تازہ تر ین

فیصلہ کمزور ہے جب اپیل میں جائیں گے تو اسکا فائدہ نواز شریف کو ملیگا: ضمیر آفاقی ، لیگی کارکنوں نے فیصلے کے بعد عدالت کے باہر جو کیا وہ افسوسناک ہے، ناصر اقبال ، نواز شریف منی ٹریل کیوں نہیں دے سکے، قطری خط کا وجود نہیں، سب جھوٹ ہے، میاں افضل ، اگر اپیل میں جاتے ہیں تو فلیگ شپ میں ملنے والی چھوٹ واپس ہوسکتی ہے، ناصر قریشی ، چینل ۵ کے پروگرام ” کالم نگار “ میں گفتگو

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) کالم نگار ضمیر آفاقی نے کہا کہ میرے خیال میں نواز شریف کے خلاف فیصلہ کمزور ہے جب اپیل کے لئے عدالت میں جائیں گے تو اس کا فائدہ نواز شریف کو ملے گا۔نیب شواہد کی بنا پر کیس کو ثابت نہیں کر سکا جو الزام لگاتا ہے ثابت بھی اسے ہی کرناپڑتا ہے۔چینل فائیو کے پروگرام کالم نگارمیں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شریف برادران 1935سے کاروبار کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہزاد اکبر تو تحریک انصاف کے ترجمان بنے ہوئے ہیں۔جے آئی کی رپورٹ پر ابھی مزید تحقیقات ہونی ہے۔احتساب کا سلسلہ ایوب دور سے شروع ہوا اگر درست احتساب ہوا ہے تو اس ملک میں اب تک تو کرپشن ختم ہوجانا چاہئے تھی ملک میں37سال آمروں کی حکومت رہی کیا احتساب صرف سیاستدانوں کا ہی ہونا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ ایک دو میٹنگز سے افغانستان میں امن نہیں آ سکتا۔ کالم نگارناصر اقبال نے کہا کہ نواز شریف کے خلاف فیصلہ متوقع تھا لیکن لیگی کارکنوں نے فیصلے کے بعد عدالت کے باہر جو کیا وہ افسوسناک ہے۔تاریخ کہتی ہے شریف برادان نے ایک بھٹی سے کاروبار شروع کیا۔اگر کسی نے چھپ کر جائیدادیں بنائی ہیں تو کیسز کا سامنا تو کرنا پڑے گا۔فلیگ شپ کا تفصیلی فیصلہ ابھی آنا ہے ۔سچ ہمیشہ ابھرتا ہے کوئی دبا نہیں سکتا۔جو لوگ ملکی اثاثے باہر لے کر گئے ان کے خلاف کارروائی ہونی چاہئے۔ سیاسی انتقام کی بات محض سیاسی نعرہ ہے۔سزا عدالت نے دی لیکن مٹھی بھر لوگوں نے عدالت کے باہر بدزبانی کی جو قابل گرفت ہے۔اب ادارے حرکت میں آ چکے بے لاگ احتساب ہو گا۔ کالم نگارمیاں افضل نے کہا کہ ذرائع کے مطابق جب فیصلہ لکھا جا رہا تھا تو سزا اور بھی سخت تھی لیکن جرمانہ کر کے کچھ ریلیف دیا گیا۔کرپشن یقینا ہوئی ہے اس میں شک نہیں۔سوال اٹھتا ہے نواز شریف منی ٹریل کیوں نہیں دے سکے۔قطری خط کا کوئی وجود نہیں سب جھوٹ ہے۔انہوں نے کہا کہ جس طرح بندر بانٹ کی گئی اس کی مثال نہیں ملتی سندھ میں کوئی ترقی نہیں ہوئی، جے آئی ٹی کے سامنے زرداری کو پیش ہونا چاہئے، سندھ میں جس جس نے بھی کرپشن کی اس کا نام سامنے آنا چاہئے۔امریکہ کو افغانستان میں شکست ہو چکی اب وہ باعزت طریقے سے واپسی چاہتا ہے۔کالم نگار ناصر قریشی لگتا ہے اگر اپیل میں جاتے ہیں تو فلیگ شپ میں جو چھوٹ ملی وہ واپس ہو سکتی ہے۔نواز شریف قطری خط اور پارلیمنٹ میں دیے بیان سے پیچھے کیوں ہٹے۔بہرحال شریف خاندان پر یہ کیسز حکومت نے نہیں بنائے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain