیلنگ کی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain