اسلام آباد (ویب ڈیسک ) سپریم کورٹ آف پاکستان میں جعلی بینک اکاو¿نٹس کیس کی سماعت جاری ہے۔چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں دو رکنی بینچ جعلی بینک اکاو¿نٹس کیس کی سماعت کررہا ہے۔ جے آئی ٹی سربراہ احسان صادق سمیت دیگر جے آئی ٹی آرکان سپریم کورٹ میں موجود ہیں جبکہ ایڈووکیٹ جنرل سندھ سلمان ابوطالب، پیپلزپارٹی کے رہنما راجہ پرویز اشرف، لطیف کھوسہ،فاروق ایچ نائیک، فرحت اللہ بابر اور دیگر بھی عدالت میں موجود ہیں۔جعلی اکاو¿نٹس کیس میں 172 افراد کے نام ای سی ایل میں شامل کرنے پر چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار برہم ہو گئے۔عدالت عظمیٰ میں سماعت کے دوران چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ وفاقی حکومت نے ان سب کے نام ای سی ایل میں کیوں ڈالے، آپ کے پاس کیا جواز ہے۔چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا کہ 172افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کا کیا جواز ہے، یہ اقدام شخصی آزادیوں کے منافی ہے۔دوران سماعت چیف جسٹس نے کہا کہ جے آئی ٹی نے میرے بھائی کا نام بھی ای سی ایل میں ڈال دیا۔عدالت نے کابینہ کو نام ای سی ایل میں شامل کرنے کے معاملے پر نظر ثانی کرنے کا حکم دے دیا ہے۔چیف جسٹس نے کہا ہمیں ای سی ایل میں نام ڈالنے کی مکمل تفصیلات دی جائیں۔کابیینہ اور وکلائ جے آئی ٹی رپورٹ پر تبصرے کر رہے ہیں جب کہ کابینہ کا اس سارے معاملے سے کیا تعلق ہے۔وکیل شاہ حامد نے کہا کہ کابینہ نے سوچے سمجھے بغیر ان تمام افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری دی۔ یاد رہے کہ جے آئی ٹی سربراہ نے 20 دسمبر کو جعلی بینک اکاو¿نٹس کیس کی حتمی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروائی تھی اور بعدازاں حکومت نے رپورٹ کی روشنی میں پیپلزپارٹی کی قیادت سمیت 172 افراد کے نام ای سی ایل میں ڈال دیے تھے۔
