لاہور (ویب ڈیسک ) :پولیس نے افضل کھوکھر کو احاطہ عدالت سے گرفتار کر لیا۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں سرکاری زمین پر قبضہ کیس کی سماعت ہوئی جس میں رکن قومی اسمبلی اور پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما ملک افضل کھوکھر کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ملزم کے خلاف تھانہ نواب ٹاو¿ن میں مقدمہ درج ہے،تھانے میں ہونے والی ایف آئی آر کے نتیجے میں آج انہیں گرفتار کر لیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس میں مزید بتایا گیا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما افضل ندیم کھوکھر کو سپریم کورٹ لاہور رجسٹری سے گرفتار کر لیا گیا اس موقع پر ان کے وکیل نے چیف جسٹس نے ضمانت کی استدعا کی۔اور کہا کہ افضل کھوکھر کو کل تک گرفتار نہ کیا جائے۔عبوری ضمانت کرانے کا موقع دیا جائے تو چیف جسٹس نے کہا کہ کوئی ٹائم نہیں ملے گا۔چیف جسٹس نے ملک افضل کھوکھر کی ضمانت کی استدعا مسترد کر دی۔افضل کھوکھر کے خلاف اراضی پر قبضہ کا مقدمہ درج ہے۔ میڈیا رپورٹس میں مزید بتایا گیا ہے کہ افضل کھوکھر کے بھائی شفیع کھوکھر نے عدالت میں ہاتھ جوڑ کر معافی بھی مانگی تھی۔ واضح رہے اس سے قبل 15دسمبر کو سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے ایل ڈی اے سٹی سے متعلق از خودنوٹس کیس کی سماعت ہوئی تھی۔عدالت کے حکم پر مسلم لیگ ن کے رہنما افضل کھوکھر اور سیف الملوک کھوکھر عدالت میں پیش ہوئے۔دوران سماعت ایم پی اے افضل کھوکھر کا کہنا تھا کہ ہم نے کسی کی جائیداد پر قبضہ نہیں کیا،چیف جسٹس نے کہا کہ اگر قبضہ نکل آیا تو پھر چھوڑوں گا نہیں۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ سب جانتے ہیں میں جو کہتا ہوں وہ کرتا بھی ہوں۔ہمارے پاس آپ کے خلاف بیواو¿ں اور یتیموں کی بے شمار شکاتیں آئی ہیں۔کسی بھی بیوہ اور یتم کی جائیداد پر قبضہ کرنے والے کو چھوڑیں گے نہیں۔چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ بہتر ہے جتنے بھی یتیموں،بیواو¿ں اور اوورسیز کی زمینوں پر قبضے کیے وہ خود ہی چھوڑ دو۔ سپریم کورٹ نے افضل کھوکھر اور سیف الملوک کھوکھر کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم دیا تھا۔جب کہ کھوکھر برادران کو اپنے اور اہل خانہ کے نام جائیداد کی تفصیلات جمع کروانے کا حکم دیا گیا تھا،۔عدالت نے ایل ڈی اے اور پولیس کو کھوکھر برادران سے ناجائز قبضے فوری واگزار کروانے کا بھی حکم دیا تھا۔جب کہ دوسری طرف ایک رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ سینئر مسلم لیگی رہنمائ ایم این اے حلقہ 136 ملک محمد افضل کھوکھر نے کہا کہ دو سال پہلے 2016 میں رائیونڈ میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن مکمل ہو چکا ہے جس کے دوران محکمہ مال اور محکمہ ہائی ویز نے پوری جانچ پڑتال کے بعد نشاندہی کرکے اپنی جگہ کو کلیئر کیا اورتجاوزات ختم کی جب کہ اسی دوران مزید تجاوزات کنندگان نے رضاکارانہ طور پر اپنی غیر قانونی تعمیرات گرا کر ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیا جس پر لیگی حکومت آج تک ان کی شکر گزار ہیں۔
