تازہ تر ین

اپوزیشن کی سویلین بالا دستی سے مراد صرف حکومت ہٹانا ہے تو یہ اچھی کاوش نہ ہوگی: سیف الرحمان ، لیگی رہنما حکومتی جماعت میں جارہے ہیں حکومت گرانا دور کی بات ہے: ناصر اقبال ، ن لیگ پیپلزپارٹی مل جائیں تو ان ہاﺅس تبدیلی آسکتی ہے: ضمیر آفاقی ، نیب کو تنقید کا نشانہ بنانیوالے کیوںبھولتے ہیں اپنے دور میں انہوں نے تبدیلی نہیں کی:ناصر قریشی، چینل ۵ کے پروگرام ” کالم نگار “ میں گفتگو

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) چینل فائیو کے پروگرام ”کالم نگار“ میں گفتگو کرتے ہوئے کالم نگار ناصر اقبال خان نے کہا ہے کہ ان ہاﺅس تبدیلی کی آئین میں گنجائش ضرور ہے تاہم حقائق یہ ہیں کہ احتساب کا طوفان چل پڑا ہے ن لیگ کے اپنے مسائل بہت ہیں لیگی رہنما حکومتی جماعت میں جارہے ہیں حکومت گرانا تو دور کی ن لیگ اور پیپلزپارٹی اپنے ساتھیوں کو ہی جانے سے روک لیں تو بڑی بات ہے۔ ریاستی ادارے طے کرچکے ہیں احتساب ہوکر رہے گا۔ نیب کا کوئی ذاتی ایجنڈا نہیں ہے۔ سابقہ بلاامتیاز احتساب ہورہا ہے 40سال تک اقتدار میں رہنے والوں کی باری پہلے ہی آئے گی قوم کو اداروں کے ساتھ کھڑا ہونا چاہئے شاہ محمود بہترین وزیر خارجہ ثابت ہونگے۔ ان کے حالیہ چار ملکوں کے دورے سمیت اہم ہیں۔ جو دور رس اثرات کے حامل ہونگے پاکستان تیزی کے ساتھ ابھر رہا ہے جبکہ بھارت تنہائی کا شکار ہورہا ہے۔ معروف صحافی میاں سیف الرحمان نے کہا کہ سویلین بالادستی کا بیڑا ن لیگ نے نہیں اٹھارکھا۔ پارلیمنٹ کو مضبوط بنائیں گے، سویلین بالادستی ہوگی، اپوزیشن کی بالادستی سے مراد صرف حکومت کو ہٹانے کا ایجنڈا ہے۔ یہ اچھی اکاﺅنٹنگ نہ ہوگی پاکستان میں سیاسی ارتقا جاری ہے اب فارورڈ بلاک بنانا اتنا آسان نہیں رہا موجودہ حکومت اور ادارے ایک پیج پر ہیں۔ اس لئے ان ہاﺅس تبدیلی کی کوئی نشانی نظر نہیں آرہی۔ حکومت کے اتحادی ساتھ چھوڑ دیں تو مشکل ہوسکتی ہے تاہم ایسا دکھائی نہیں دے رہا۔ وزیر خارجہ کا چار ممالک کے دورے پر جانا اہم اور خوش آئند ہے حکومت کا ایجنڈا کہ جہاں سفیر بیٹھے ہوں وہاں ٹریڈ کمشنر بھی تعینات کیا جائے بہت اہم ہے۔ سینئر صحافی ضمیر آفاقی نے ک ہا کہ ن لیگ پیپلزپارٹی اور دیگر جماعتیں مل جاتی ہیں تو ان ہاﺅس تبدیلی آسکتی ہے حکومت نے اپوزیشن کو دیوار سے لگادیا ہے اپوزیشن اگر عوامی مسائل کا نعرہ لیکر چلے تو حکومت کیلئے مشکلات کھڑی کرسکتی ہے۔ تحریک انصاف میں بھی گروپنگ موجود ہے۔ نیب کو بلاامتیاز احتساب کرنا چاہیے تاہم ایسا نظر نہیں آرہا شاہ محمود کا چار ملکوں کا دورہ اہم ہے مزید دورے بھی کرنے چاہیے بھارت کے ساتھ بھی تعلقات بہتر بنانا چاہیئں۔ تجزیہ کار ناصر قریشی نے کہا کہ اپوزیشن حکومت کیخلاف متحرک نظر آرہی ہے ن لیگ نے ان ہاﺅس تبدیلی کا بیانیہ دیدیا ہے۔ نیب کو تنقید کا نشانہ بنانے والے یہ کیوں بھولتے ہیں کہ کہ اپنے ادوار میں تو انہوں نے اس میں کوئی تبدیلی نہیں کی چیئرمین نیب بھی انہوں خود تعینات کیا۔ کرسمس پر تمام مسیحی بھائیوں کو مبارکباد دیتا ہوں قائداعظم کا دن ہمیں اسی طور پرمنانے کے بجائے ان کے فرمودات کی تقلید کرنا ہوگی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain