گدھا بھی نائب تحصیلدار کا امتحان دے گا

جموں (ویب ڈیسک )مقبوضہ کشمیر میں ایک گدھا بھی نائب تحصیلدار کے امتحان میں شامل ہونے کے لیے ایڈمٹ کارڈ حاصل کرنے میں کامیاب ہو گیا۔سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے غیر ملکیوں کو سب سے بڑی خوشخبری سنا دی ، وہ اعلان کر دیا جسے سن کر پاکستانیوں کی خوشی کی انتہا نہ رہے گی ۔ جموں وکشمیرسروس اینڈ سلیکشن بورڈ نے نائب تحصیلدار کی بھرتی کے لیے گدھے کو ایڈمیٹ کارڈجاری کردی ،ایڈمیٹ کارڈ پر نام Kachur Khar اور فوٹوگدھے کی لگائی گئی ہے۔سوشل میڈیاپرایڈ میٹ کارڈ کی تصویروائرل ہوگئی ہے ،جبکہ لوگ بورڈ کی نااہلیت پر شدیدتنقید کررہے ہیں،جموں وکشمیرسروس اینڈ سلیکشن بورڈ نے کسی قسم کا ردعمل دینے سے انکار کردیا۔تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں جموں وکشمیرسروس اینڈ سلیکشن بورڈ نے نائب تحصیلدار کی بھرتی کے لیے امیدواروں کو ایڈمیٹ کارڈ جاری کئی جن میں سے ایک کارڈ گدھے کوبھی جاری کیاگیاہے ایڈمیٹ کارڈ پر بھورے رنگ کے گدھے کی تصویرہے جبکہ امتحان بروز اتوار29اپریل وقت دن ایک بجے سے تین بجے تک لکھاہے۔حکومت نے سب سے بڑا اعلان کر دیا، ایسی پابندی لگا دی کہ کئی افراد کے پسینے چھوٹ جائیں گے ۔

کپل شرما ’ڈپریشن‘ کے باعث مرکز بحالی دماغی صحت میں داخل

ممبئی (ویب ڈیسک) بالی وڈ کامیڈین کپل شرما ’ڈپریشن‘ کے علاج کے لیے مرکز بحالی دماغی صحت ( ری ہیبیلیٹیشن سینٹر) میں داخل ہو گئے۔کپل شرما کے ستارے گزشتہ کئی ماہ سے گردش میں ہیں اور کامیڈی شو ’دی کپل شرما شو‘ کی بندش کے بعد نئے شو کی ناکامی نے انہیں مزید پریشان کر دیا ہے۔کامیڈین کا نیا شو ’فیملی ٹائم ود کپل شرما‘ بھی طبیعت کی ناسازی کے باعث چند ہی اقساط کے بعد بند کر دیا گیا جب کہ شو کی ناکامی کی خبر لگانے پر کپل شرما صحافی سے بھی الجھ پڑے تھے اور نازیبا ٹوئٹس بھی کردی تھیں۔بھارتی کامیڈین کپل شرما کا نیا شو بھی بندکپل شرما اپنی منگیتر کے ساتھ سیرو سیاحت کے لیے نکلے ہوئے ہیں لیکن اب ان کے اسپتال میں علاج کی خبریں زیر گردش ہیں۔بھارتی میڈیا میں زیر گردش خبروں کے مطابق کپل شرما ممبئی سے باہر ’ڈپریشن‘ کے علاج کے لیے مرکز بحالی دماغی صحت میں داخل ہوگئے ہیں جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

 

بلڈ کینسر میں خون کی تبدیلی سے نجات دلانے والی انقلابی جین تھراپی دریافت

لندن: سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ خون کے کینسر میں مبتلا افراد ہر ماہ خون کی تبدیلی کے بجائے جین تھراپی کے ذریعے اپنا خون ہی تازہ کروا سکیں گے۔
سائنسی جریدے دی نیو انگلینڈ جرنل آف میڈیسن میں شائع ہونے والے مقالے میں سائنس دانوں نے بلڈ کینسر کی ایک قسم تھیلے سیمیا بیٹا میں مبتلا افراد کے لیے خوشخبری سنائی ہے کہ ہر ماہ خون کی منتقلی کے تکلیف دہ مرحلے سے گزرنے کے بجائے اب صرف جین تھراپی کے ذریعے مریض اپنا ہی خون دوبارہ تازہ کروا سکیں گے، جینوم تھراپی خون میں موجود سفید خلیات کو نئی زندگی بخشتی ہے جس کے باعث خون تبدیل کرنے کی ضرورت نہیں رہتی۔
سائنس دانوں نے جین تھراپی کے دوران آٹو لوگوس CD34+ کو BB305 کے ساتھ تھیلے سیمیا بیٹا کے مریضوں کے خون میں منتقل کیا جس کے باعث خون کے نئے خلیات بننے کا عمل شروع ہوگیا اور طویل عرصے تک حیرت انگیز طور پر خون کی تبدیلی کی ضرورت محسوس نہیں ہوئی۔ 22 مریضوں میں خوش آئند نتائج ملنے کے بعد سائنس دانوں نے کہا ہے کہ خون کے کینسر میں مبتلا مریضوں میں بار بار خون کی تبدیلی کی ضرورت محسوس نہیں ہو گی۔

شمالی کوریا اپنے جوہری تجربے کے مقام کو مئی میں بند کردے گا

سیﺅل (ویب ڈیسک )شمالی کوریا اپنے جوہری تجربے کے مقام کو مئی میں بند کردے گا اور طریقے کار کی شفافیت کے لیے امریکی اور جنوبی کوریائی ماہرین کو بھی شمالی کوریا مدعو کیا جائے گا۔جنوبی کوریا کے صدارتی ترجمان یون ینگ چان نے کہا کہ شمالی کوریا کے سپریم لیڈر کم جونگ ان نے جنوبی کوریائی ہم منصب سے ملاقات کے دوران اتفاق کیا تھا کہ وہ مئی میں جوہری سائٹ کو بند کر دیں گے۔ترجمان کے مطابق شمالی کوریا جوہری سائٹ کو بند کرنے کے لئے جلد ہی جنوبی کوریا اور امریکہ کے ماہرین کو مدعو کرے گا تاکہ جوہری سائٹ کو بند کرنے کے عمل کو بین الاقوامی برادری کے سامنے شفافیت کے ساتھ پیش کریں۔صدر کے دفتر نے یہ بھی کہا کہ شمالی کوریا جنوبی کوریا کے وقت کے ساتھ اپنی گھڑی ملائے گا، ابھی شمالی کوریا جنوبی کوریا کے مقابلے میں اپنا مقامی وقت نصف گھنٹے پہلے رکھتا ہے۔

 

سونم کپور کا ممبئی میں گھر سجائے جانے پر شادی کی چہ مگوئیاں ہونے لگیں

ممبئی ویب ڈیسک بالی وڈ کی خوبرو اداکارہ اور انیل کپور کی صاحبزادی سونم کپور کی ممبئی میں رہائشگاہ برقی قمقموں اور لائٹوں سے سجادیا گیا جس کے بعد اداکارہ کی شادی کی چہ مگوئیاں ہونے لگی ہیں۔ سونم کپور کا گھر خوبصورت برقی قمقموں، لیمپ اور لائٹس سے سجا دیا گیا ہے جہاں سونم کپور کی شادی کے چرچے بھی ہو رہے ہیں۔اداکارہ سونم کپور اور نہ ہی ان کی فیملی کی جانب سے شادی کی تصدیق کی گئی ہے تاہم ممبئی میں رہائشگاہ پر ہونے والی سرگرمیوں کے بعد مقامی میڈیا میں خبریں زیرگردش ہیں کہ آئندہ ماہ سونم کپور رشتہ ازدواج سے منسلک ہوجائیں گی۔ سونم کپور اور ان کے قریبی دوست و فیشن ڈیزائنر آنند آہوجا کی شادی 7 یا 8 مئی کو ہوگی اور اسی سلسلے میں سونم کپور کے گھر کو سجادیا گیا ہے۔

 

پی ٹی آئی کے خلاف ن لیگ کا پیپلز پارٹی سے گٹھ جوڑ پر غور

لاہور (ویب ڈیسک )مسلم لیگ (ن) کی اعلی قیادت نے آئندہ عام انتخابات میں پیپلز پارٹی سے سیاسی گٹھ جوڑ کیلیے سنجیدگی سے سوچ بچار شروع کردیا جب کہ اس امر کو ملحوظ خاطر لانے میں پیپلز پارٹی کی بیک ڈور سیاسی پالیسی بھی شامل ہے۔باوثوق لیگی ذرائع کے مطابق آئندہ ہونے والے عام انتخابات کی منصوبہ بندی تمام سیاسی پارٹیوں کی جانب سے آخری مراحل میں داخل ہو رہی ہے اس تناظر میں پیپلز پارٹی کے بعض حلقوں کو یقین ہے کہ ن لیگ کا پی ٹی آئی سے سخت مقابلہ ہوسکتا ہے تاہم ن لیگ کو انتخابات میں ایسی شکست کا سامنا نہیں ہوگا کہ وہ حکومت بنانے میں اہمیت نہ رکھ سکے۔

 

پنجاب کے مختلف شہروں میں میڈیکل اسٹورز مالکان کی مسلسل چوتھے روز ہڑتال

لاہور(ویب ڈیسک) پنجاب ڈرگ ایکٹ2017 کے خلاف کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے ہڑتال کے باعث آج مسلسل چوتھے روز بھی میڈیکل اسٹورز بند ہیں۔پنجاب ڈرگ ایکٹ 2017 میں ترمیم کے خلاف ملتان، گوجرانوالہ، کبیروالا، راجن پور، وہاڑی، منڈی بہاو¿الدین، جھنگ، بہاولپور سمیت بیشتر شہروں کی تمام میڈیسن مارکیٹیں بند ہیں۔میڈیکل اسٹورز کی بندش کی وجہ سے شہریوں اور مریضوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔میڈیکل اسٹورز مالکان کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے فیصلہ واپس نہ لئے جانے تک ہڑتال جاری رکھی جائے گی۔

 

’’اکتوبر سے مارچ تک اگر آپ کی سرزمین پر کوئی لیگ ہوئی تو ۔ ۔ ۔ ‘‘ پی سی بی میدان میں آگیا، یواے ای کو خبردار کردیا

کراچی(ویب ڈیسک) اکتوبر سے مارچ تک کوئی لیگ نہ کرائیں پاکستان نے یو اے ای کو پھر انتباہ کر دیا۔پی سی بی نے امارات بورڈ پر واضح کر دیا ہے کہ اکتوبر سے مارچ تک اگر اس کی سرزمین پر کوئی لیگ ہوئی تو پاکستان اپنی کرکٹ وہاں سے منتقل کر دے گا۔ نجم سیٹھی نے کہا کہ نہ صرف افغان بلکہ ہم نے ای سی بی سے کہا ہے کہ اکتوبر سے مارچ تک یو اے ای میں کوئی دوسری لیگ بھی نہیں ہونی چاہیے، اگر ہمارا مطالبہ تسلیم نہ کیا گیا تو ہم وہاں سے اپنی کرکٹ ملائیشیا منتقل کر دیں گے، انھوں نے کہا کہ زبانی طور پر تو اماراتی حکام نے مطالبہ مان لیا مگر ہم نے ان سے تحریری یقین دہانی مانگی جو 3 سے 4 دن میں بھیجنے کا کہا گیا ہے۔نجم سیٹھی نے کہا کہ ستمبر سے پہلے یا مارچ کے بعد یو اے ای اپنی امارات لیگ یا کوئی بھی ایونٹ کرانا چاہتا ہے جو شوق سے کرائے ہمیں کوئی اعتراض نہ ہوگا، واضح رہے کہ جمعے کو افغان کرکٹ بورڈ نے متحدہ عرب امارات میں ہی اپنی پریمیئر لیگ کا اولین ایڈیشن کرانے کا اعلان کیا ہے۔چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ ستمبر میں ایشیا کپ، پھر اکتوبر سے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ سے سیریز ہونی ہیں، جنوری ، فروری تک مصروفیت رہے گی، پھر پی ایس ایل کا وقت آجائے گا، اس کے بعد آسٹریلیا سے ایک بار پھر 5،6 میچز ہونے ہیں، اسی لیے ہم نہیں چاہتے کہ ہماری کرکٹ کے دوران کوئی اور ایونٹ ہو، نجم سیٹھی نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی لیگز کی بڑھتی ہوئی تعداد سے آئی سی سی بھی خوش نہیں اور اس حوالے سے کوئی پالیسی بنائی جائے گی۔

یش چوپڑا نے علی ظفر کو کترینہ کیف کے ساتھ بولڈ سین کرنے کا کہا تو انہوں نے آگے سے کیا جواب دیا ؟ ایسا انکشاف سامنے آگیا کہ آپ بھی دنگ رہ جائیں گے

لاہور (ویب ڈیسک)سینئر صحافی طاہر سرور میر کا کہنا ہے کہ ’میرے برادر کی دلہن ‘ فلم میں ہدایتکار یش چوپڑا نے علی ظفر کو کترینہ کیف کے ساتھ کچھ بولڈ سین کرنے کیلئے کہا تو انہوں نے ایسا کرنے سے انکار کردیا۔ علی ظفر اور میشا شفیع کے جنسی ہراسگی کے معاملے پر اظہار خیال کرتے ہوئے طاہر سرور میر نے کہا کہ وہ اور کامیڈین سہیل احمد (عزیزی) بھارت گئے اور یش چوپڑا سے ملاقات کی۔ انہوں نے بتایا کہ یش چوپڑا لاہور کے تھے اور جب بھی ہماری ان سے ملاقات ہوتی تو وہ ہمارے ساتھ پنجابی میں گفتگو کرتے تھے، جس وقت ہم ان سے ملے تو ان دنوں ’ میرے برادر کی دلہن‘ فلم کی شوٹنگ جاری تھی جس میں علی ظفر، کترینہ کیف اور عمران خان مرکزی کردار ادا کر رہے تھے۔طاہر سرور میر نے بتایا کہ یش چوپڑا نے ان سے شکوہ کیا کہ ’لاہور سے یہ کیسا لڑکا (علی ظفر)آپ لوگوں نے بھیجا ہے، اسے میں نے کچھ بولڈ سین کرنے کیلئے کہا تو اس نے انکار کردیا‘۔سینئر صحافی نے کہا کہ علی ظفر کا ان دنوں بالی ووڈ میں اتنا بڑا نام نہیں تھا اور وہ وہاں پر اپنا نام بنانے کی تگ ود و کر رہے تھے لیکن ایسے میں انہوں نے بولڈ سین کے خلاف سٹینڈ لیا ، یہ بات ان کے حق میں جاتی ہے۔طاہر سرور میر کا علی ظفر اور میشا شفیع کے جنسی ہراسگی کے معاملے پر کہنا تھا کہ پاکستان میں جنسی ہراسگی کے حوالے سے قوانین میں بہت سے سقم موجود ہیں، فریقین نے عدالت جانے کا اعلان تو کردیا ہے لیکن اس کو ثابت کرپانا میشا شفیع کیلئے انتہائی مشکل ہوگا ، بظاہر یہی لگ رہا ہے کہ اس کیس میں کوئی این آر او ہوجائے گا۔

 

مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج جاتی امرا میں طلب، وزیراعظم شرکت کیلئے لاہور پہنچ گئے

لاہور(ویب ڈیسک)مسلم لیگ ن کااہم اجلاس آج جاتی امرامیں طلب کر لیا گیا ،اجلاس کی صدارت مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کریں گے، وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف ملاقات کیلئے جاتی امرا پہنچ گئے جبکہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی بھی اجلاس میں شرکت کیلئے لاہور پہنچ گئے ہیں۔مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج جاتی امرا میں ہوگاجس کی صدارت مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کریں گے، اجلاس میں وزیراعلیٰ شہبازشریف، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ، سینیٹر پرویز رشید، ڈاکٹر آصف کرمانی اور دیگر رہنما شریک ہوں گے۔