چیف جسٹس آف پاکستان آج چھٹی کے روز بھی عدالت لگائیں گے

لاہور(ویب ڈیسک)چیف جسٹس آف پاکستان آج اتوار کے روز بھی عدالت لگائیں گے ،چیف جسٹس ثاقب نثار کی سر براہی میں بنچ سائلین کی درخواستیں سنے گا،چیف جسٹس نے چیف سیکرٹری پنجاب اورایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو پیش ہونے کا حکم دے رکھا ہے۔ چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں بنچ نے گزشتہ رات گئے تک سائلین کی درخواستوں کی سماعت کی اور موقع متعلقہ حکام کو حل کرنے کی ہدایات جاری کیں۔چیف جسٹس آج چھٹی کے روز بھی عدالت لگائیں گے،سپریم کورٹ لاہور رجسٹری کے باہر سائلین جمع ہونا شروع ہو گئے،اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں،متعلقہ ایس پی ،ایس ایچ او اور پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے جبکہ سائلین کو چیکنگ کے بعد سپریم کورٹ میں داخل ہونے کی اجازت دی جا رہی ہے۔

 

مقدمے میں سفارش کرنے پر چیف جسٹس نے اپنے داماد کو طلب کرلیا

لاہور (ویب ڈیسک ) چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے ایک مقدمے میں سفارش کرنے پر اپنے داماد کو فوری طور پر سپریم کورٹ طلب کرلیا۔چیف جسٹس پاکستان نے سپریم کورٹ رجسٹری لاہور میں ڈی آئی جی پنجاب ہائی وے پٹرول غلام محمود ڈوگر کے بچوں کی حوالگی سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ چیف جسٹس نے ڈی آئی جی کی جانب سے سفارش کروانے پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔ چیف جسٹس نے ڈی آئی جی کی سفارش کرنے پر اپنے داماد خالد کو فوری طور پر طلب کر لیا۔جسٹس میاں ثاقب نثار نے ڈی آئی جی غلام محمود ڈوگر پر سخت اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ مجھے بتائیں کہ کس نے آپ کو مشورہ دیا کہ میرے رشتے دار سے مجھے سفارش کروائی جاسکتی ہے، آپ کی جرات کیسے ہوئی میرے داماد خالد سے مجھے سفارش کروانے کی، یہ آپ نے کیسے سوچ لیا کہ چیف جسٹس پاکستان کو کوئی سفارش کرے گا، میں جہاد کررہا ہوں اور آپ مجھے سفارش کروا رہے ہیں۔ڈی آئی جی غلام محمود ڈوگر نے اپنی اس حرکت پر عدالت سے غیر مشروط معافی مانگی لیکن چیف جسٹس نے معافی قبول کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے آپ کی معافی نہیں چاہیے، وہ زرائع بتائیں جس نے آپ کو مجھے سفارش کرنے کا مشورہ دیا۔ چیف جسٹس نے اپنے داماد خالد محمود کو فوری طور پر سپریم کورٹ میں پیش ہونے کا حکم دے دیاواضح رہے کہ ڈی ا?ئی جی غلام محمود ڈوگر کی کینیڈین شہریت یافتہ سابق اہلیہ نے اپنا اور بچوں کا نام ای سی ایل میں شامل کروانے کے خلاف چیف جسٹس سے رجوع کیا تھا۔

پیپلزپارٹی آج لیاقت آبادمیں سیاسی قوت کامظاہرہ کرےگی

کراچی (ویب ڈیسک)پاکستان پیپلزپارٹی کراچی کے علاقے لیاقت آباد ٹنکی گراونڈ میں پاور شو کرے گی، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹواور شریک چیئرمین آصف زرداری جلسے سے خطاب کریں گے،شہر بھر میں پیپلز پارٹی کے بینرز آویزاں ہیں جیالے بھی جلسے میں شرکت کےلئے تیاریوں میں مصروف ہیں۔120 فٹ لمبا اور 40 فٹ چوڑاسٹیج تیار کیا جارہا ہے تیس ہزار کرسیاں لگائی جارہی ہیں جلسے سے شام 6 بجے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری خطاب کریں گے۔پیپلز پارٹی رہنماوں کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ جلسے میں شرکت کےلئے پیپلز پارٹی کے 6 اضلاع سے لوگ ریلیوں کی شکل میں جلسہ گاہ پہنچیں گے۔جلسے گاہ میں جانے کا وقت شام 4 بجے مقرر کیا گیا ہے اور داخلے کےلئے تین دروازہ بنائے گئے ہیں۔دوسری جانب جلسے کےلئے سیکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے تاہم سیکورٹی اہلکاروں سمیت ہزار سے زائد پیپلز پارٹی کے رضاکارسکیورٹی کے فرائض انجام دیں گے۔

 

تحریک انصاف آج مینار پاکستان پر عوامی قوت کا مظاہرہ کریگی،ملک بھر سے قافلوں کی آمد جاری

لاہور(ویب ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف آج مینار پاکستان پر عوامی قوت کا مظاہرہ کرےگی،جلسے کیلئے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی اور مرکزی قیادت کے خطاب کیلئے شاندار سٹیج تیار کر لیا گیا،جلسہ گاہ کو پارٹی پرچموں اور قیادت کے بڑے بڑے پورٹریٹ سے سجا دیا گیا،جلسے میں شرکت کیلئے ملک بھر سے قافلوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے،جبکہ اس موقع پر سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف آج مینارپاکستان پرمیدان سجائے،پی ٹی آئی کی جانب سے آج ماضی کے تمام ریکارڈ توڑنے کے دعویٰ کئے جا رہے ہیں،انتظامیہ کے مطابق پنڈال میں50ہزارکرسیاں لگادی گئیںجبکہ مزید لگائی جا رہی ہے ، چیئرمین پی ٹی آئی جلسے میں 10 نکات پیش کریں گے،تحریک انصاف کے جلسے پر 2 ہزار پولیس اہلکارسکیورٹی کی فرائض انجام دینگے ،اس کے علاوہ 500 ٹریفک وارڈنزبھی تعینات ہیں جبکہ بم ڈسپوزل اسکواڈ بھی موقع پرموجودہے،جلسے کے شرکا کی 3 مقامات پر چیکنگ ہو گی ،جلسہ گاہ میں قائدین کیلئے ایک وی آئی پی گیٹ بنایا گیا جبکہ کارکنوں کیلئے 2 انٹری پوائنٹ مقررکئے ہیں۔

 

سجاد علی کے نئے گانے ’لگایا دل‘ نے بھارت میں بھی دھوم مچادی

اسلام آباد (شوبزڈےسک) پاکستان کے معروف گلوکار سجاد علی کے نئے گانے ’لگایا دل‘ نے پاکستان سمیت بھارت میں بھی دھوم مچادی ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق مقبول بھارتی گلوکار یو یو ہنی سنگھ کو بھی اس گانے کی دھن اور لیرکس نے اپنا اسیر کرلیا اور انہوں نے اپنے جذبات کا اظہار ٹوئٹر پر کیا۔انہوں نے اپنی ٹوئیٹ میں لکھا کہ سجاد علی کا ایک اور زبردست گانا، اس گانے کی شاعری سادہ تاہم اپنے اندر بہت گہرائی رکھتی ہے اور ساتھ میں آواز تو شاندار ہے ہی۔یو یو ہنی سنگھ نے گانے میں سے اپنی پسندیدہ لائن ’زندگی میں پھر ہنسا نہیں بھی لکھی اور اپنے مداحوں سے کہا کہ اس گانے کو سنیں اور شیئر کریں۔جس پر سجاد علی نے بھی یو یو سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ یہ لائن ان کی بھی پسندیدہ ہے۔پاکستان اور بھارت کے درمیان حکومتی سطح پر تناو¿ کے باوجود دونوں ممالک کے فنکار ایک دوسرے کے کام کو سراہتے ہیں ۔ور محبت بھرے پیغامات کا تبادلہ کرتے رہتے ہیں۔واضح رہے کہ سجاد علی کے اس گانے کی ویڈیو کی ہدایات ان کی صاحبزادی زو علی نے دی ہیں۔ویڈیو میں نوعمری میں پروان چڑھنے والے جذبات کو دکھایا گیا جہاں ایک فریق دوسرے کی دوستی اور ہر بات شیئر کرنے کے انداز کو محبت سمجھ بیٹھتا ہے اور پھر اسے دل ٹوٹنے کا صدمہ سہنا پڑتا ہے۔

 

مادھوری ڈکشٹ نے فلم کلنک کی عکسبندی شروع کردی

ممبئی(شوبزڈےسک) بالی وڈ اداکارہ مادھوری ڈکشٹ نے فلم کلنک کی عکسبندی شروع کر دی۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ عالیہ بھٹ اور عالیہ بھٹ کے بعد اداکارہ مادھوری ڈکشٹ نے بھی فلمساز کرن جوہر کی فلم کلنک کی عکسبندی شروع کر دی ہے، اداکارہ مادھوری نے ورون دھون اور عالیہ بھٹ کیساتھ سوشل میڈیا پر سیلفی شیئر کرتے ہوئے کہا کہ فلم کلنک کی شوٹنگ کا انتظار انہیں کئی روز سے تھا، اب یہ انتظار ختم ہو گیا اور فلم بکٹ لسٹ کے بعد فلمساز کرن جوہر کے ساتھ ان کی یہ دوسری فلم ہے۔لم میں اداکار سنجے دت اور مادھوری ڈکشٹ برسوں بعد اکھٹے دکھائی دیں گے۔ فلم کی کاسٹ میں ورون دھون، عالیہ بھٹ، ادیتیا رائے کپور، سوناکشی سنہا اور دیگر بھی شامل ہیں

شردہا اپنی پسند کے لڑکے سے شادی کرے گی

ممبئی (شوبزڈےسک)نامور بولی وڈ اداکار شکتی کپور نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی بیٹی 31 سالہ اداکارہ شردہا کپور اپنی پسند کے لڑکے سے ہی شادی کریں گی۔ایک ایونٹ کے دوران جب صحافی نے شکتی کپور سے شردہا کپور کی شادی کے حوالے سے سوال کیا تو انہوں نے بتایا کہ ہر باپ چاہتا ہے کہ اس کی بیٹی کی شادی ایک اچھے اور عزت دار گھرانے میں ہو، میری دعا ہے کہ شردہا اپنی پروفیشنل اور ذاتی زندگی دونوں میں کامیاب کے ساتھ آگے بڑھے لیکن ایک والد ہونے کی حیثیت سے میرا موقف ہے کہ ہمیں اپنے بچوں کو آزادی دینی چاہیے کیوں کہ اب وہ دور ختم ہوچکا ہے جب والدین اپنی پسند سے بچوں کی شادی کرتے تھے۔شکتی کپور نے کہا کہ اب ہمیں اپنے بچوں سے پوچھنا چاہیے کہ وہ اپنی زندگی میں کیا چاہتے ہیں اور کس سے شادی کریں گے، شردہا اس وقت اپنے کیریئر میں کافی مصروف ہے تاہم وہ جب بھی ہمیں شادی کے حوالے سے اپنے منصوبے بتائےگی تو ہم اس کی پسند کے ساتھ ہوں گے ¾ہمیں اس کی مرضی سے شادی کرنے پر کوئی اختلاف نہیں ہے۔

 

صنم سعید بھی میشا شفیع اور علی ظفر کے تنازع میں بول پڑیں

لاہور (شوبزڈےسک)اداکارہ صنم سعید بھی میشا شفیع اور علی ظفر کے تنازع میں بول پڑیں۔صنم سعید نے ٹوئٹر پر پوسٹ میں کہا کہ انہوں نے خاموشی توڑ دی جو ان کےلئے اچھا ہے، یہ ہر اس شخص کےلئے اچھا ہے جو آواز اٹھاتا ہے لیکن وہ لوگ جو تنقید کررہے ہیں وہ یہ کیوں نہیں سوچ رہے کہ ہراساں کوئی بھی کرسکتا ہے، ضروری نہیں وہ کوئی دشمن یا بد کردار شخص ہو، وہ آپ کا دوست، چاہنے والا یا فیملی کا کوئی فرد بھی ہوسکتا ہے۔صنم سعید نے کہاکہ اب بہت ہوگیا، اب سب بدلنے کی ضرورت ہے اور ہراساں کرنے والوں کو سامنے لانا ہوگا۔اداکارہ نے کہاکہ جو افراد کسی کی سچائی پر سوال کررہے ہیں۔
وہ یہ جان لیں کہ جنسی ہراساں کا صرف یہی مطلب نہیں کہ کوئی جسمانی نقصان پہنچا ہو بلکہ جو شخص غیر اخلاقی بات کرے یا کوئی منفی جملہ کسے وہ بھی ہراساں کرنے میں آتا ہے جسے نظر انداز نہیں کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ نظر انداز کرنے سے ایسے لوگوں کو شے ملتی ہے اور پھر وہ کوئی دوسرا شکار تلاش کرتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ ان حالات میں کبھی خاموش رہیں اور نہ ڈریں ¾جو کوئی بھی ہراسمنٹ کے خلاف آواز اٹھاتا ہے ہم اس کی حمایت کریں گے۔ادکارہ نے لکھا کہ نا انصافی اور زیادتی کے خلاف ہمیشہ آواز اٹھائیں، کمزور نہ بنیں اب یہ طریقہ مزید نہیں چل سکتا۔

 

انتخابات وقت پر ہوں گے، کوئی جماعت سادہ اکثریت حاصل نہیں کر سکے گی

لاہور ( ویب ڈیسک ) سابق صدر آصف علی زرداری نے پیش گوئی کی ہے کہ انتخابات وقت پر ہوں گے اور کوئی بھی جماعت سادہ اکثریت حاصل نہیں کر پائے گی۔آصف زرداری کا کہنا تھا کہ یہ لوگ کبھی الیکشن جیتتے نہیں بلکہ ہمیشہ الیکشن بناتے ہیں، ان لوگوں نے 2013 کا الیکشن بھی آر اوز کے ذریعے بنایا لیکن میں نے جمہوریت کے لیے کہا کہ قدم بڑھاو¿ نواز شریف ہم تمھارے ساتھ ہیں۔آصف زرداری نے نواز شریف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ میاں صاحب جمہوریت کو چھوڑ کر شہزادہ سلیم بن گئے، پھر ا±ن پر دوسری جمہوری طاقتوں نے حملہ کیا تو اس وقت بھی ہم نے انہیں بچایا لیکن یہ پھر بھی باز نہ آئے اور انہوں نے ڈاکٹر عاصم کے خلاف کیسز بنا دیے۔نواز شریف کی بے وفائی سے متعلق پوچھے گئے سوال پر آصف زرداری نے کہا کہ اینٹ سے اینٹ بجانے والا بیان بھی ان کے لیے تھا کیونکہ ان کے اندر جمہوری طرز عمل نہیں ہے۔شریک چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ نواز شریف اپنی غلطیاں مان رہے ہیں اور مجھے ان کے 50 میسجز آ چکے ہیں لیکن ان پر اعتبار نہیں ہے، دوست اعتراض اٹھاتے ہیں کہ آپ مولانا فضل الرحمان کا ساتھ دیتے ہیں وہ تو نواز شریف کا ساتھی ہے لیکن میں کہتا ہوں کہ مولانا فضل الرحمان میرا سیاسی مخالف ضرور ہے لیکن وہ جو بات کرتے ہیں اس پر قائم رہتے ہیں۔آصف زرداری نے کہا کہ ہم قومی اور جمہوری مفاد کو دیکھ کر کام کرتے ہیں، ذاتی مفاد کو نہیں دیکھتے، میں اگر صدر تھا یا بی بی اگر وزیراعظم تھیں تو پاکستان کے لیے تھیں لیکن یہ لوگ تو صرف جاتی امراءکے وزیراعظم ہیں۔الیکشن کے حوالے سے آصف زرداری نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ الیکشن وقت پر ہوں گے اور صاف و شفاف ہوں گے، آئندہ الیکشن میں پاکستان پیپلز پارٹی اکثریتی جماعت ہو گی۔تحریک انصاف میں پیپلز پارٹی کے رہنماو¿ں کی شمولیت کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ آپ پی ٹی آئی کو پارٹی مانتے ہوں گے، آپ کو کس نے کہہ دیا کہ جو لوگ تحریک انصاف میں جا رہے ہیں وہ پیپلز پارٹی کے لوگ تھے، انٹرنیٹ کا دور ہے ایک بٹن دبانے سے ساری چیزیں سامنے آ جاتی ہیں۔آصف زرداری نے کہا کہ ایم ایم اے سمیت سب کے ساتھ اتحاد ہو سکتا ہے لیکن ابھی اس حوالے سے کسی سے کوئی بات نہیں ہوئی ہے، عام انتخابات میں آزاد امیدوار زیادہ کھڑے ہوں گے اور ان کے ساتھ اتحاد ہو سکتا ہے۔

سلمان خان کی نئی ایکشن سے بھرپور فلم ’ریس تھری‘ کا نیا پوسٹر جاری کردیا

ممبئی (شوبزڈےسک) بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان کی نئی ایکشن سے بھرپور فلم ’ریس تھری‘ کا نیا پوسٹر جاری کردیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ کے دبنگ سلمان خان کے فلموں کا مداحوں کے بے صبری سے انتظار رہتا ہے جبکہ ہر سال کی طرح اس عید پر بھی سلو میاں نے قبضہ کررکھا ہے اور خاص کر ان کی نئی فلم ’ریس تھری‘ نے مداحوں کی بے چینی بڑھادی ہے جو 15 جون 2018 کو ریلیز ہوگی جبکہ فلم کا ایک اور پوسٹر جاری کردیا گیا ہے۔اس سے قبل بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر تھرل اور ایکشن سے بھرپور فلم ’ریس تھری‘ کا پوسٹر جاری کیا تھا ۔جس میں وہ چشمہ لگائے، کاندھے پر کورٹ اور ہاتھ میں پسٹل لیے کھڑے ہیں۔ تاہم اس بار پوسٹر میں ان کے ہمراہ فلم میں لیڈنگ رول کرنے والی اداکارہ جیکولین فرنینڈس بھی موجود ہیں۔سلمان خان ریس تھری کی پوری ٹیم کے ہمراہ اس وقت کشمیر میں موجود ہیں جہاں وہ ایک گیت کو عکس بند کروارہے ہیں جبکہ معروف کوریوگرافر ریمو ڈی سوزا کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’ریس تھری‘ میں جیکولین کے علاوہ انیل کپور، بوبی دیول اور ثاقب سلیم بھی دکھائی دیں گے۔