تازہ تر ین

بلوچستان میں امن و امان قائم رکھنا پاک فوج کی پہلی ترجیح ہے : آرمی چیف ، پاک ایران سرحد پر بھی سکیورٹی تعاون جاری ہے:وزیراعلیٰ بلوچستان کی جنرل قمر جاویدباجوہ سے ملاقات‘ منصوبوں بارے تبادلہ خیال

راولپنڈی (این این آئی‘ مانیٹرنگ ڈیسک) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے بلوچستان کے وزیر اعلیٰ جام کمال خان نے ملاقات کی، ملاقات میں صوبے کی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ہفتہ کو آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے ملاقات کی جس میں صوبے کی سیکیورٹی صورتحال پر بات چیت کی گئی جبکہ وزیراعلیٰ بلوچستان نے خوشحال پروگرام کے تحت سماجی، اقتصادی اور ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد کےلئے سیکیورٹی کے سازگار ماحول میں بہتری پر پاک آرمی کی کوششوں کو سراہا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاک فوج بلوچستان کی سیکیورٹی صورتحال برقرار رکھنے پر بھرپور توجہ دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی سیکیورٹی پاک فوج کی اولین ترجیح ہے، پاکستان کی خوشحالی بلوچستان کے امن واستحکام اور خوشحالی سے جڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک افغان سرحد پر خاردار تاروں سے اور پاک ایران سرحد پر سیکیورٹی تعاون سے صوبے میں سیکیورٹی کی صورتحال مزید بہتر ہوگی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain